Tag: sharjah oneday

  • شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا،  آئی سی سی

    شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا، آئی سی سی

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ شارجہ ون ڈے میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا،تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ ون ڈے کو کلین چٹ دے دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ میچ شفاف انداز سے کھیلا گیا ہے۔

    پاکستانی کھلاڑی مشکوک پیشکش کی رپورٹ کررہے ہیں۔ ڈیو رچرڈسن نے اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خود کرکٹ کے دوران کتنی مرتبہ رن آؤٹ ہوئے وہ خود نہیں جانتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے کرپشن کی روک تھام میں بہتری آئی ہے، کرپشن سےبچنے کیلئےدی جانیوالی تعلیم مؤثر ثابت ہورہی ہے۔

    بہت جلد آئی سی سی سراغ رسانی کیلئے کورآڈینیٹر مقرر کرے گا جو تمام کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے ساتھ کام کرے گا۔

  • امپائرکے فیصلے پراظہارناراضگی، مصباح الحق پرجرمانہ

    امپائرکے فیصلے پراظہارناراضگی، مصباح الحق پرجرمانہ

    شارجہ : آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر میچ کی فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    شارجہ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ مصباح الحق نے امپائر کے فیصلے کو چلینج کیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی مصباح الحق کو آؤٹ قرار دیا۔

    میچ کے بعد ہونے والی سماعت میں میچ ریفری نے قومی کپتان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کاپندرہ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    ادھرکیوی فاسٹ بولرایڈم ملنے کو میچ ریفری نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ ملنے نے آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیرذمہ دارنہ رویہ اختیار کیا تھا۔