Tag: sharif biradran

  • کے پی کے حکومت کا شریف برادران اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    کے پی کے حکومت کا شریف برادران اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختون خوا حکومت کے فیصلے کی تائید کردی جس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب کے خلاف درج کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں پر لاٹھی چارج، شدید شیلنگ اور تشدد کے واقعات اور راستے روکنے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے دیگر افراد شامل تھے۔ اجلاس میں اٹک میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشد د کے واقعات اور احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے آئین و قانون کو نظرانداز کیا، وفاقی حکومت نے کے پی کے کابینہ کو اٹک کے مقام پر روک کر اچھا پیغام نہیں دیا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اقدامات قابل مذمت ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے، کیونکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ پرامن احتجاج کا راستہ نہ روکا جائے، مسلم لیگ کی حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو کسی بھی پارٹی کا حصہ نہیں بننا چاہئے، انہیں اپنے شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں: کے پی کے حکومت کا چوہدری نثار اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا پانامہ لیکس کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اب اپنا جھوٹ چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولے گی۔

  • جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے اظہار خیال کا بھرپور جواب دینے کیلئے لیگی رہنما طلال چوہدری بھی میدان میں اتر آئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کل تک میاں صاحب کی انگلی پکڑے رہتے تھے، جب بھی مشکل ہو تی ہے تو جہانگیرترین میاں صاحبان کے دروازے پر ہوتے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آےآئی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے تو ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے بھی جہانگیر ترین پر طنز و تنقید کی بارش کردی۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے دائیں اور بائیں چوراورڈاکو کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، پچھلے دروازے سے معافیاں بھی مانگتے ہیں, اب کی بار رائے ونڈ آئے تو ان کو معافی بھی نہیں ملے گی۔

    مزید پڑھیں : جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین پہلے بھی جیل میں رہ چکے ہیں اب بھی جیل جائیں گے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار جہانگیر ترین ایک لیکچرار سے کھرب پتی کیسے بنے ؟ قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ہمیشہ قرضہ اسی مل کا کیوں معاف ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر جہانگیر ترین یا ان کے رشتے دار بنتے ہیں۔

     

  • شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    روجھان : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بادشاہت کررہے ہیں۔ ان کی چودھراہٹ صرف لاہور تک ہے۔ انہیں لاہور سے دور سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔

    ان خیلات کا اظہار انہوں نے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران روجھان میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی وجہ سے بند باندھنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔

    لاہور سے دور علاقوں میں ترقی کا نام ونشان نہیں۔ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا ۔

    نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی کارکن اور سیلاب متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔

  • سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر:سندھ کے سینیئروزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جلسہ کر نا ہرسیاسی و مذہبی  جماعت کا حق ہے میاں نواز شریف اورمیاں شہبا زشر یف نے خودجلسے کئے ،اب وہ موجودہ صورت حا ل کا سامنا کر نے سے ڈر رہے ہیں، شریف برادران حالات کا بہادری سے مقابلہ کریں ۔

    سکھر میں پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی امیدواروں میں آفر لیٹر کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ انقلاب اورآزادی کا مطلب بہترز ندگی کی تلاش کر نا ہے ،معاملہ چارسیٹوں سے اٹھا تھا اور اب بگڑ کرتنگ آمد اور بجنگ آمدتک جا پہنچا ہے اور ان حالات میں حکومت اکیلی ہو تی جا رہی ہے ۔

    انکا مز ید کہنا تھا کہ مو جو دہ حکومت اگرگئی تودوسری حکومت آسکتی ہے اسمبلیاں کیوں جائیں،عوام نے اعتماد کر کے ووٹ دیئے تھے ۔