Tag: Shanghai Cooperation Organisation

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت، روس نے ایران کی حمایت کر دی

    شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت، روس نے ایران کی حمایت کر دی

    ماسکو: شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت کے لیے روس نے ایران کی حمایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس چاہتا ہے کہ ایران کو ایس سی او میں مستقل رکنیت ملے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روسی حکومت شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتی ہے۔

    سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ نہ صرف روس بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بیش تر ممالک اس تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کو دی گئی، اور جون میں ماسکو کی میزبانی میں ایس سی او کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا۔

    فی الوقت ایران، افغانستان اور بیلاروس شنگھائی تعاون تنظیم میں نگراں رکن ممالک کی حیثیت سے موجود ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون تنظیم ہے، جسے شنگھائی میں 2001 میں چین، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے قائم کیا تھا۔

    یہ تمام ممالک شنگھائی فائیو کے اراکین تھے، سوائے ازبکستان کے، جو 2001 میں اس تنظیم شامل ہوا، تب اس تنظیم کا نام بدل کر شنگھائی تعاون تنظیم رکھا گیا، اور 10 جولائی 2015 کو اس میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔

  • پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا

    پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا، یہ اجلاس 23 سے 25 مئی کو منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا تین روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، یہ اس تنظیم کا پاکستان میں پہلا اجلاس ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے اس ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر میں قانونی ماہرین شرکت کریں گے، اجلاس میں خطے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے غور کیا جائے گا۔

    وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان جون 2016 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنا ہے، تب سے یہ پہلی میٹنگ ہے جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

    فارن آفس نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کو تہ دل سے خوش آمدید کہتی ہے۔

    پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا


    اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس اینٹی ٹیررازم کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت بھی اپنا وفد پاکستان بھیجے گا جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان حالیہ تناؤ کی صورت حال میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اس کانفرنس میں آٹھ ممالک سے قانونی ماہرین شرکت کریں گے جن میں چین، قازقستان، کرغیزستان، بھارت، روس، تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان شامل ہیں۔ کانفرنس میں ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس،  وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ

    شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس، وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے قازقستان کے شہرآستانہ میں ہورہا ہے، وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی انکے ہمراہ ہیں۔

    سائیڈ لائن ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے، روسی میڈیا کے مطابق روس پاکستان کے شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے کی حمایت کرے گا۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی نمائش دوہزار سترہ منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت سو سے زائد ملک شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف دیگر سربراہان کے ہمراہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ سربراہ مملکت کونسل تنظیم کی فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے، یہ اجلاس ہرسال منعقد ہوتا ہے، دفترخارجہ کے مطابق پاکستان 2006 میں تنظیم میں مبصر کے طور پر شامل ہوا تھا، آستانہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان تنظیم کا رکن بن جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔