Tag: Sharbat gula bibi

  • افغان صدر سے شربت گلہ کی ملاقات، اپارٹمنٹ کی چابی مل گئی

    افغان صدر سے شربت گلہ کی ملاقات، اپارٹمنٹ کی چابی مل گئی

    کابل : افغان مونا لیزا شربت گلہ لئی اپنے وطن افغانستان پہنچ گئی، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شربت گلہ اور اس کے بچوں سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق سبز آنکھوں سے عالمی شہرت پانے والی افغان مونا لیزا شربت گلہ لئی پاکستانی جیل میں پندرہ دن کی سزا کاٹ کر افغانستان پہنچ گئی۔ اسے گزشتہ شب انتہائی سخت سیکیورٹی میں طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

    بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی نے ایوان صدرمیں شربت گلہ سے ملاقات کی۔ پاکستان سے جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں ڈی پورٹ کی جانے والی شربت گلہ اپنے بچوں کے ہمراہ ایوان صدر پہنچی تو افغان صدراشرف غنی اور ان کے اہل خانہ نے استقبال کیا۔

    مزید پڑھیں : افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا

    افغان صدر اشرف غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شربت گلہ افغانستان کی پہچان بنی۔ اس موقع پر ان کی جانب سے شربت گلہ اور اس کے بچوں کورہائش کے لیے فرنشڈ اپارٹمنٹ کی چابی دی گئی۔

    افغان مونا لیزا کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے شربت گلہ کو 15 روزہ قید اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنائی تھی۔

  • شربت گلہ کو افغانستان بھیجنے کی تیاری مکمل

    شربت گلہ کو افغانستان بھیجنے کی تیاری مکمل

    پشاور: افغانی خاتون شربت گلہ کو واپس بھیجنے کی تیاری مکلم کرلی گئی، مذکورہ خاتون کی سزا کل بدھ کو پوری ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے شربت گلہ کی افغانستان واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں وطن واپس روانہ کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

    شربت گلہ کی درخواست پر ان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کی سزا کل نو نومبر بروز بدھ کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد انہیں افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ افغانستان نے افغان خاتون شربت گلہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے شربت بی بی کو گرفتار کیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں : شربت گلہ بی بی نے پاکستان میں رہنے سے انکارکردیا

    ایف آئی اے کے مطابق شربت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔ پشاورکی مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو پندرہ دن قید اورایک لاکھ دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اور سزا مکمل ہوتے ہی پاکستان بھی چھوڑنے کا بھی حکم دیا۔

    مزید پڑھیں : پشاور: سبزآنکھوں والی افغان خاتون شربت بی بی گرفتار

    سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعدانیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی۔