Tag: Shaniera Akram

  • کیوی کرکٹ ٹیم کی واپسی: شنیرا اکرم بھی بول اٹھیں

    کیوی کرکٹ ٹیم کی واپسی: شنیرا اکرم بھی بول اٹھیں

    کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں بے حد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ون ڈے میچ ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اعلان کیے جانے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

  • شنیرا اکرم کا سوشل میڈیا پر ناقدین کیلئے پیغام

    شنیرا اکرم کا سوشل میڈیا پر ناقدین کیلئے پیغام

    لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہیں۔

    سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے لوگوں کے رویوں اور ان کے خیالات سے بوریت کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہوں۔

    اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ہر ایک شخص کا اپنا نظریہ اور خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    شنیرا اکرم نے کہا کہ آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہی پرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں، آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں۔

  • وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

    وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم صبح صبح بیگم کے ساتھ ساحل سمندر پر پہنچ کر پریشان ہوگئے، کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہت خوبصورت لوگ ہیں لیکن گندے بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ ساحل سمندر پر کھڑے ہیں اور نہایت پریشان نظر آرہے ہیں۔

    اپنی ویڈیو میں وسیم اکرم کہہ رہے ہیں کہ میں آج ہفتے کے پہلے روز صبح صبح اپنی بیگم کے ساتھ سی ویو آیا ہوں لیکن میں نے بیوی کو یہاں لا کر غلطی کردی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیچھے کچرے سے اٹے ساحل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی دوسرا نہیں ہم خود ہی ذمہ دار ہیں، میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت خوبصورت ہیں، یقیناً خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں اور اس بات کو مانیں۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد کو مشورے دینے کا شوق ہے وہ اب مشورے دیں کہ کیسے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ساری گندگی سمندر سے آئی ہے، جو کچرا ہم سمندر میں پھینکتے ہیں وہ لہروں کے ساتھ واپس آتا ہے۔

    دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹر پر ساحل کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور ہم اس کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

    شنیرا اکرم اس سے قبل بھی ساحل پر پڑے طبی فضلے کی نشاندہی کر چکی ہیں جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور طبی فضلہ ساحل سے اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا گیا تھا۔

  • ہماری شادی نسلی تعصب کے خلاف ایک مثال ہے، شنیرا اکرم

    ہماری شادی نسلی تعصب کے خلاف ایک مثال ہے، شنیرا اکرم

    کراچی : شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر وسیم اکرم اور ان کی کامیاب شادی نسلی تعصب کے خلاف ایک مضبوط مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اپنے شوہر کے علاوہ اپنی سماجی خدمات اور انسانی حقوق کےلیے آواز اٹھانے کی وجہ سے بھی کافی معروف ہیں، انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں رنگ و نسل کی بنیاد پر تعصب کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    View this post on Instagram

    ‪“He only married her because she’s white. She must be easy! Does his skin smell different? Why couldn’t he marry a Brown girl? It’s not natural for two skin colours to mix. Interracial relationships never work. What spell did she put on him? He will never take you seriously because your white. Your both so different. You will never be accepted as a real couple. His sons can’t have a Gori stepmother. If you have children they will grow up confused and treated differently”. We have had it on both sides, it’s ugly and unwarranted! Skin colour only troubles the people in this world who sees it. Like millions of others, We are living proof that colour means absolutely nothing, LOVE does. #KeepFighting #RacismIsRasicmInAnyCapacity #TheWorldIsColourful #RacismHasNoPlaceInThisWorld #RacismIsNotABeliefItsADisease

    A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on

    وسیم اکرم کی اہلیہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’لوگ کہتے تھے گوری سے ہی شادی کیوں کی؟ کسی دیسی لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی؟ دو الگ الگ رنگ والے لوگوں کا ملنا قدرتی نہیں ہے اور یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔

    بچے اپنی سوتیلی ماں کو کسی گوری کے روپ میں قبول نہیں کریں گے اور برتاوٗ بھی دوسروں سے الگ ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے ہماری شادی پر ایسی ایسی باتیں کیں لیکن یہ محض باتیں ہی تھیں کیونکہ جلد کی رنگت صرف انسانوں کو پریشان ہی کرتی ہے وگرنہ اس سے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ہماری مثال دنیا کے سامنے ہیں ہم بہت خوشحال زندگی گزار رہیں ہیں۔

  • وسیم اکرم کی اہلیہ  شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتظامیہ سے درخواست کی کہ کلفٹن کا ساحل خطرناک ہوگیا ہے ، اسے بند کرنے کی ضرورت ہے۔

    شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں اسپتال کا فضلا پڑا ہے، دس منٹ کے اندر چار درجن سرنج ملیں، اس کیساتھ اسپتال کا دیگر فضلا بھی جمع ہے ، جس سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

    خیال رہے کراچی میں ایک بار پھر بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوگئی ، نالے ابلنے سے شہرمزیدتباہی سےدوچارہوگیا ، گزشتہ روز کی بارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

    مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیل رہی ہیں نیٹ شہریوں کی پریشانی کےباوجود نہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کوئی ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں، ہر کوئی دوسرے پر الزام دھرنےمیں مصروف ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ خداراصفائی کیلئےعملی اقدامات اٹھائیں۔

  • وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شرینا اکرم کے بہنوئی کو 8 سالہ پاکستانی بچے شعیب اختر نے کلین بولڈ کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا جنون خاصہ حد تک شہریوں میں پایا جاتا ہے، اگر اس بات کو یوں کہا جائے کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہوگا۔

    گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان اور بچے جب بلا اور گیند ہاتھ میں تھامے وکٹ پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف کئی بڑے کرکٹر اور خود آئی سی سی بھی کرچکا ہے۔

    قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ شادی کے بعد سے زیادہ تر وقت پاکستان میں ہی گزار رہی ہیں اور وہ ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اکثر و بیشتر پیش کرتی رہتی ہیں تاکہ پاکستان کے حوالے سے پیدا ہونے والی بدگمانیاں ختم ہوں۔

    شرینا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کراچی کے ساحل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی ’پیٹ‘ گزشتہ روز ساحل پر پہنچے اور انہوں نے سیر کے لیے آئے ہوئے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے بہنوئی کو 8 سالہ شعیب اختر نے بولڈ کیا، یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ پاکستان میں اس طرح کا ہونا ممکن ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے 3ہیش ٹیگ #WhenInPakistan، #CricketNation، #AustraliaLovePakistan بھی تحریر کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔