Tag: Shanghai electric

  • کے الیکٹرک کی خریداری ، چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے نئی پیشکش کردی

    کے الیکٹرک کی خریداری ، چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے نئی پیشکش کردی

    کراچی : چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے چھٹی مرتبہ پیش کش کردی، اس حوالے سے درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے شئیرز کی خریداری کے لیے چھٹی مرتبہ دراخوست دے دی، شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد شئیرز کی خریداری کی پیش کش کی ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظور کے لیے چھٹی بار درخواست کی ہے جبکہ درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک کے منیجر عارف حبیب گروپ نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا ، جس میں کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ کو پیشکش کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی خریداری؛ شنگھائی الیکٹرک نے پیشکش واپس لے لی

    خط میں کہا گیا کہ نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری کے بعد حصص منتقل ہوسکے گے، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز انتثامی حقوق کے ساتھ خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678 شئیرز کی خریداری کی پیش کش کی۔

    یاد رہے چند روز قبل شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر پیشکش واپس لے لی تھی ، کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ نے سال 2016 میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا۔

    شنگائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کرنا چاہتی ہے تاہم نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری نہیں مل رہی ہے، خریدار کے خواہش گروپ کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک جلد دوبارہ کے الیکٹرک کی خریداری کی نئی پیشکش کرے گا۔

  • شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے درخواست جمع کرادی

    شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے درخواست جمع کرادی

    کراچی: شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرادی‘ سودا پہلے سے کیے گئے وعدے کے مطابق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹر نے حکومت کی جانب سے دی گئی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی اظہارِ دلچسپی کی درخواست جمع کرادی‘ شنگھائی الیکٹرک کراچی کی تقسیم کار کمپنی کے 66 فیصد شیئرز خریدے گا۔

    یاد رہے کہ شنگھائی الیکٹرک کو کراچی میں بجلی سپلائی کرنے والے کمپنی کے الیکٹرک خریدنے کے لیے دی گئی قانونی مدت ختم ہونے والی ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس کا اجرا کرکے شیئرزہولڈرز کو مطلع کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق اظہار دلچسپی کے بعد 90 دن کی قانونی مدت میں ڈیل طے کرنا ہوتی ہے۔

    قبل ازیں شنگھائی الیکٹرک کو اظہار دلچسپی کی میعاد ختم ہونے پر 2 مرتبہ توسیع دی گئی اور اب یہ مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک سودے پر قائم ہے، میعاد میں توسیع کی درخواست دے گی، عارف حبیب

    خیال رہے کہ کے الیکٹرک اورشنگھائی الیکٹرک کے سودے میں شامل آفر منیجرعارف حبیب نے کہا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک، کے الیکٹرک کو خریدنے کے سودے پر اب بھی قائم ہے، شنگھائی الیکٹرک میعاد ختم ہونے پر تیسری بار توسیع کی درخواست دے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔