Tag: Shane watson

  • شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔

    گزشتہ چند دنون سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ دینے کا خواہاں تھے۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

    شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا مزید بتانا ہے شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں، وہ پی ایس ایل میں ٹیم کوئٹہ کی کوچنگ کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  میں شرکت کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے۔

  • شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی

    شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی، مچل میکلنگن اور نکولس پوران بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پی ایس ایل سیزن فائیو میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آرہے ہیں، انگلینڈ کے اسٹیون فن نے بھی گولڈ کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن کرادی ہے۔

    شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں، گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا شاندار تجربہ تھا۔

    آل راؤنڈر شین واٹسن پی ایس کے چاروں ایڈیشن میں نمایاں تھے تاہم ان کا سب سے اچھا رن ریٹ 2019 کے ایڈیشن میں تھا جس میں انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ ٹائٹل حاصل کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    شین واٹسن نے پی ایس ایل کے 12 میچز میں میچز میں 143.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 بنائے ہیں، گزشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے باز تھے، 43 کی اوسط سے رنز بنانے وال کرکٹرز نے ایونٹ میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے لیے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوجائے گی اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

  • شائقین کا ردعمل: امام الحق واٹسن سے معافی مانگنے پر مجبور

    شائقین کا ردعمل: امام الحق واٹسن سے معافی مانگنے پر مجبور

    لاہور: پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں جنم لینے والے تنازع پر  شدید عوامی ردعمل نے امام الحق کو معذرت کرنے پر مجبور کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق شین واٹسن سے تلخ کلامی پرامام الحق نے ٹویٹر پر معافی مانگ لی، امام الحق نےٹویٹ کیا کہ وقتی اشتعال میں بدمزگی ہوگئی تھی.

    انھوں نے مزید لکھا کہ میرا واٹسن سے رویہ نامناسب تھا، جس کی میں معافی چاہتا ہوں.

    یاد رہے کہ شین واٹسن کے رن آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،  جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے  واٹسن کو اشارے سےفیلڈ سے باہر جانے کو کہا.

     اسٹڈیم میں شائقین کی جانب سے امام الحق کے اس رویے پر شدید ردعمل آیا،  سوشل میڈیا پر بھی ان پر کڑی تنقید کی گئی اور معافی مانگنے کا تقاضا کیا گیا.

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کربلوچستان کے نام ہے‘ سرفراز احمد

    عوامی ردعمل کے بعد امام نے معذرت کر لی، انھوں نے کہا کہ جو ہوا، بڑے میچ کا جوش تھا،  فائنل اچھا ہوا، ٹائٹل جیتنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو مبارک باد دیتا ہوں.

    یاد رہے کہ شین واٹسن نے جیت کے بعد کہا تھا کہ تھا پی ایس ایل میں بہترین پانچ ہفتے گزرے،، کراچی میں بہت مزہ آیا۔ واٹسن ہی مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا.

  • آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا، شین واٹسن

    آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا، شین واٹسن

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے کہا ہے کہ آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شین واٹسن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار فائنل میں پہنچی.

    اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، میچ کا آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پچھلے تین ماہ سے بالنگ نہیں کررہا.

    پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، ماحول بھی بہت زبردست ہے، کراچی میں شائقین کا جوش ع خروش دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، کراچی کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار ہیں، بیٹنگ میں بہت مزا آتا ہے،14سال بعد پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا ہے.

    شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل میچ ونر اور ٹی 20کا بہترین کھلاڑی ہے، وہاب ریاض نے2015ورلڈ کپ میں کئی باؤنسرز کئے اور شاندار بالنگ کی تھی لیکن وہاب ریاض نے آج ایک ہی باؤنسر کیا۔

  • پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی فتح، فائنل تک رسائی

    پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی فتح، فائنل تک رسائی

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، اس ضمن میں آج کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سرفراز الیون کی پہلی وکٹ تین کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں واٹسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وکٹ کے دوسرے جانب کھڑے کھلاڑی احسن علی نے بھی بھرپور انداز سے ساتھ دیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کی اننگز دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا کہ زلمی کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے گی مگر وہاب ریاض نے واٹسن کو 71 کے انفرادی جبکہ 114 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تو اُس کے بعد لائن لگ گئی، بعد ازاں احسن علی 46 اور روسو گیارہ کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 165 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کپتان سرفراز احمد بھی 173 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واٹسن 71 اور احسن علی 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کے کامیاب باؤلر رہے۔


     ہدف (187 رنز) کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو  پہلے کھلاڑی کامران اکمل 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں صہیب مقصود 55 پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے، امام الحق 61 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    پشاور زلمی کے چوتھے کھلاڑی 69 اور پھر مصباح الحق 90 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کیورن پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دونوں اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

    ڈیرن سیمی نے 21 گیندوں پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 46 اور کیورن پولارڈ نے 22 گیندوں پر 1 چھکے 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین 2 وکٹیں لے کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شین واٹسن نے آخری اوور میں اہم کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پشاور زلمی کی ٹیم کو ایلیمنٹر میچ میں ایک اور موقع ملے گا۔ ایلیمنیٹر راؤنڈ کا پہلا میچ 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم دوسرا میچ کھیلے گی۔

    اسکواڈ

    پلے آف مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز میں شرکت کر کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انہوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچ کر دنیا کو یہ پیغام بھی دے دیا کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی محفوظ ملک ہے۔

  • چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    کراچی: غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارا نے کہا ہے کہ چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جس میں دونوں ٹیموں کے تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ 4سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بارکراچی میں فینز کےسامنےکھیلنا میرے لیے بہت فخرکی بات ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ضرور ہیں مگر مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے  یہ لمحات یادگارہوں گے، ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی اب ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا سامناکرنےکے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کا کراچی میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ تمام فرنچائزز کے ملکی و غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 میچز، کراچی کا متبادل ٹریفک پلان جاری

    نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا جبکہ اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ رکھیں۔

    پارکنگ کے مقامات

    پارکنگ مقامات پر 4 مقامات یونیورسٹی روڈ پر ہیں جن میں وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید پارک سے متصل گراؤنڈ، بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار والا گراؤنڈ اور ایکسپو سینٹر کا میدان شامل ہے جبکہ پانچواں مقام ڈالمیا پیٹرول پمپ کے نزدیک غریب نواز فٹبال گراؤنڈ ہے۔

    شائقین کس طرح اسٹیڈیم پہنچیں گے؟

    پولیس کی جانب سے پارکنگ کے لیے پانچ مقامات مختص کیے گئے، اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو مرحلہ وار تلاشی کروا کے بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، گراؤنڈ کے دروازے صبح 12 بجے سے کھولے جائیں گے جبکہ میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل اسٹیڈیم انہیں بند کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، کراچی میچز کا سیکیورٹی پلان مرتب، شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    شائقین کو اپنے ہمراہ موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ وہ پانی کی بوتل بھی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے جبکہ خواتین بھی اپنے ہینڈ بیگس ساتھ نہیں لے جا سکیں گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ  نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول میچز 9، 10، 11، 13 اور 15 جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے تحت مختلف شاہراؤں پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی روانی مکمل بند ہوگی۔

     

  • آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپرلیگ سے معاہدہ کرلیا

    آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپرلیگ سے معاہدہ کرلیا

    لاہور : آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپرلیگ سے معاہدہ کرلیا ہے، لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد ایک سو باون ہوگئی ہے.

    آسٹریلین اوپنر شین واٹسن پاکستان کی پہلی لیگ پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، شین واٹسن کا کہنا ہے لیگ کا حصہ بنے پر بے حد خوش ہوں، لیگ میں بڑی تعداد میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہوں گے، اس لئے اس کا حصہ بننے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں ہوگا۔ جس میں کرس گیل، کیرون پولارڈ، کیون پیٹرسن سمیت دنیا کے بڑے بڑے اسٹارز جلوہ گر ہوں گے۔

    کھلاڑیوں کی نیلامی کاعمل رواں سال دسمبر میں شروع ہوگا، واٹسن کی تصدیق کے بعد لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد ایک سو باون ہوگئی ہے۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے

    آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے

    سڈنی: نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے جس نے کھلاڑیوں اور مینجنمنٹ کے ہوش اڑادیئے۔

    فل ہیوز کے واقعے کے بعد کھلاڑی بہت محتاط ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن نیٹ پریکٹس کے دوران تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے، واٹسن کے گیند سر پر لگتے ہی کھلاڑی اور مینجمنٹ پریشان ہوگئے۔

    گیند لگنے کے سبب آسٹریلوی کھلاڑی چکراگئے اور اور پریکٹس مکمل نہ کرسکے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پریکٹس کے دوران جیمز پیٹنسن کی تیز باؤنسر واٹسن کے ہیلمٹ پر لگی جس وہ زمین پر گرپڑے، گیند لگنے سے واٹسن حواس باختہ ہوگئے، طبی معائنے کے لئے انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں فٹ قرار دیا۔