Tag: Shanghai

  • گردن کے مساج کے بعد صحت مند شخص کی موت

    شنگھائی: چین میں گردن کے مساج کے بعد ایک صحت شخص کی موت واقع ہو گئی۔

    جدید دور کی تیز رفتار زندگی کے ذہنی و جسمانی دباؤ سے نجات کے حصول کے لیے مساج مفید ثابت ہو سکتا ہے، لیکن چین میں ایک شخص مساج کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 27 سالہ ژانگ نامی صحت مند شہری شنگھائی میں ایک مساج پارلر گئے، جہاں انھوں نے گردن اور کندھوں کا مساج لیا اور پھر نہانے کے بعد گھر کی طرف چل دیے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ مساج اور نہانے کے بعد ژانگ کو چکر آنے لگے تھے، بعد ازاں انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ رات گئے جان کی بازی ہار گئے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گردن کے مساج کی وجہ سے ژانگ کو دماغی انفیکشن ہو گیا تھا، کیوں کہ مساج کی وجہ سے ان کی گردن اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھی اور اسی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MustShareNews (@mustsharenews)

    واقعے کے بعد ایک سرجن نے میڈیا سے گفتگو میں خبردار کیا کہ گردن ایک نازک جگہ ہے جس کا غلط مساج موت کی طرف بھی لے جا سکتا ہے۔

    بتایا گیا کہ ژانگ نے مساج پارلر آ کر کہا تھا کہ وہ گردن اور کندھوں میں بے چینی محسوس کر رہے ہیں، مساج کے بعد انھوں نے شاور لیا اور گھر کی طرف چل پڑے، اچانک انھیں چکر آئے اور پھر وہ گر گئے۔

  • چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، شنگھائی میں احتجاج

    چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، شنگھائی میں احتجاج

    بیجنگ: چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے، شنگھائی میں شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر ارمچی میں عمارت میں آگ لگنے پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا، شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

    کرونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور شنگھائی میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا، چینی مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کر دیا۔

    چین میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت بیجنگ سمیت دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں سخت ہیں۔

    دو روز قبل شہر ارمچی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو ریسکیو نہیں کا جا سکا۔

    چین میں مسلسل چوتھے روز 35 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی بھارتی کوشش ناکام

    ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی بھارتی کوشش ناکام

    دوشنبے: بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی.

    بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا، بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈا بھی اعلامیے میں ڈلوانے کی کوشش کی۔

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا، افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم سے بھی عالمی سطح نقاب ہٹا دیا، اور ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانا پڑی۔

    واضح رہے کہ دوشنبے میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ختم ہو گیا ہے۔

    مودی کا کشمیر پر اے پی سی ڈراما ناکام، کٹھ پتلی رہنماؤں نے بھی وادی کی خصوصی حیثیت پر زبان کھول دی

    دوسری طرف آج نئی دہلی میں مقبوضہ کشمیر پر بلائی گئی اے پی سی کے ذریعے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی، بھارتی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر کے مخصوص رہنماؤں سے ملاقات کو حریت رہنماؤں نے تھیٹر ڈراما قرار دے دیا۔

    مودی سے ملاقات کے بعد بھارت نواز کشمیری رہنماؤں نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انھوں نے مودی پر واضح کر دیا کہ کشمیر کی پرانی آئینی حیثیت بحال کی جائے، 5 اگست 2019 سے پہلے کی حیثیت کو بحال کرنا ہوگا۔

    کشمیری رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہم نے کانگریس کی طرف سے ڈیمانڈز رکھی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو پوری ریاست کا درجہ بحال کیا جائے، دوبارہ انتخابات ہونے چاہیئں، اور مقبوضہ وادی کے شہریوں کو روزگار میں ترجیح دینی چاہیے۔

  • بلٹ ٹرین سے جان بچانے کا خوفناک منظر، ویڈیو نے ہوش اڑا دیے

    بلٹ ٹرین سے جان بچانے کا خوفناک منظر، ویڈیو نے ہوش اڑا دیے

    بیجنگ: شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر رونما ہونے والے واقعے نے مسافروں کے ہوش اڑادئیے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر جلد بازی کے باعث ٹرین میں سوار کی کوشش کررہا تھا کہ خودکار دروازے بند ہونے کے باعث پلیٹ فارم اور سیفٹی اسکرین کے درمیان پھنس گیا۔

    اسٹیشن پر موجود مسافر یہ دل خراش منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے، اسی لمحے اسٹیشن آفیسر پلیٹ فارم نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بٹن دباکر اسے مزید نقصان پہنچانے سے بچایا، اور دوسرے مسافر نے اسکرین پر پھنسے مسافر کو ٹرین میں داخل ہونے کی مدد فراہم کی۔

    سرکاری حکام کے مطابق واقعے میں متاثرہ شخص کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے، واقعے کے تین منٹ بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی گئی۔

    دوسری جانب چینی سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں پھنسا ہوا مسافر پلیٹ فارم پر سیفٹی اسکرین پر لپٹا ہے، جبکہ دوسرے مسافر صدمے سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

  • پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں: شاہ محمود قریشی

    پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں: شاہ محمود قریشی

    شنگھائی: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین منفرد رشتے میں جڑے ہم سایہ ممالک ہیں، پاک چین اقتصادی راہ داری نے ہمارے رشتے کو نیا مطلب دے دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”تجارتی شراکت دار ممالک میں تعینات سفیروں کو سرمایہ کاری اور تجارت کے اہداف دیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی” author_job=”شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ نے کانفرنس میں کہا کہ اقتصادی راہ داری سے دو طرفہ تعاون، تجارت اور باہمی روابط کو فروغ ملا ہے، اس منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں اور پاکستانی سرمایہ کار بھی چین میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مکمل تیاری کے ساتھ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ’چین، روس، ویتنام کے سربراہان نے نمائش میں جن 8 پویلین کا دورہ کیا ان میں پاکستانی پویلین بھی شامل ہے، وزیرِ اعظم نے ملاقاتوں میں چینی قیادت سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان


    وفاقی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہوئے معاشی سفارت کاری کو اہمیت دی جائے گی، تجارتی شراکت دار ممالک میں تعینات سفیروں کو سرمایہ کاری اور تجارت کے اہداف دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے وزارتِ خارجہ، خزانہ اور تجارت کی وزارتوں کی مدد کرے گی، وزیرِ اعظم ملک میں روزگار کے نئے مواقع، سرمایہ کاری، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

  • انٹرٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد27 تا 29 اگست 2014ءکو ہوگا

    انٹرٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد27 تا 29 اگست 2014ءکو ہوگا

    شنگھائی : چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش”انٹرٹیکسٹائل“ نمائش کا انعقاد27 تا 29 اگست 2014ءکو ہوگا۔

    جس میں بیڈ لینن ،ٹیبل لینن ، باتھ روم ٹیکسٹائلز، کارپٹس، سوت، ٹیکسٹائلز اور ٹیکسٹائلز ڈیزائننگ کی مصنوعات تیار و برآمدکرنے والے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کر یں گے ، اس نمائش میں پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک بڑا وفد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام شرکت کرے گا۔

    بین الاقوامی تجارتی میلے میں بیڈ لینن ،ٹیبل لینن ، باتھ روم ٹیکسٹائلز، کارپٹس، سوت، ٹیکسٹائلز اور ٹیکسٹائلز ڈیزائننگ کی مصنوعات تیار و برآمدکرنے والے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعہ غیرملکی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔