Tag: sharbat bibi

  • شربت گلا کو افغانستان میں تین ہزارگز کا گھرمل گیا

    شربت گلا کو افغانستان میں تین ہزارگز کا گھرمل گیا

    کابل : غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں سزا یافتہ اور ملک بدر کی جانے والی شربت گلا کو افغانستان میں تین ہزار گز پر مشتمل گھر دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سبز آنکھوں کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی شربت گلالئی عرف افغانی مونا لیزا کو افغان حکومت کی جانب سے بطور تحفہ تین ہزار گز کا گھر دیا گیا ہے، اس گھر کی تزئین و آرائش بھی شربت گلا کی خواہش کے مطابق کی گئی ہے۔

    افغانستان کے وزیر اطلاعات کے ترجمان کے مطابق45سالہ شربت گلالئی کو گھر کے علاوہ علاج معالجے کیلئے سات سو ڈالر ماہانہ اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ شربت گلا افغان جنگ کے بعد سال انیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی۔

    اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شربت گلا شہرت کی بلندیوں پراس وقت پہنچی جب23سال قبل نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی اور اسے افغانی مونا لیزا کا خطاب دیا گیا۔


    مزید پڑھیں: افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • افغان خاتون شربت گلہ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    افغان خاتون شربت گلہ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    پشاور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو چودہ روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، جعلی شناختی کارڈکیس میں گرفتارشربت گلہ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے شربت گلہ کو چودہ روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جبکہ گرفتارشربت گلہ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    afghan

    یاد رہے 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے شربت بی بی کو گرفتار کرلیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، ایف آئی اے کے مطابق شربت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔


    مزید پڑھیں : پشاور: سبزآنکھوں والی افغان خاتون شربت بی بی گرفتار


    اس سے قبل شربت بی بی کے خاندان کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں نادرا کے تین اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

    سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعدانیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی، شربت گلہ اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی۔

    afgha-2

    اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد نادرا حکام تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عالمی الیکٹرانک میڈیا پر شہرت پانے والی افغانی خاتون شربت بی بی نے اپریل 2014 میں پشاور کے نواحی علاقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا تھا۔


    مزید پڑھیں : افغان خاتون شربت بی بی کو شہریت دینے پرنادرا افسران کی معطلی


    تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ پشاور اور دو دیگر اعلیٰ افسران شربت بی بی اور اُس کے دو بیٹوں کو رشوت کے عوض پاکستانی شہریت دینے میں ملوث پائے گئے تھے، جس کے بعد تینوں افسران روپوش ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • افغان مونا لیزا کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع

    افغان مونا لیزا کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع

    پشاور: نادرانےمشہورِعالم افغان خاتون کوپاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیا، نادراکےپاس موجود شربت بی بی کاتمام ریکارڈ جعلی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزویک کےسرورق سےعالمی سطح پرشہرت پانےوالی افغان مونالیزاکو نادرانےپاکستانی شہریت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز نےشربت بی بی عرف افغان مونالیزا کوپاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کی خبرتئیس فروری کونشرکی۔

    نادراڈیٹا کے مطابق شربت گل یکم جنوری انیس سوانہترکو پشاورمیں پیدا ہوئی اورطلب روڈ محلہ مست گل پشاور میں رہتی ہے۔ افغان خاتون کے شوہرکی معلومات بھی جعلی ہیں جبکہ افغان مونا لیزا کے فارم کی تصدیق کرنے والے یونس خان اور جمیل الرحمان کابھی سرے سے کوئی وجود نہیں۔

    نادرانےتوشربت بی بی کوپشاورمیں پیداکرادیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ انیس سوچوراسی کوہجرت کرکےپاکستان آئی تھی، نادراکےمطابق اس کےدوبیٹےہیں جبکہ ابتدائی خبریں یہ تھیں کہ اس کی تین بیٹیاں ہیں،ممکنہ طورپرشربت بی بی کےوہ بیٹے بھی جعلی ہیں جن کونادرانےقومی شناختی کارڈ جاری کیے۔

    اے آر وائی کی خبر پرحکام کوہوش آیاتوشربت بی بی اوراس کےدومبینہ بیٹوں کےشناختی کارڈ بلاک کرکےمتعلقہ افسروں کومعطل کردیا گیا۔