Tag: Sharjah

  • 1 لاکھ درہم کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام، کرنسی جعلی نکلنے کا انکشاف

    1 لاکھ درہم کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام، کرنسی جعلی نکلنے کا انکشاف

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے 1 لاکھ درہم کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی، جانچ پڑتال پر کرنسی جعلی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں ایک لاکھ درہم کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بعد ازاں جانچ پڑتال پر مذکورہ نوٹ جعلی پائے گئے۔

    شارجہ جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں خالق نور، نور علی جان اور قاسم اللہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، جو فلائٹ نمبر 293 PK پر شارجہ کے لیے سفر کر رہے تھے۔

    ملزمان پر شک گزرنے پر ایف ائی اے حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر روک کر تلاشی لی تو ایک لاکھ درہم (جعلی) برآمد ہوئے، ملزمان نے جعلی کرنسی نوٹ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی تھی۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ملتان سرکل منتقل کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی ایسی کارروائیوں کے لیے چوکس رہنے کی تاکید کی۔

  • عرب امارات: ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ

    عرب امارات: ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر خوفناک حادثہ رونما ہوگیا، بے قابو گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک مقامی شہری جان کی بازی ہار گیا۔

    شارجہ کے الشرقیہ علاقے کی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ کلبا شہر میں وادی الحلم کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موبائل فورس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی شہری بلدیاتی کونسل کا ملازم تھا اور حادثے کے وقت ڈیوٹی پر تھا، سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے ڈیوٹی پر جا رہا تھا، اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔

    گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اچانک آنکھ لگنے پر گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

    کرنل علی الحمودی نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، شاہراہوں پر مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں۔ تھکان یا نیند کی صورت میں گاڑی روک کر محفوظ جگہ پارک کریں۔ ایسا اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

  • شارجہ کے فلیٹ میں نشہ آور پودے اگانے کا انکشاف، حکام کی کارروائی

    شارجہ کے فلیٹ میں نشہ آور پودے اگانے کا انکشاف، حکام کی کارروائی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں نشہ آور پودے پکڑے گئے ہیں جنہیں وہیں رہائشی افراد کاروبار کے لیے اگا رہے تھے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں نشہ آور پودے اگانے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ایک رہائشی عمارت کے انچارج نے پبلک پراسیکیوشن کو رپورٹ کی تھی کہ اسے عمارت کے ایئر کنڈیشن سسٹم کی دیکھ بھال کے دوران نشہ آور پودے نظر آئے ہیں، پولیس کو اس کی رپورٹ کی گئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے اطلاع ملتے ہی پولیس کے ہمراہ رہائشی عمارت کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ متعلقہ فلیٹ میں نشہ آور پودے ایک شیلٹر کے اندر لگائے گئے ہیں۔

    رہائشی عمارت سے نشہ آور اشیا کے استعمال میں کام آنے والے آلات بھی برآمد ہوئے، پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ دو ایشیائی افراد نے کاروبار کے لیے نشہ آور پودے اگائے ہوئے تھے۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ نشہ آور پودوں کی کاشت قابل سزا جرم ہے، اس پر موت تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں رعایت

    شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں رعایت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے۔

    پولیس کی مجلس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا کہ یہ رعایت مستقل دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے مستثنیٰ ہوں گے، سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ پر مقرر جرمانہ شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی۔

    اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60 دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو، سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی۔

  • کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    شارجہ : قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، ان پر اعتماد بھی ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جانتے تھے کہ ایسے نتائج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، کرکٹ جنٹلمین گیم ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی ک کارکردگی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے،اگلے میچ میں اچھا کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    قبل ازیں قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا۔ میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا۔

    ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے فوری بعد سیریز ہو رہی ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے کیونکہ دلچسپ میچز ہوں گے تو شائقین کو مزہ آئے گا۔

    یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 93 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد نبی نے38 اور نجیب اللہ زردارن نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • عرب بیوی کو بچاتے ہوئے پاکستانی شوہر نے جان دے دی

    شارجہ: ایک پاکستانی شوہر نے شارجہ میں اپنی عرب بیوی کو بچاتے ہوئے جان دے دی۔

    خلیجی اخبارات کی رپورٹس کے مطابق شارجہ پولیس جنرل کمانڈ ایک 24 سالہ پاکستانی شہری کی موت کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے، جو اپنی عرب بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کے دوران ڈوب پر جاں بحق ہو گیا۔

    یہ واقعہ اتوار کی رات شارجہ کے الممزر ساحل پر پیش آیا، جس میں ایک پاکستانی شوہر اپنی عرب بیوی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود سمندر کی لہروں کی نذر ہو گیا۔

    عرب خاتون الممزر ساحل پر تیراکی کے دوران اونچی لہروں میں پھنس گئی تھیں، یہ منظر دیکھ کر پاکستانی شوہر انھیں بچانے کی کوشش کے دوران خود سمندر میں ڈوب گئے۔

    ریسکیو ٹیموں اور ساحل پر موجود لوگوں نے خاتون کو بچا لیا، تاہم ان کے شوہر کو نہ بچایا جا سکا، بعد ازاں خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    سینٹرل آپریشن روم کو واقعے کی اطلاع ایک مقامی شہری نے دی، جس پر اہلکاروں نے مستعدی سے کارروائی کی، ٹیم نے پاکستانی شہری کی لاش سمندر سے نکال لی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شارجہ پولیس کی ریسکیو ٹیموں، اور شارجہ سول ڈیفنس اتھارٹی کی میری ٹائم ریسکیو ٹیم نے عوام کے تعاون سے خاتون کو بچایا۔

    شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سمندر میں طغیانی کے دوران تیراکی سے گریز کیا جائے۔

  • شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز فنی خرابی کا شکار

    شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز فنی خرابی کا شکار

    کراچی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز فنی خرابی کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر گزشتہ 24 گھنٹے سے شارجہ ایئرپورٹ پر محصور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 613 فنی خرابی کے باعث اڑان نہ بھر سکی، مسافر گزشتہ 24 گھنٹے سے شارجہ ایئرپورٹ پر محصور ہیں۔

    مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بلو انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی وطن واپسی کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، شارجہ ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے سے موجود مسافروں کو کھانے پینے سمیت کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں ہوٹل بھی منتقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی پرواز کی روانگی کے حوالے سے درست معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

    ترجمان ایئر بلو کے مطابق طیارے میں فنی خرابی ہوگئی تھی، طیارہ شارجہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کیا گیا ہے، انجینیئرز کی ٹیم پارٹس کے ہمراہ لاہور سے شارجہ روانہ کردی گئی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن نے مسافروں کو ہوٹل منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی

  • شارجہ: ٹرانسپورٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا

    شارجہ: ٹرانسپورٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    متحدہ عرب امارات کی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی کے عہدیدار محمد الزعابی نے بتایا کہ ’ٹول ٹیکس سے مستثنی زمروں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق محمدالزعابی نے بتایا کہ’کسی ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ پر فیس دے کر جانے والے ان ٹرکوں سے ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا جو کہ بارہ گھنٹے کے اندر نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ سے گزر رہے ہونگے۔

    ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں کے حکام، ولی عہد، نائبین کے پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنٰی ہوں گے۔

    اسی طرح ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی مستثنٰی ہوں گے

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : حکومت نے تمام غیرملکیوں کو خبردار کردیا

    ’اسی طرح ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی مستثنی ہوں گے‘۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اماراتی صدر کی سرپرستی میں غذائی اشیا منتقل کرنے والے ٹرک، سرکاری اسپتالوں کو ادویہ پہنچانے والی گاڑیاں، گھوڑوں اور اونٹوں کو لے جانے والے ٹرک، کاشتکارو ں کے واٹر ٹینکرز اور گندے پانی کی نکاسی کے پروجیکٹس میں کام کرنے والے ٹینکرز بھی ٹول ٹیکس سے مستثنی ہوں گے۔

  • شارجہ کے حکمران نے خوشخبری سنا دی

    شارجہ کے حکمران نے خوشخبری سنا دی

    شارجہ کے حکمران نے افریقا سے باہر دنیا کی سب سے بڑی سفاری عوام کے لیے کھول دی ہے۔

    شارجہ سفاری پارک کو افریقا سے باہر دنیا کا سب سے بڑا سفاری پارک قرار دیا جا رہا ہے، جو 120 اقسام کے جانوروں اور ایک لاکھ سے زیادہ افریقی درختوں کا گھر ہے۔

    جمعرات کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے نائب حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو پارک کا افتتاح کرتے اور سیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں صحرا کے وسط میں 8 مربع کلو میٹر کی جگہ پر جھیلوں اور ہریالی دکھائی گئی ہے، یہ سفاری نخلستان کے شہر الدھید کے قریب بنایا گیا ہے۔

    یہ سفاری ہفتے کے 7 دن صبح ساڑھے 8 سے لے کر شام ساڑھے 6 بجے تک کھلی رہے گی، ٹکٹس تین کیٹیگریز پر مشتمل ہیں، گولڈ، سلور اور برونز، پیدل سفر کے لیے قیمتیں 40 درہم سے شروع ہوتی ہیں، اور لگژری ٹرپ کے لیے قیمتیں 275 درہم تک ہیں۔

    گولڈ کیٹیگری خاندانوں کے لیے پرائیویسی کے ساتھ ہے، اس میں ایک پرائیویٹ گائیڈ کے ساتھ ایک پرائیویٹ کار بھی سیاحوں کو لے کر جاتی ہے، جب کہ دیگر زمروں میں لوگ ان سہولیات کے بغیر سفاری اور مختلف ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ماحولیات میں سپورٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر شمسہ الکتبی نے بتایا خوب صورت قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے خاندانوں اور بچوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں بہت سے ریسٹورنٹس اور آرام خانے بھی شامل ہیں۔

  • شارجہ کا سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں تین دن چھٹی کا اعلان

    شارجہ کا سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں تین دن چھٹی کا اعلان

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے تمام ملازمین کیلئے ہفتے میں 3 دن چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ یکم جنوری 2022 سے مختصر ورک ویک میں تبدیل ہو جائے گا جس میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار نئے ویک اینڈ کی شکل اختیار کریں گے۔

    دیگر تمام اماراتی شہروں میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈھائی دن کا ویک اینڈ ہوگا جس میں جمعے کو آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔

    شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے اس فیصلے کو خوب سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی سماجی بہبود کو فروغ دینے کی سوچ کا مظہر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کیساتھ ہی شارجہ میں یکم جنوری 2022ء سے مختصر ورک ویک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اب ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ملازمین کو چھٹیاں ہوا کریں گی۔

    معاشی تجزیہ کاروں نے حکمران شارجہ کے اس اقدام کو خوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الاقوامی منڈیوں کیساتھ ہم بہتر طور پر ہم آہنگ ہو سکیں گے جبکہ اس اقدام سے تجارتی مواقع بھی بڑھیں گے۔

    شارجہ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں صرف 4 روز کام کرنے سے لوگوں کے اپنی فیملی کیساتھ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    خیال رہے کہ شارجہ متحدہ عرب امارات کا پہلا شہر ہے جہاں ہفتے میں تین روز تک چھٹیاں ہوا کریں گی۔ نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد القاسمی نے یہ فیصلہ کرنے پر شارجہ کے حکمران کو سراہا ہے۔

    شیخ سلطان بن احمد القاسمی کا کہنا تھا کہ کام کے اوقات میں کمی اور ہفتہ وار چھٹیوں کو بڑھانے سے ملازمین کی فلاح وبہبوچ اور دیگر ممالک کیساتھ ہماری پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    شارجہ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے حکمران نے ہفتے میں صرف چار دن کام کی صرف اس لئے اجازت دی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے شہری کام اور زندگی میں ایک اچھا توازن قائم رکھیں اور لطف اندوز ہوں۔

    تاہم متحدہ عرب امارات کے دیگر تمام شہروں میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈھائی دن کا ویک اینڈ ہوگا جس میں بروز جمعہ آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔