Tag: Shane Warne

  • لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    ملیبرن: آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی قومی پرچم میں لپٹی میت آسٹریلیا پہنچادی گئی ہے، آخری رسومات تاریخی ملیبرن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی میت کو بنکاک سے پرائیوٹ طیارے میں ملیبرن پہنچایا گیا، میت کو آسٹریلیا کے قومی پرچم سے لپیٹا گیا تھا۔

    وارن کی آخری رسوم تیس مارچ کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سرکاری سطح پرادا کی جائیں گی۔

    وکٹوریا ریاست کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے تصدیق کی ہے کہ 30مارچ کو ملبرن کرکٹ گراونڈ پر شین وارن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ادھر شین وارن کے اہل خانہ نے بھی لیجنڈ اسپنر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

    تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے، تاہم تھائی پولیس نے تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جاری بیان میں ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تھا۔

  • شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی موت پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تو اب تک اس بُری خبر کا یقین نہیں ہورہا ہے، جس کا اندازہ ان کے حالیہ انٹرویوز میں بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورچوئل انٹرویو دیا،اسی دوران اینکر نے شین وارن سے متعلق سوال کیا تو رکی پونٹنگ نے اپنے جذبات پر قابو پانے کی لاکھ کوشش کی مگر دل کی کیفیت کے آگے بے بس ہوئے اور ان کے آنسو چھلک پڑے۔

    رکی پونٹنگ نے بھرائی آواز میں کہا کہ گذشتہ چند روز سے شدید کرب میں ہو جب سے پتہ چلا ہے کہ شین وارن جیسے عظیم کرکٹر اب ہم میں نہیں، انہوں نے کہا کہ شین وارن جیسا کوئی بولر نہیں جو اسپن بولنگ میں انقلاب لائے۔

    آئی سی سی کی جانب سے انسٹا گرام پر رکی پونٹنگ کا مذکورہ کلپ شیئر کیا گیا ہے، جسے محض 5 گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، آسٹریلیا کے سابق قائد کے اس جذباتی ویڈیو پر مختلف کرکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اسپن جادوگر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا۔

    رکی پونٹنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شین وارن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تب ان کی پہلی ملاقات شین وارن سے اکیڈمی میں ہوئی تھی۔

    انہوں نے شین وارن کو آسٹریلیا کا عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنے کھلاڑیوں کے ساتھ یا جتنے کھلاڑیوں کے مخالف کھیلا اُن میں سب سے عظیم شین وارن کو پایا۔

  • شین وارن کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    شین وارن کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    بنکاک: لیجنڈ کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکام نے شین وارن کی موت کی ممکنہ وجوہات جاننے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم کیا، یہ کارروائی ان کے کمرے سے ملنے والے تولیے اور فرش پر خون کے دھبے ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معاملہ سلجھادیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شین وارن کی موت کے ارد گرد کوئی مشتبہ حالات نہیں تھے ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی۔

    تھائی ڈپٹی نیشنل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد لیجنڈ کرکٹر کی لاش کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے آسٹریلوی قونصلر حکام کو جلد فراہم کردی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شین وارن کی لاش کو تھائی لینڈ سے بذریعہ جہاز ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا) منتقل کیا جائے گا، جہاں امکان ہے کہ ان کی آخری رسومات میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد شریک ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت پر تھائی پولیس کا بیان آگیا

    واضح رہے کہ شین وارن کو آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، حکومت نے ان کی تدفین کو اسٹیٹ فیونرل کا درجہ دیا ہے۔

    گذشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ جزیرہ کوہ ساموئی میں مقیم شین وارن کے وِلا کی تلاشی کے دوران ان کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔

    یہ بھی لازمی پڑھیں: شین وارن نے موت سے چند روز قبل کونسی خواہش ظاہر کی؟

    ایک روز قبل تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی اچانک موت پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے، بعد ازاں تفتیشی ٹیم شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اُس کمرے میں پہنچی جہاں شین وارن کا انتقال ہوا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل 52 سالہ شین وارن اپنے کمرے میں موجود تھے کہ اس دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر اُن کے میڈیا مینیجر ایمبولینس بلائی اور انہیں ابتدائی ہنگامی طبی امداد فراہم کی، بیس منٹ بعد جب ایمبولینس شین وارن کو لے کر اسپتال پہنچی تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تھی۔

  • وزیراعظم کا شاندار الفاظ میں ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت

    وزیراعظم کا شاندار الفاظ میں ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر ‘شین وارن’ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شین وارن لیگ اسپن کو فن کی نئی بلندیوں پر لیجانے والے ماہر بولر تھے، ان کے انتقال کی خبر پر دکھ اور افسوس ہوا۔

    وزیراعظم نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    شین وارن کے انتقال پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    میچ فکسنگ الزامات: سلیم ملک ایک بار پھر شین وارن کے نشانے پر

    کراچی: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی نئی ڈاکیو مینٹری میں کئے گئے سنسنی خیز انکشافات نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شین وارن نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کےالزامات دہرا دیئے، شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم ملک نے1994میں کراچی ٹیسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی، جس کے لئے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروز سلیم ملک نےمجھ سےرابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھےاور ساتھی کھلاڑی ٹم مے کو 2،2لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔

    سلیم ملک نے کہا کہ آپ اور ٹم مے میچ کے آخری روز اسٹمپ کے باہر بولنگ کرینگے اور وکٹ لینے کی کوشش نہیں کرینگے۔

    شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے کہا آپ نہیں جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہارنےکا مطلب کیاہے؟ سلیم ملک کہہ رہے تھے کہ ہار کی صورت میں ہمارے گھرجلا دیئےجائیں گے۔

    شین واران نے اپنی نئی ڈاکیو مینٹری میں بتایا کہ میں حیران ہوا اس وقت سمجھ نہیں آیا کیاجواب دوں؟ بعد میں میں نے پیشکش مسترد کردی اور سلیم ملک کو کہا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، میں نےاس واقعےکےبعد کبھی سلیم ملک سےرابطہ نہیں کیا۔

    شین وارن کی نئی ڈاکیومینٹری رواں ماہ کے آخر میں ایمیزون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ دائیں بازو کے بلے باز سلیم ملک میچ فکسنگ کے الزام میں مجرم قرار پائے تھے اور سال 2000 میں ایک اسکینڈل میں عدالتی تفتیش کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 95-1994 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کم کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی۔

  • اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی، شین وارن

    اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی، شین وارن

    سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سے متعلق کہا ہے کہ ماضی میں کوئی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکراتی تھی تو سخت مقابلے کےلیے خوب محنت کرتی تھی لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اب آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیمیں یہ سوچ کر آتی ہیں وہ آسٹریلوی ٹیم کو شکست دے سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس قبل شین وارن نے ٹوئٹر پر پیش گوئی کی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل یا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا یا پھر پاکستان اور بھارت ایک دفعہ پھر فائنل میں مدِ مقابل آئیں گی۔

  • شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کتنے لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی؟

    شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کتنے لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی؟

    سڈنی: لیجنڈری آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ کے باعث متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے تحت شین وارن نے اپنی کیپ نیلامی کے لیے پیش کی تھی جو 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوگئی۔

    یہ کرکٹ آسٹریلیا کی تاریخ کی مہنگی ترین نیلامی ہے، آسٹریلیا میں سر ڈان بریڈ مین کی کیپ کی نیلامی 2003 میں 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں ہوئی تھی۔

    شین وارن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ بولی میں شامل ہونے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کامیاب بولی دینے والے شخص کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی فیاضی پر بے حد خوشی ہوئی اور بولی سے حاصل ہونے والی رقم ان کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ کیپ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کے حوالے کی جائے گی جس نے جنگلات کی آگ بجھانے اور متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ عطیہ کی اپیل کررکھی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شین وارن کی کیپ دولت مشترکہ بینک نے خریدی جو آسٹریلیا کا سب سے بڑا بینک ہے، بینک کے چیف ایگزیکٹو میٹ کومن نے کہا ہے کہ کیپ کو مزید فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے چار ملکوں میں لے جایا جائے گا جس کے بعد اسے سڈنی کے جنوب مغرب میں واقع علاقے بورال میں قائم بریڈ مین عجائب گھر کو عطیہ کردیا جائے گا، جہاں اس کی مستقل نمائش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آگ کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرچکے ہیں۔

  • کوئٹہ میں 8 سالہ جونیئرشین وارن سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

    کوئٹہ میں 8 سالہ جونیئرشین وارن سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 8 سالہ جونیئرشین وارن سامنے آگیا، جس کی ویڈیو دیکھ کر شین وارن بھی حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 8 سالہ لیگ اسپنر میکال کی ویڈیو سامنے آئی ہے، میکال لیگ اسپنر ہیں اور ان کا ایکشن مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی طرح ہے، شین وار نے بھی بچے میکال کی ویڈیو دیکھ کر انہیں جونیئر شین وارن قرار دیا ہے۔

    میکال 6 سال کی عمر سے بولنگ کررہے ہیں اور اب انہیں انڈر 13 ٹیم کے 20 کھلاڑیوں میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے میکال کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے مایہ ناز اسپنر شین وارن سے متاثر ہوکر 6 سال کی عمر میں ایک کمرے میں پریکٹس کرنا شروع کی تھی۔

    میکال کے والد ان کے کوچ بنے اور ان کو بولنگ لیگ اسپن سکھاتے رہے ایک سال کی محنت رنگ لائی اور اب انہیں انڈر13 ٹیم کے 20 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

    میکال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شین وارن کی جانب سے جونیئر کا خطاب دینے پر کوئی پریشر نہیں بلکہ خوشی ہے انہوں نے مجھے یہ خطاب دیا۔

    میکال کی وائرل ویڈیو بھارت اور آسٹریلیا میں مقبول ہوئی، ویڈیو پر سب سے پہلے ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ یہ بچہ بھارتی کھلاڑی تو نہیں ہے بعد میں جب ویرات کو پتا چلا کہ میکال پاکستانی ہیں تو  انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

    شین وارن نے میکال کی تعریف میں کمی نہیں کی اور میکال کو شین وارن جونیئر کا خطاب بھی دیا، میکال کو پاکستانی ایوارڈ لوریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ شین وارن نے ایشیز 2005 میں بال آف دی سنچری کرائی تھی، گیند لیگ سائیڈ پر پچ ہوئی تھی اور آف اسٹمپ اڑاتے ہوئے انگلش ٹیم کے کھلاڑی کی وکٹ لے اڑی تھی۔

  • شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    دبئی: لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ میں مزید نکھار لانے کے گر سکھا دیئے، کہتے ہیں یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں یاسر کی عمدہ پرفارمنس شین وارن کو شارجہ کھینچ لائی، ٹریننگ کیمپ میں یاسر شاہ کو شین وارن نے ماہرانہ ٹپس دیں لیگ اسپنر کے گر سکھائے اور بیٹسمینوں کو کس طرح قابو کرنا ہے یہ ہنر بھی بتایا۔

    لیجنڈری اسپنر نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہا اورپیشن گوئی کرڈالی کہ یاسر شاہ دس سال کھیل گئے تو انکا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شین وارن سے سیکھنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے، وارن نے ایشیز سیریز کے دشمن انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی مدد کردی اور اب انگلش ٹیم کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی شین وارن کی پاکستانی کیمپ میں آمد کو خوش آمدید کہا اور کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شین وارن ہمارے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔