Tag: Sharjah test

  • شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،  پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری، پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ شارجہ میں پاکستان ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

    فاسٹ بولر عمران خان انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور اکیاون رنز ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اظہر علی صفر اور محمد حفیظ ستائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک 38 یونس خان 31 اور اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    پاکستان کی طرف سے مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، شعیب ملک، یونس خان ، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابراور راحت علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں الیسٹر کک، معین علی، آین بیل، جوئے روٹ، عادل راشد، سٹیورٹ براڈ،ٹیلر، جیمی بیرسٹو، پاٹیل، اینڈرسن اورسٹوکس شامل ہیں۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    دبئی میں پاکستان نے کاری وار کیا تھا ابتدائی دونوں ٹیسٹ سنسنی خیز رہے۔ اب شارجہ میں انگلینڈ کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی ہوگی، انگلش کھلاڑی سیریز بچانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان آخری ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔ جیت آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کودوسری پوزیشن دلادے گی۔ شاہین دبئی ٹیسٹ کے ایکشن ری پلے کیلئے بے تاب ہیں۔

    آخری ٹیسٹ کیلئے نائب کپتان اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ لیجنڈ اسپنر شین وارن کی بولنگ ٹپس کے بعد یاسر شاہ حریف ٹیم پر حملے کیلئے تیار ہیں، ادھر انگلش ٹیم میں بھی ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

    دونوں ٹیموں نے شارجہ ٹیسٹ کیلئے مشقیں تیز کردی ہیں۔ خامیوں پر قابو پایا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ جیت لیا، سیریز1-1سے برابر

    نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ جیت لیا، سیریز1-1سے برابر

    شارجہ: نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کو ہرا دیا ،سیریز ایک ایک سے برابر،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں کھیلے جارہے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور اسّی رنز سے شکست دیدی۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 259 پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی، شارجہ ٹیسٹ میں کیویز نے شاہینوں کو آؤٹ کلاس کر دیا،نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولڈ نے چار کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی۔،

    جبکہ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق  137رنز اور سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کیویز نے حساب چکتا کردیا۔ شاہینوں سے ابوظہبی ٹیسٹ کا بدلا لے کر نیوزی لینڈ نے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

    ریت کی دیوار ثابت ہونے والی قومی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں دو سو انسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تین سو انتالیس رنز کے خسارے میں جانے کے بعد بلے بازوں کے جیسے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔

    بلے بازوں نے تو چل میں آیا۔ نہ پروفیسر کی پرفیسری چلی اور نہ ہی اظہرعلی کی محتاط بیٹنگ۔ رنز کے انبار لگانے والے یونس خان گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ ٹاپ آڈر کی ناکامی کو دیکھ کر مصباح نے بھی رنز بنانے کی زحمت نہ کی۔

    اسد شفیق ڈت کر مقابلہ کرتے رہے اور کیرئیر کی پانچویں سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک سو سینتس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ مارک کریگ نے راحت علی کا کام تمام کرتے ہوئے میچ میں دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور اسی سے تاریخی کامیابی دلوائی۔

  • شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے۔ کیویز نے آٹھ وکٹوں پر چھ سو سینتس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دو سو چھیاسی رنز کی بھاری بھرکم برتری بھی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں کیویز نے جوابی وار کردیا۔ چھ سو سینتس کا پہاڑ کھڑا کرکے شاہینوں کو دبوچنے کی تمام  مکمل تیاری کرلی، نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ دو سو اکیاسی رنز پر شروع کی تو برینڈن مککلم اور ولیمسن کا بلا رنز اگلنے سے نہ رک سکا۔

    کیوی بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ پاکستانی بولرز کا بھرکس نکالنے والے کپتان برینڈن مککلم دو سو دو اور کین ولیمسن پہلی ڈبل سنچری سے آٹھ رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔

    روس ٹیلر اور کورے اینڈرسن نے بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ نیوزی لینڈ نے ایک اننگز میں سترہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

    کیوی بلے بازوں نے بولرز کو نانی یاد دلاتے ہوئے انیس فلک شگاف چھکے لگائے۔چوتھے روز ماریک کریگ چونتیس اور ایش سودھی صفر پر کھیل کا آغاز کرینگے۔