Tag: Shanghai Electric Power

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے نیا خط جاری

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے نیا خط جاری

    کراچی:چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے ایک بار پھر اظہار دلچسپی کا خط جاری کردیا، کے الیکٹرک نے بھی نیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کی فروخت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تیار ہیں ، کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے اظہار دلچسپی کا نیا خط موصول ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شنگھائی الیکٹرک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر اعظم نے شنگھائی الیکٹرک کی فروخت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی فروخت میں ’ملٹی ایئر ٹیرف‘کا منظور نہ ہونا بنیادی رکاوٹ ہے جبکہ کے الیکٹرک کی فروخت کے حوالے سے ضروری ریگولیٹری اور دیگر منظوریاں بھی درکار ہیں۔

    تاہم اس کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے 78ارب روپے کے واجبات ہیں اور ایف آئی اے نے تجویز دی ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ٹرانسفر نہ کیا جائے۔

    پاکستان میں اس ڈیل کے منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں نیا خط موصول ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ 26 مارچ کو شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار ختم ہوگئی تھی، شنگھائی الیکٹرک, کے الیکٹرک کے 66 فیصد شئیرز خریدنا چاہتی تھی اور کے الیکٹرک کوخریدنے کے اپنے فیصلےپر اب بھی قائم ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کوخط موصول ہوا تھا، جس کے بعد ڈیل منیجرعارف حبیب لمیٹڈ نے ایس ای سی پی سے مزید رہنمائی مانگ لی تھی اور اظہار دلچسپی کے نئے خط کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2005 میں نجی شعبے میں تبدیل کردیا گیا تھا اور چار سال بعد دبئی کے ایک گروپ نے اس کے حصص خرید لیے تھے جس کے بعد 2009 سے یہ کمپنی ابراج گروپ کے ماتحت ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    کراچی : چائینز کمپنی شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، کے الیکٹرک خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار  ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کےا لیکٹرک خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک کےاظہار دلچسپی کےخط کی مدت ختم ہوگئی ، 26 مارچ کو شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار ختم ہوئی۔

    شنگھائی الیکٹرک, کے الیکٹرک کے 66 فیصد شئیرز خریدنا چاہتی تھی اور کےالیکٹرک کوخریدنے کےاپنے فیصلےپر اب بھی قائم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹی ائیر ٹیرف کا منظور نہ ہونا کے الیکٹرک کی فروخت میں بنیادی رکاوٹ ہے جبکہ پونے 2سال میں بھی کے الیکٹرک کی فروخت کامعاملہ اظہاردلچسپی کے خط سےآگے نہ بڑھ سکا۔

    شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کوخط موصول ہوا ، جس میں کے الیکٹرک کی فروخت کے ڈیل منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

    ڈیل منیجرعارف حبیب لمیٹڈ نے ایس ای سی پی سے مزید رہنمائی مانگ لی ہے اور اظہار دلچسپی کے نئے خط کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2005 میں نجی شعبے میں تبدیل کردیا گیا تھا اور چار سال بعد دبئی کے ایک گروپ نے اس کے حصص خرید لیے تھے جس کے بعد 2009 سے یہ کمپنی ابراج گروپ کے ماتحت ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان

    کراچی: چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ لیٹر ارسال کردیا جب کہ خریداری کے لیے عارف حبیب لمیٹڈ کو مشیر مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے صحافی و اینکر ارشد حسین نے آن لائن بات کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے کراچی الیکٹرک کمپنی کی خریداری کے لیے باقاعدہ لیٹرارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی خواہش مند ہے جس کے لیے یہاں موجود ادارے عارف حبیب انویسٹمنٹ گروپ کو مشیر کردیا گیا ہے ۔

    یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ کے الیکٹرک میں 24 فیصد حصص حکومت کے اور 66.40 شیئر ز کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کے ہیں، شنگھائی الیکٹرک پاور 66.40 حصص خرید کر انتظام سنبھالے گی تاہم اس ادارے کی فروکت میں حکومتی منظوری ناگزیر ہے حکومت کی اجازت کے بغیر اس کی فروخت نہیں ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک تیسری بار فروخت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی فروخت حکومتی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی،حکومت