لاہور : پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا آغاز ہوگیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب آج شان مصطفی ﷺواک کی قیادت کریں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرہفتہ شان رحمت اللعالمین کاآغاز ہوگیا ہے، نبی کریمﷺاربوں مسلمانوں کےدل میں بستے ہیں اور اس محبت کے اظہار کیلئے یہ ہفتہ منایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آج سے صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا آغاز ہورہا ہے
نبی مکرم ﷺ اربوں مسلمانوں کے دل میں بستے ہیں اور اس محبت کے اظہار کیلئے یہ ہفتہ منایا جائے گا— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 16, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 50کروڑ کے فنڈ سے رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا اجراکیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب آج شان مصطفی ﷺواک کی قیادت کریں گے۔
محافل نعت، سماع، کانفرنسز کا انعقاد؛نبی مکرم کی حیات مبارکہ پر دستاویزی فلمیں بنیں گی
50 کروڑ کے فنڈ سے رحمت اللعالمین سکالرشپ کا اجراء کیا گیا— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 16, 2020
ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا پنجاب بھر میں آعاز ہوچکا
وزیراعلیٰ پنجاب آج شان مصطفی واک کی قیادت کریں گے
منگل:نعتیہ مشاعرہ
بدھ: محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مقابلے
جمعرات: علماء و مشائخ کانفرنس
جمعہ:اسم محمدﷺ خطاطی مقابلہ
ہفتہ:تقریری مقابلے
اتوار: محفل سماع— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 16, 2020
یاد رہے رواں سال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلاموفوبیا کے جواب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ رحمت اللعالمینﷺاسکالرشپ کے آغازکا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز، کالجز ،ا سکولوں میں سیرت النبی ﷺپرتقریری مقابلے ہوں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رسول کریمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کی جاسکتی۔
انھوں نے کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنےکیلئے کردار ادا کرے، گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 50کروڑ روپےسے رحمت للعالمین وظائف کا اجراکیاجارہاہے ، ربیع الاول کےمہینےمیں سرکاری سطح پرتقریبات کی جائیں گی اور پنجاب میں بین الاقوامی علما ومشائخ کانفرنس کا انعقاد کیاجائےگا۔