Tag: sharif medical complex

  • ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑی گئی،  24 لاکھ روپے کا جرمانہ

    ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑی گئی، 24 لاکھ روپے کا جرمانہ

    لاہور : ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں  پانی کی  چوری پکڑگئی ، واسا نے پانی چوری پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے پانی چوری کا انکشاف سامنے آیا ، واسا نے ن لیگ کےشریف میڈیکل کمپلکیس کی پانی چوری پکڑلی۔

    وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز نے کہا پانی چوری پر 24لاکھ روپےجرمانہ بھجوادیا گیاہے، شریف میڈیکل نےواساسےاجازت کےبغیرٹی وی بنارکھاتھا، واسا لاہور کے سروے کے دوران موقع پر 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا۔

    شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ دوکیوسک کابل ماہانہ 2 لاکھ روپے بنتا ہے، پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

    قانون کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکیس سے ریکوری کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

  • نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوسری بار طبی معائنہ

    نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوسری بار طبی معائنہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا ، ڈاکٹروں نے نوازشریف کوادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار میڈیکل چیک اپ کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچ گئے ، جہاں ڈاکٹر ز نے ڈھائی گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا، دل گردوں کے بعد نواز شریف کو دانتوں کی تکلیف بھی ہو گئی ہے اسی لئے خون کے نمونے دینے کے بعد نواز شریف نے ڈینٹل وارڈ میں دانتوں کا چیک اپ بھی کرایا۔

    اس موقع پر  ن لیگی کارکنوں کا شریف میڈیکل سٹی میں داخلہ بند کردیا گیا ، کسی لیگی کارکن کو داخلےکی اجازت نہیں۔

    خیال رہے لیگی کارکنوں نےنواز شریف کے علاج کے دوران جناح اسپتال کے شیشےتوڑےتھے اور لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی ڈاکٹروں اور مریضوں کے لیے مشکلات کاسبب بنی تھیں۔

    گذشتہ روز جاتی امرا میں ہی نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا تھا ، شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے ٹیسٹ لیے، بلڈ ٹیسٹ، شوگر اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے نوازشریف کوادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    یاد رہے ضمانت کے بعد 28 مارچ کو سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے جبکہ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے ، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے قائد کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔