Tag: Share photos

  • ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی، جس کے تحت صارفین تصاویر کو سرچ کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

    ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

    فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال : صارفین کا بڑا مسئلہ حل

    انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال : صارفین کا بڑا مسئلہ حل

    واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کیلئے اکثر ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کراتی رہتی ہے، اس بار بھی انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق ایک اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شئیر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین آف لائن ہوتے ہوئے بھی اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس فیچر کے لیے کچھ شرائط درکار ہیں۔

    جس طرح واٹس ایپ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شئیر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔

    انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کرسکے گا جبکہ ان ہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نئیر بائی فونز جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔

    اگرچہ اینڈرائیڈ میں معیاری سسٹم کی اجازت بلو ٹوتھ کے ذریعے قریبی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے لیکن اس آپشن کو آف بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل گزشتہ چند مہینوں میں میسیجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے چیٹ لاک پر کام کرنا ہو یا صارفین کو دوسروں کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنا ہو، واٹس ایپ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے۔

  • گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن اور حالیہ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ آج سے 15سال قبل اللہ نے مجھے پیارے سے بیٹے سے نوازا تھا، آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان

    ہوکر ایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے لیے بہت احترام ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ ناد علی تمھیں سالگرہ مبارک ہو اپنی ماما کو فخر محسوس کرواتے رہو۔

    واضح رہے کہ آج سے 15 سال قبل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالاکوٹ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔

    یہ بچہ ناد علی تھا جو اس خوفناک زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا اور دنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا، گزشتہ روز یہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔