Tag: shan shahid

  • شان شاہد نے فیصل قریشی کی کس طرح مدد کی؟

    شان شاہد نے فیصل قریشی کی کس طرح مدد کی؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ”The Knock Knock Show“ میں شریک ہوئے۔

    اس موقع پر پروگرام کے میزبان محب مرزا نے فیصل قریشی سے دلچسپ سوالات کئے اور فیصل قریشی نے اطمینان سے محب مرزا کے سوالات کے جواب دیئے۔

    فیصل قریشی نے شان شاہد کی دریا دلی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ شان شاہد کو تو اب یاد بھی نہیں ہوگا، یہ جب کی بات ہے کہ جب میں بہت برے دور سے گزر رہا تھا اور بعض مواقعوں پر تو میرے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ اُس دور میں بھی کام چل رہا تھا، لیکن کپڑوں کی مارا ماری تھی، کبھی اپنے دوستوں سے وغیرہ سے بھی لے لیا کرتا تھا، اتفاق یہ ہوا کہ میں ایک گانا شوٹ کروا رہا تھا اور شان شاہد اسٹوڈیو کے باہر ہی مل گئے۔

    انہوں نے مجھ سے کیا کررہا ہے، میں نے کہا کہ گانا شوٹ کروا رہا ہوں، انہوں نے کہا یہ کیا پہنا ہوا ہے تونے؟ فلم ہے یار یہ، ساری زندگی یہ گانا چلے گا، انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ کوئی ٹی شرٹ پہنو اور اوپر کوئی لیدر کی جیکٹ پہنو، اس پر میں نے کہا کہ ”میرے پاس نہیں ہے“۔۔

    جاناں ملک اتنے عرصے سے کہاں ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی

    جس پر انہوں نے اپنی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ مجھے دی اور کہا یہ پہن لو، میں نے شان سے وہ چیزیں لے کر پہنیں اور گانا ریکارڈ کرایا۔

  • کیا پاکستان مخالف فلم کی حمایت پر ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال

    کیا پاکستان مخالف فلم کی حمایت پر ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال

    پاکستانی اداکارشان شاہد نے اداکارہ ماورا حسین کے ٹویٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان کے بارے میں متنازعہ بیان پر انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بھارت میں سرکاری پروٹوکول کے حامل دہشت گردوں کی فکر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے بھارتی فلم فینٹم کے بارے میں متعدد ٹویٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    mawra
    ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ ایک سانحے کے بارے میں ہے جس سے انسانیت کو تکلیف ہوئی یہ کسی پاکستانی یا بھارتی کی تکلیف کے بارے میں نہیں ہے‘‘۔

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ان دنوں اپنی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں اور ان کے مذکورہ بالا ٹویٹ پر پاکستانی اداکار شان نے اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’آیا ماورا خان پر پابندی عائد کردی جائے‘‘۔

    Should we ban the actress who supports an anti-Pakistan movie?#banphantom#banmawra Posted by Shaan Shahid on Friday, August 28, 2015

    ماورا نے اپنے دیگر ٹویٹس میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ دونوں ممالک میں محبت اوربرادرانہ تعلقات کے لئے کوشاں ہیں۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ماورا نے یہ بیان اپنی آنے والی بالی وڈ فلم کے سلسلے میں بھارتی عوام کے دل جیتنے کے لئے دیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں اداکار شان کی جانب سے اٹھاگئے سوال کہ ’’کیا ہمیں ایسی اداکارہ پر پابندی عائد کرنی چاہیئے جو کہ پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرے‘‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل فینٹم پر اپنا ردعمل ظاہر کرچکا ہے اور حافظ سعید کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن کے بعد فلم کی پاکستان نمائش پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • سیف علی خان پاکستان کے بجائےبھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں: شان

    سیف علی خان پاکستان کے بجائےبھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں: شان

    پاکستان کے نامور فلمی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیا ہے۔

    شان شاہد عمومی طور پر فلموں میں غصیلے کردار کرنے کے سبب مشہور ہیں لیکن اس بار ان کا یہ غصہ حقیقی زندگی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

    پاکستانی اداکار شان کئی ایکشن فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں وہ تنِ تنہا عسکریت پسند دہشت گردوں سے نبرد آزما دکھائی دیتے ہیں جیسے کہ انکی سپر ہٹ فلم ’وار‘اور تکمیل کے مراحل میں موجود فلم ’یلغار‘۔ انہوں نے سیف علی خان کے پاکستان سےتعصب پر مبنی بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ان کے مضحکہ خیز الزامات کا انتہائی مناسب جواب بھی دیا ہے۔

    فلم ’’فینٹم‘‘ میں ایک جگہ سیف علی خان انتہائی جوش میں کہتے ہیں کہ ’’اگر امریکہ پاکستان میں داخل ہوکر اسامہ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے تو ہم ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟‘‘۔

    لاہورہائی کورٹ میں حافظ سعید کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر فلم ’فینٹم‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’’انہیں پاکستان پر اعتماد نہیں رہا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں اس بات پرحیرت ہوتی ہے کہ پاکستان میں حافظ سعید جیسا شخص بھی عدالتوں تک رسائی رکھتا ہے‘‘۔

    شان نے سیف علی خان کے اس بیان کا جواب اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دیا جس میں انہوں نے تنبیہہ کی کہ ’’پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو خطرناک نتائج کے لئے تیار رہنا چاہیئے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’’اعتماد کسی ملک سے نہیں ملتا بلکہ اپنے اندر سے آتا ہے اور آپ ( سیف علی خان) اپنی 4 ناکام فلموں کے بعد خود پر سے اعتماد کھو بیٹھے ہیں‘‘۔

    شان نے اپنے فیس بک پیغام میں مزید کہا کہ ’’سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں وہ بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ‘‘۔

    شان نے سیف علی خان کی مزید دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہاکہ ’’ اپنے خانوں سے کہوکہ بھارت کی فکر کریں اور پاکستان کے بارے میں سوچنا چھوڑدیں، اس کی حفاظت نہ صرف یہ کہ خان کرتے ہیں بلکہ وہ تمام سماجی اکائیاں جو پاکستان میں ہیں سب کی سب پاکستان کی حفاظت کے لئے سرگرم ہیں۔ ہاں بھارت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لئے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے‘‘۔

    اس سے قبل شان کے ساتھی فلمی اداکار حمزہ علی عباسی بھی سیف علی خان کو پاکستان کے بارے میں متنازعہ اور مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔