Tag: Sharif brother

  • شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز شریف برادران کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ قوم خراب معیشت کا ذمے دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لیے خواجہ آصف صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں تاکہ خواجہ صاحب کی قیادت بیرون ملک رکھا سرمایہ واپس لے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، ان کو غریبوں کی مشکلات کا احساس نہیں ہے ورنہ ایسے بیانات نہ دیتے۔

    شبلی فراز نے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ! درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوز ہے کہ کیا کریں؟ ملک واپس آنے کے بعد انہیں ملک سے واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں ہیں، کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کورونا سے محفوظ رکھنا اور بھوک سے بچانا ہے، کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے۔

    انہون نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کمزور طبقے بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے1.24ٹریلین کا سب سے بڑا پیکج دیا۔

  • بابراعوان کا وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ  شہبازشریف کے استعفے کا مطالبہ

    بابراعوان کا وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف کے استعفے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے استعفےکامطالبہ بھی کردیا اور کہا کہ عوام ، وکلا، سیاسی نمائندے سب نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لئے نواز، شہبازشریف دونوں استعفیٰ دیں، عوام ، وکلا، سیاسی نمائندے سب نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مطالبے میں اب دو اضافے ہوگئے ہیں۔

    بابراعوان نے کہا کہ قطر کی حکومت نے خود لکھا ہے کوئی منی ٹر یل نہیں آئی ، حکومت سپریم کورٹ اطراف تلور چھوڑ دیتے تو قطری آجاتا، پاکستان کے خزانے کے کیس کھلیں گے تو سب حیران ہوجائیں گے، کل جےآئی ٹی کے ممبران کو پولیس کےعلاوہ بھی سیکیورٹی مانگنا پڑی، نوازشر یف اقتدار میں ہونگے تو لازمی خرید و فروخت کرینگے۔

    انھوں نے کہا کہ ایان علی کو پکڑنے والی ایف آئی اے نے ظفرحجازی کو کیوں نہیں پکڑا، ظفرحجازی نے کل کہا پہلے تو کم ٹیمپرنگ کی اب دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے وکلا اسحاق ڈار اور وزارت داخلہ کو مفت مشورہ دیتے ہیں، ظفرحجازی سے اور کام نہیں لینا تو انہیں معطل کردیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارصاحب ظفرحجازی دھمکیاں دیتے پھر رہےہیں، 17بینکوں سے متعلق انکشاف جلد لاہور میں کریں گے، شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دیتے وقت انکشافات کریں گے، گلوبٹوں،جندال اور مودی کے یاروں کو ایک دھکا اور دو۔

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو یوم آزادی منانےسےروکنےکیلئے دفعہ144نافذ کی گئی، اسلام آباد میں دفعہ144کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائرکریں گے، حکومت کو معلوم ہے جو بھی جلسہ،ریلی ہوگی اس میں گونوازگو کا نعرہ لگے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے سنگین جرائم کے باوجودشریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،ببلو کی جےآئی ٹی میں پیشی پر یہ اور ان کے چیلے آنسو بہاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف برادران اور امریکی صدرٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عمران خان نے ٹوئٹر پر جمشید دستی کی ویڈیو شیئرکی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے، سیاسی گاڈفادر ضیاالحق کےورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم کےباوجودشریف برادران جےآئی ٹی میں پیشی پرمظلومیت کارونا روتےہیں۔

    امریکی صدر اور مودی کی ملاقات اور بیانات کے تناظر میں عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ افغانستان میں بھارتی مداخلت کی راہ ہموار کرے، بھارت کے برعکس پاکستان کی افغانستان کیساتھ مشترکہ سرحد ہے۔

    عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال کو مزید بگاڑ دیگی، ٹرمپ کی مداخلت سے تنازع کے حل میں مسائل جنم لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    راولپنڈی: اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے وزیرِاعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے مرحوم والد اور بھائی سمیت تمام بزنس پارٹنرز کو باعزت کردیا۔

    احتساب کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر کی عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف برادران کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے شریف برادران کو ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مذکورہ ریفرنس کے خلاف شریف بردران کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس جھوٹا، بے بنیاد اور انتقامی طور پر بنایا گیا ہے، جو ناصرف نا قابلِ سماعت ہے بلکہ اس ریفرنس کو قانونی بنیاد پر خارج کیا جائے۔

    ہائی کورٹ سے ریفرنس خارج ہونے کے حکم کے ریکارڈ کی کاپی گزشتہ روز احتساب عدالت کو مل گئی تھی۔

    آج احتساب عدالت کے جج سہیل ناصر نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب کی جانب سے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سمیت ان کے والد مرحوم میاں شریف اور بھائی میاں مرحوم عباس شریف کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔