Tag: Sharjah

  • شارجہ : سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا خوبصورت نسخہ

    شارجہ : سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا خوبصورت نسخہ

    شارجہ کتب میلے میں قدیم قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں کا گوشہ شائقین کی دلچسپی کا محور بنا ہوا ہے، یہاں شیشے کے بکس قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں سے سجے ہوئے ہیں۔

    ان کی تاریخی اور ادبی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اس وجہ سے انہیں شیشے کے مہر بند بکسوں میں رکھا گیا ہے۔

    الشرق الاوسط کے مطابق یہاں چوبیس قیراط سونے کے پانی سے تیار کردہ قرآّن کریم کا نسخہ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، یہ بارہویں صدی عیسوی کا ہے، اس کا ہدیہ پانچ لاکھ یورو تک پہنچ چکا ہے۔

    شارجہ کتب میلے میں انٹرنیشنل آرٹسٹ پیبلو پکاسو کے31 فن پارے بھی شائقین کی طرف سے پسند کیے جارہے ہیں، اس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار یورو مقرر ہے۔

    گھوڑوں سے متعلق کتاب بھی شائقین کی توجہ کا محور بنی ہوئی ہے، اسے چوبیس قیراط سونے کے خالص پانی سے سجایا گیا ہے، شارجہ کتب میلے میں نایاب قلمی نسخوں کا انتخاب دس لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

  • شارجہ میں ایک ہزار سال قدیم  اسلامی سکے دریافت

    شارجہ میں ایک ہزار سال قدیم اسلامی سکے دریافت

    دبئی: شارجہ میں کھنڈرات کی کھدائیوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین ہزاروں سال پرانے اسلامی سکے دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    یہ تاریخی دریافت شارجہ آثار قدیمہ اتھارٹی کی مقامی ٹیم نے شارجہ کے وسطی علاقے سے ہوئی، جن میں عباسی خاندان کے نادر چاندی کے درہم بھی شامل ہیں.

    دریافت کئے جانے والے سکوں پر اس دور کے پانچ خلیفہ ، خلیفہ ابو جعفر منصور ، خلیفہ محمد المہدی، خلیفہ ہارون الرشید، خلیفہ محمد الامین ،خلیفہ ابو جعفر عبداللہ الامعون کی شبیہ موجود ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ ہارون الرشید کی اہلیہ لیڈی زبیدہ (ام جعفر) کا چاندی کا درہم لنک بھی دریافت شدہ اشیا میں شامل ہے،اس کے علاوہ ایک تابنے کی عباسی فائل بھی ملی ہے۔

    آثار قدیمہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صباح ابود جاسم نے کہا کہ یہ دریافت علاقے میں عباسی خاندان کی ابتدائی موجودگی کی تصدیق کرتی ہے، کچھ سکے نویں اور دسویں صدی کے طرز سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ مٹی کے کچھ برتن بھی ملے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سکے ڈھالنے کی قدیم ورکشاپ دریافت

    ہجری دور کے (154-199) کے سالوں کے درمیان آٹھویں تا نویں صدی کے اوائل میں ان سکوں کو کئی جغرافیائی اور انتظامی علاقوں کے حساب سے ڈھالا گیا، ان میں مراکش (العباسیہ 154-166 ہجری)، فارس ( کورہ المہدیہ 154) الرائے (الجبل) صوبہ (ال محمدیہ سٹی 192) خراسان ریجن (182، 186 اور 194 ہجری) آرمینیا ( 191 ) اور ٹرانسوکیانا(190،198، 199) کے علاقے کے سکے شامل تھے۔

    ان سکوں کی دریافت عباسی خاندان کے دور حکومت کے دوران شارجہ اور یو اے ای کی اہم تاریخی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس دور میں شارجہ، یو اے ای میں تجارتی سرگرمیوں کی کیا نوعیت تھی؟

  • شارجہ: اسکول جانے والے بچے ہوشیار، حکام کا بڑا اعلان

    شارجہ: اسکول جانے والے بچے ہوشیار، حکام کا بڑا اعلان

    شارجہ: والدین کو اسکول جانے والے بچوں سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکام نے حل نکال لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ میں اب والدین پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے شروع کی گئی ایک نئی ایپ پر اپنے بچوں کی اسکول بسوں کو ٹریک کرسکیں گے، آپ کے بچے محفوظ ہیں” کے عنوان سے ایپ شارجہ کے ایک سو بائیس نجی اسکولوں کے طلبا کے والدین کے لئے دستیاب ہے، لیکن اس سے صرف والدین اور سرپرستوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

    ایس پی ای اے کے ڈائریکٹر علی الحسنی نے کہا کہ اسکول بس کے نگران طلبا کی حاضری ریکارڈ کرنے کے لئے بھی ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں، تمام کاموں کی نگرانی ایس پی ای اے کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی کی جائے گی، جو خصوصی عملے کو شارجہ میں اسکول بسوں کی نقل وحمل کو ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے کیونکہ وہ طلبا کو اسکول سے لاتے اور لیجاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پابندی ختم، شارجہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

    اس کے علاوہ ایپ ٹریس کی تعداد کو ریکارڈ کرتی ہے اور ہنگامی حالات میں الرٹ بھی بھیجتی ہے، الحسنی نے مزید کہا کہ ہر بس سات اندرونی اور بیرونی نگرانی کیمروں سے لیس ہے تاکہ طلبا کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، کمیرے بھی اس بات کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ ہیں کہ طلبا اپنے بہترین رویئے پر قائم ہیں۔

    یاد رہے کہ دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ امارت میں پرائیویٹ اسکول رواں سال مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے، ساتھ ہی پرائیویٹ اسکول کے طلبا کو تعلیمی ادارے میں حاضر ہونے کے ساتھ گھر سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    یہ طریقہ کار رواں سال تین اکتوبر تک جاری رکھا جاسکتا ہے جس کے بعدتمام اسکول طلبا مکمل حاضری کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

  • شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

    شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی: قومی ایئر لائن نے شارجہ کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیساتھ آمد کی اجازت حاصل کرلی ہے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ٹکٹ دفتر میں لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹیسٹ کے لئے پی آئی اے نےمسافروں کو پروازسےچار گھنٹےقبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافرنجی لیبارٹری کے ریپڈانٹیجن ٹیسٹ رپورٹ لیکر رات ڈھائی بجے روانہ ہونگے، شارجہ کیلئےریپیڈ ٹیسٹ کی فیس فی مسافردو ہزارپانچ سو روپےمقررکی گئی ہے۔

    سی اےاے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی درخواست پرایئرلائن دفتر میں لیب کی اجازت دی گئی، ریپڈ سی آرٹیسٹ کی سہولت صرف سیالکوٹ ائیرپورٹ میسر ہے۔

    یاد رہے کہ ابوظہبی جانیوالےمسافروں کیلئےریپڈ پی سی آرٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مسافروں کے لیے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی تھی،نجی لیبارٹری کی جانب سے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا۔

    ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت والا پہلا پاکستانی ایئر پورٹ بنا۔

    حکام کے مطابق 10 اگست کو فلائی دبئی اور 11 اگست کو ایمریٹس کی پروازیں سیالکوٹ سے مسافروں کو دبئی لے کر روانہ ہوں گی، دبئی کے لیے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 6 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔

  • متحدہ عرب امارت جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارت جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سیاحتی و صحرائی تفریحی دوروں پر سے پابندی اٹھا لی گئی، محکمہ سیاحت نے سیاحوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

    مقامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ادارہ فروغ سیاحت و تجارت نے شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی سفر بحال کر دیے ہیں۔

    ٹورسٹ گائیڈز کے مطابق اب مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو صحرا میں سیر و سیاحت کے پروگرام بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

    ادارہ فروغ سیاحت کا کہنا ہے کہ سیاحوں، ملاقاتیوں، ملازم پیشہ افراد، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

    ادارے کے سربراہ خالد المدفع نے کہا کہ شارجہ کے حکام نے صحرائی اور سیاحتی تفریحی دوروں سے پابندی اٹھا کر تمام سیاحتی سرگرمیوں کی راہ بحال کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سب کچھ بتدریج بحال ہوجائے گا، اس حوالے سے ادارہ فروغ سیاحت نے ایس او پیز گائیڈ بھی جاری کر دی ہے۔

  • دبئی اور شارجہ کے شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    دبئی اور شارجہ کے شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    دبئی: دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے پانچ نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے، یہ روٹس رواں سال دسمبر میں فکنشنل ہونگے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی میں منصوبہ بندی ادارے کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام سے قبل دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے پانچ نئے روٹس کھول دیے جائیں گے، یہ کام شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے بس سروس میں سہولت پیدا کرنے کے لیے انجام دیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ الخان اور الممزر کو ملانے کے بعد دبئی اور شارجہ کو جوڑنے والے اس روڈ کے افتتاح سے پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ٹریفک اژدہام کم ہوگا اور سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگا۔

    بس روٹ ای تین سو تین دبئی اور الجبیل میں الاتحاد میٹرو اور شارجہ میں الجبیل میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان قائم کیا گیا ہے، اس روٹ پر روزانہ دو منزلہ 10 بسیں چل رہی ہیں۔دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے رواں ہفتے کے شروع میں پبلک بسوں کا ایک اور روٹ شروع کیا تھا، اس سے میٹرو اسٹیشن آنے جانے والوں کو بے حد سہولت ہورہی ہے، یہ انڈسٹریل زون القصیص سے النھدۃ میٹرو اسٹیشن کے لیے ہے، اس سے مصروف ترین اوقات میں پندرہ منٹ لگتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر کے لیے سمندری روٹ بھی ہے جس کا افتتاح رواں سال 27 جولائی کو کیا گیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات جاری کردئیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے عید کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یو اے ای کے سرکاری اور نجی ملازمین چار روزہ تعطیلات کے بعد پانچ اگست بروز بدھ کو آفس جوائن کریں گے۔

    امارات میں عید الاضحیٰ کے اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ابوظبی میں عید کی نماز صبح چھ بجکر 7 منٹ پر ادا کی جائے گی، دبئی میں 6 بجکر 3 منٹ، شارجہ میں 6 بجکر 6 منٹ پر شہری نماز عید ادا کریں گے۔

    اسی طرح راس الخیمہ میں 6 بجکر تین منٹ، فجیرہ میں چھ بجکر 2 منٹ پر، ام القوین میں چھ بجکر 5 منٹ پر اور ریاست عجمان میں چھ بجکر پانچ منٹ پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔

    مزید برآں حکومت کی جانب سے کرونا کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ کے دوران کسی کی جانب سے گھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تو اس پر دس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • شارجہ میں ڈرائیو ان سینما

    شارجہ میں ڈرائیو ان سینما

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ڈرائیو ان سینما کھلنے جارہا ہے جس میں فلم بین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے جلد ختم ہو جانے کے تاحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے، اس لیے مستقبل قریب میں سینما گھروں کے دوبارہ کھلنے کا بھی کوئی امکان نہیں، اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اماراتی حکام نے ڈرائیو ان سینما کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں یہ نیا سینما یکم جولائی سے نئے تفریحی مقام مدار میں کھل رہا ہے اور اربن انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے لانچ کیا جا رہا ہے جو آؤٹ ڈور اسکریننگ کا انعقاد کرنے والی دبئی کی کمپنی ہے۔

    مذکورہ سینما میں رات 8 بجے سے فلمیں دکھائی جائیں گی، امارات میں کرونا وائرس اور اس کے حالات کے پیش نظر یہ دوسرا ڈرائیو ان سینما لانچ ہونے جا رہا ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ ہفتے واکس سینیماز نے بھی دبئی کے مال آف ایمریٹس میں ڈرائیو ان تھیٹر لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شارجہ میں تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز بند کردیے گئے

    شارجہ میں تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز بند کردیے گئے

    ابو ظہبی: شارجہ کی بلدیاتی کونسل نے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تا اطلاع ثانی بند کر دیے ہیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مار مہم چلائیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اقتصادی فروغ کے ادارے نے بلدیاتی کونسل کے تعاون سے ریاست میں باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    مقامی حکام نے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ باربر شاپ اور بیوٹی پارلر بند کرنے کا فیصلہ صحت عامہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدبیر اور بچاؤ کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

    شارجہ کا ادارہ اقتصادی ترقی اور بلدیاتی کونسل کے افسران اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مار مہم چلائیں گے۔

    اقتصادی ترقی کے ادارے نے دکانداروں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے بحران کے بہانے کوئی بھی سامان ذخیرہ نہ کریں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نرخ بڑھانے کے لیے سامان فروخت کرنے میں آنا کانی نہ کریں اور کسی بھی چیز کی قیمت حد سے زیادہ وصول کرنے کی کوشش نہ کریں۔

  • شارجہ، عمارت سے گر کر 16 سالہ لڑکا جاں بحق

    شارجہ، عمارت سے گر کر 16 سالہ لڑکا جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر کر 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور سے گر کر 16 سالہ امارتی لڑکا جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے لڑکے نے خودکشی کی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ شارجہ کے القاسمیا علاقے میں دوپہر 12 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا، 16 سالہ لڑکا گریڈ 11 کا طالب علم تھا۔

    شارجہ پولیس نے مقتول کے والدین کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: شارجہ، 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    رپورٹ کے مطابق الکویتی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں نوجوان کو متعدد چوٹیں آئیں اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

    مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھا طالب علم تھا، وہ اپنے ساتھی طالب علموں اور اساتذہ سے بہت محبت کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ عمارت سے گر کر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل مارچ میں 14 سالہ طالب علم نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس تحقیقات میں ثابت ہوا تھا کہ لڑکے کے والدین نے اسے ویڈیو گیم کھیلنے سے روکا تھا جس کی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام اٹھایا۔