Tag: Sharjah

  • پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں ٹاکرا ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ملتان سلطانز 9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ملتان سلطانز کوآج کا میچ جیتنا ہوگا۔


    ملتان سلطانز


    شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ : پی ایس ایل تھری کے پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، مصباح الیون نے 154 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر17.2 اوور میں حاصل کرلیا۔

     تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے لک رونچی کی شاندار کارکردگی کے باعث کراچی کنگز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا، لک رونچی مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 37 بال پر 71 رنز اسکور کیے۔

    پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 151 رنز بنائے، کراچی کنگز کے خرم منظور اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں، بابر اعظم 55 اورخرم منظور 51 رنزکے ساتھ نمایاں رہے، دونوں نے 101 رنز کی شراکت جوڑی۔

    محمد رضوان 9 گیندوں پر21رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے جبکہ محمد سمیع اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کراچی کنگز کے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم اسلام آباد کے اوپنرز نے عمدہ کارکردگی کا مظا ہرہ کیا، لک رونچی اور جے پی ڈومنی کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کراچی کنگز سے چھین لیا۔

    رانچی نے دھواں دھار ففٹی اسکور کی، ڈومنی کے43 اور آصف علی کے26رنز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کرلیا، کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عرفان جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے والی ٹیم کراچی کنگز کے اب تک لیگ میں پانچ میچز ہوئے جن میں سے ملتان سلطان کے خلاف ہونے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوا تین میچوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جبکہ پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز کو پہلی بار شکست کا سمنا کرنا پڑا۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پوائٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونایئٹڈ پہلے اور سات پوائنٹس کے ساتھ  کراچی کنگز کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

     اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

    اٹھارہواں اوور : 

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی نے اوور کی دوسری بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم  کو فتح دلادی ، اسکور 156 ہوگیا، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    سترہواں اوور : 

    اس اوور میں ڈومنی اور آصف کے دو چوکوں کی بدولت اسلام آباد کا اسکور 150 ہوگیا۔

    سولہواں اوور : 

    کھیل کے اس اوور میں 8 رنز کا اضافہ ہوا، اسلام آباد کا اسکور دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 134 رنز ہوگیا۔ ڈومنی 38 اور آصف علی 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    پندرہواں اوور: 

    اس اوور کے اختتام پر ٹیم اسلام آباد کا اسکور دووکٹوں کے نقصان پر 126 رنز ہے جس میں آصف علی کا ایک چوکا بھی شامل ہے۔

    چودہواں اوور : 

    اس اوور میں کراچی کنگز کو ایک اور کامیابی مل گئی، محمد عامر نے حسین طلعت کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 8 رنز بنائے ، 7رنز کے اضافے کے ساتھ اسلام آباد کا اسکوردو وکٹوں پر 118 رنز ہوگیا۔

    تیرہواں اوور : 

    کھیل کے تیرہویں اوور میں صرف دو رن کا اضافہ ہوسکا، ٹیم اسلام آباد کا اسکور 111 رنز ہوگیا اور اس اکا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    بارہواں اوور : 

    اس اوور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہوسکا، اور ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 109 ہوگیا۔ڈومنی 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    گیارہواں اوور : 

    کھیل کے اس اوور کی پانچویں بال پر لک رونچی محمد عرفا ن کی بال پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، رونچی نے37 بال پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹیم اسلام آبا دکا مجموعی اسکور 104 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    دسواں اوور : 

    اس اوور میں بھی لک رونچی نے جارحانہ انداز جاری رکھا اور ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کا اسکور 98 تک پہنچا دیا،

    نواں اوور : 

    اننگز  کے نویں اوور میں اوپنرز کے دو چوکوں کے ساتھ ٹیم اسلام آباد کا اسکور 90رنز ہوگیا، اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

    آٹھواں اوور : 

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے کھیل کا بہترین انداز میں آغاز کرتے ہوئے 8 اورر میں 80 رنز بنا لیے،

    ساتواں اوور : 

    اس اوور میں لک رونچی نے کراچی کنگز کے بالرتیمل ملز کی دھنائی کردی، انہوں نے چوکوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 24 بال پر 53 رنز بنا کر اپنی بہت شاندار نصف سینچری مکمل کی، جس میں انے سات چوکے شامل ہیں، ٹیم اسلام آبا د کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 75 رنز بنا لیے۔

    چھٹا اوور : 

    چھ اوور کے اختتام پر ٹیم اسلام آباد نے میچ پر اپنی گرفت کافی حد تک مظبوط کرلی، رونچی کے شاندار 40 رنز کے ساتھ ٹیم کا مجموعی اسکور 61 رنز ہوگیا۔

    پانچواں اوور : 

    یہ اوور کراچی کنگز کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوا، لک رونچی نے عثمان شنواری کی بال پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کا اسکور 49 رنز کردیا، اسلام آباد کی کوئی وکٹ اب تک نہیں گرسکی ہے۔

    چوتھا اوور : 

    محمد عامر کے اس اوور میں 14رنز کا اجافہ ہوا جس میں لک رونچی کا ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل ہے ٹیم اسلام آباد کا اسکور 32 رنز ہوگیا۔

    تیسرا اوور : 

    اسلام آبا یونائیٹڈ نے تین اوورز کے اختتام پربغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنا لیے ، اس وقت کریز پر جے پی ڈومنی دس رنز اور لک رونچی سات رنز کےساتھ موجود ہیں۔

    دوسرا اوور : 

    کھیل کے دوسرے اوور میں محمد عامر کی بال پر جے پی ڈومنی نے دو شاندار چوکے لگائے اور12 رنز کے اضافے سے اپنی ٹیم کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 13 رنز کردیا۔

    پہلا اوور : 

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اپنرز جے پی ڈومنی اور لک رونچی نے کھیل کا آغاز کیا، عماد وسیم کا پہلے ا وور میں بغیر کسی نقصان کے صرف ایک رن بن سکا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کنگز کی اننگز

    بیسواں اوور : 

    کھیل کے آخری اوور میں کراچی کنگز کے محمد رضوان نے محمد سمیع کی بال پر شاندار چوکا اور چھکا لگا دیا، اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالئے۔

    انیسواں اوور : 

    یہ اوور بھی کراچی کنگز کیلئے مشکل پیدا کرگیا ٹیم کے کپتان عماد وسیم دس رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر آؤٹ ہوگئے ،مجموعی اسکور چھ وکٹ کے نقصان پر 138 رنزہے۔

    اٹھارہواں اوور : 

    اس اوور کی پانچویں بال پر روی بوپارہ رن بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے آٹھ رنز اسکور کیے، اس اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور 127رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    سترہواں اوور : 

    یہ اوور بھی کراچی کنگز کیلئے مہنگا ثابت ہوا، 55 رنز بنانے والے بابر اعظم حسین طلعت کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 118 رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    سولہواں اوور : 

    اوور کی دوسری بال پر خرم منظور 51رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،  جبکہ آخری بال پر کولن انگرام  ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کا اسکو ر اوور کے اختتام پر 110 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    پندرہواں اوور : 

    کھیل کے پندرہویں اوور میں بابر اعظم نے زوردار چھکا لگایا اس کے بعد خرم منظور بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں  نے بھی آخری بال پر ایک چوکا مار دیا، ٹیم کا اسکور 106رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے، اس اوور کی خاص بات یہ ہے کہ خرم منظور اور بابر اعظم نے اپنی اپنی نصف سینچریاں بھی اسکور کرلی ہیں۔

    چودہواں اوور : 

    دس رنز کے اضافے ساتھ ٹیم کراچی کا اسکورایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز ہوگیا، جس میں خرم منظور کا ایک چھکا بھی شامل ہے۔ خرم منظور44 اور بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تیرہواں اوور : 

    اس اوور کی تیسری بال پر بابر اعظم نے ایک بار پھر زوردار شاٹ لگا کر گیند چوکے کےلیے پویلین پار لگادی جس کے بعد اسکور 81 رنز ہوگیا۔

    بارہواں اوور : 

    اس اوور کی پانچویں اور چھٹی بال پرخرم منظور نے دو لگاتار چولے لگائے، کراچی کنگز کا اسکور 71رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    گیارہواں اوور : 

    کھیل کے گیارہویں اوور کی پانچویں بال پر بابر اعظم نے شاداب خان کی گیند پر ایک خوبصورت چھکا لگا دیا، جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 60 رنز ہوگیا۔

    دسواں اوور : 

    کراچی کنگز کی ٹیم سست روی سے کھیلتے ہوئے دس اوور میں 49 رنز بنا سکی ہے،آخری پانچ اوورز میں صرف 18 رنز کا اضافہ ہوا۔

    ٹیم کے اوپنر جوزف ڈینلے صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ خرم منظور 23 اور بابر اعظم 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    نواں اوور : 

    اس اوور میں صرف تین رنز کا اضافہ ہوسکا، ٹیم کراچی کا اسکور 9 اوورز میں 44رنز ہے اور اسکی ایک وکٹ گر چکی ہے۔

    آٹھواں اوور : 

    اس اوور کی دوسری بال پر بابر اعظم نے زوردار شاٹ لگا کر گیند چار رنز کیلئے باؤنڈری کے باہر پھینک دی، اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا 41رنز کے ساتھ کھیل جاری ہے اور اس کا ایک کھلاڑی پویلین لوٹ چکا ہے۔

    ساتواں اوور : 

    ساتویں اوور کے اختتام پر ٹیم کراچی کا مجموعی اسکور 34 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    چھٹا اوور : 

    یہ اوور ٹیم کراچی کیلئے مشکل ثابت ہوا اس اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا، ٹیم کا اسکور 32 رنز ہے۔

    پانچوں اوور : 

    اس اوور میں چھ رنز کا اضافہ ہوا، مجموعی اسکورایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز ہے ، خرم منظور 17 اور بابر اعظم 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    چوتھا اوور : 

    کھیل کے چوتھے اوور میں ٹیم کراچی نے نو رنز کے اضافے سے اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر25رنز کردیا۔جس میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔

    تیسرا اوور : 

    کراچی کنگز کا اسکور کھیل کے تیسرے اوور میں چھ رنز کے اضافے سے 16 رنز ہے کراچی کنگز کی ایک وکٹ گر چکی ہے۔

    دوسرا اوور : 

    کھیل کے دوسرے اوور کی چوتھی بال پر جوزف ڈینلے محمد سمیع کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے، اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور10رن ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔ نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔

    پہلا اوور: 

    کراچی کنگز کی جانب سے اوپنرز جوزف ڈینلے اور خرم منظور نے کھیل کا آغاز کیا، پہلے اوور میں جوزف ڈینلے نے چوکا لگا کر اسکور پانچ رنز کردیا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

     کراچی کنگز کے اب تک کھیلے جانے والے میچز

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک چار میچز کھیلے جن میں سے ملتان سلطانز کے خلاف ہونے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوا جبکہ بقیہ تینوں میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی۔

    کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

    پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔

  • کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا گیارواں میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو 1 ، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا گیارواں میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں ہی نہ آسکیں۔

    طویل انتظار کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا، علیم ڈار کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر اور اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اُن کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارا گیا۔ عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔

    عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا تاہم مسلسل بارش نے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں دی، یوں یہ مقابلہ بارش کی نذر ہوا اور دونوں ٹیموں کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     

    اسکواڈ

    کراچی کنگز: جوئی ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری اور ٹیمال ملز

    ملتان سلطانز: احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیورن پولارڈ، ڈیرن براوؤ، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر

    پوائٹس ٹیبل

    پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،  کراچی کنگز نے اب تک لیگ کے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے 3 میچز میں سے 2 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


    پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دی تھی۔ شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

     کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

    پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ُُٰپی ایس ایل 2018 ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل

    ُُٰپی ایس ایل 2018 ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ دبئی سے شارجہ پہنچ گئی، ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے شارجہ میں شروع ہوگا، پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرامیچ ہے، اسلام آباد اور کوئٹہ نے اب تک ایک ایک میچ ہی جیتا ہے، دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

    انجری کے باعث ابتدائی دو میچز سے آؤٹ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کی تیسرے میچ میں شرکت کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک صرف لاہور قلندرز کو زیر کیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی سی سی ویمنزکرکٹ: پاکستان نے بیس سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

    آئی سی سی ویمنزکرکٹ: پاکستان نے بیس سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے درمیان شارجہ میں کھیلا جانے والا ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان نے5وکٹوں سے جیت لیا، بیس سال بعد پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے، سیریز نیوزی لینڈ ٹیم پہلے ہی جیت چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بالآخر نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں فتح کا مزہ چکھ ہی لیا، ون ڈے سیریز کیوی ویمنز ٹیم کے نام رہی لیکن آخری میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی نے گرین شرٹس کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔

    آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

    قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ایک سو پچپن رنز پر ڈھیر کردیا، ثناء میر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار شکار کیے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ذمہ داری دکھائی۔ جلد بازی کے بجائے سنبھل کر کھیلا۔


    مزید پڑھیں: لارڈز، انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کرویمنزکرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا


    کھلاڑیوں کو وقتی طور پرمشکلات ضرور درپیش آئیں لیکن کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری، قومی ویمنز ٹیم نے156رنز کا ہدف پانچ وکٹوں میں حاصل کیا۔ سیریز دو ایک سے نیوزی لینڈ تو جیت گیا لیکن پاکستان نےبیس سال میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو شکست کا مزہ چکھا دیا۔

  • جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو اکتیس برس بیت گئے

    جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو اکتیس برس بیت گئے

    کراچی : شارجہ میں بھارت کے خلاف جاوید میانداد کے تاریخی اور لازوال چھکے کو آج اکتیس سال بیت گئے۔ پاکستان کرکٹ کا وہ تاریخی لمحہ کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے۔

    اٹھارہ اپریل 1986 کا دن بھارتیوں کیلئے دل دہلا دینے والا دن تھا کہ جب جاوید میانداد نے ان کی فتح کو شکست کی دھول چٹا دی۔ شارجہ کا اسٹیڈیم اور دوسری طرف پاکستان کا روائتی حریف بھارت تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے خلاف شارجہ کے میدان میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں پاکستان 246 رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کررہا تھا، یہ اس وقت شارجہ میں کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا سب سے بڑا مجموعہ تھا۔

     

    اُس یادگارمیچ کے آخری اوور کے لمحات کی ویڈیو قارئین کی نذر

    اس ہدف تعاقب میں پاکستان جاوید میانداد کی لازوال سنچری کی بدولت اس مقام تک پہنچا کہ آخری اوور کی آخری گیند پر 4 رنز کی ضرورت تھی۔

    مزید پڑھیں : جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی گونج 

    گراؤنڈ شائقین سے بھرا ہوا تھا، دوکھلاڑیوں پر سب کی نظریں لگی ہوئی تھیں، جاوید میانداد نے بھارت کے فاسٹ بولر چیتن شرما کو چھکا لگا دیا۔ جس کے بعد اسٹیڈیم کے بھارتی انکلوژر میں سناٹا چھا گیا، جبکہ پاکستانیوں کے انکلوژر میں جشن کا سماں ہوگیا۔

     مزید پڑھیں : اظہرمحمود نے میانداد کی یاد تازہ کردی

    جاوید میانداد نے پاکستان کو اپنے چھکے کی بدولت فاتح بنادیا۔ جاوید میانداد کا وہ ناقابل فراموش چھکا آج بھی بھارت کو بہت درد دیتا ہے۔

  • پی ایس ایل : لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل : لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    شارجہ : پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، عمر اکمل 66رنز کے ساتھ نمایاں رہ کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔گرانٹ ایلیٹ نے چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی دلوائی۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کاآغازمایوس کن تھا، کوئی بھی بلےباز بڑی اننگز نہ کھیل پایا۔ گرانٹ نے سترہ گیندوں پر چھبیس رنزبنائے۔

    لاہور قلندر نے اسلام آباد کے  146 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کیا، لاہور قلندرز کے عمراکمل چھیاسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمر اکمل نے زبردست بیٹنگ کی لیکن شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہورقلندرز کی جانب سے عامر یامین 3 وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے۔ دیگر گیند بازوں میں یاسر شاہ نے 2 جبکہ سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندر کے عمر اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    شارجہ : ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریزمیں بھی پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں بآسانی 111 رنز سے شکست دےدی، بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے بعد شارجہ کا میدان بھی شاہینوں کےنام رہا۔ اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہلے امتحان میں شاندار طریقے سے کامیاب ہوگئی، اظہرعلی ٹاس تو ہارے لیکن میچ نہیں ہارا، بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا۔

    pakistan-post-1

    کپتان اظہر علی گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر رنز بنائے۔ شرجیل خان نے تیز بیٹنگ کی اورففٹی بنائی۔ وہ چوون رنز بناکر ایک غلط شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    pakistan-post-2

    بابراعظم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورکیرئیر کی پہلی سنچری جڑڈالی۔ کیرن پولارڈ نے ایک سو بیس رنز پر بابراعظم کا ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث میچ تاخیر کاشکار بھی ہوا، جس کے بعد پہلا ون ڈے انچاس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

    pakistan-post-3

    پاکستان ٹیم نو وکٹ پر دو سو چواسی رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو حلنے نہ دیا۔ براوؤ، پولارڈ اور رام دین سمیت کسی کی نہ چلی.

    مزید پڑھیں : شاہینوں کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف

     محمد نواز کا جادو سرچڑھ کربولا، انہوں نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ حسن علی نے تین، محمد عامر، عماد وسیم اور ویاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • پاکستانی ڈرائیور کی دیانت داری، 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

    پاکستانی ڈرائیور کی دیانت داری، 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

    شارجہ: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے برآمد ہونے والے 17 لاکھ درہم کی رقم مقامی پولیس کی مدد سے اُس کے مالک تک پہنچادی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نصیر اللہ شیر دولا نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کی اور اپنی گاڑی سے ملنے والی رقم کو پولیس کے ہمراہ اس کے اصل مالک تک پہنچایا۔

    پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی سے ایک بریف کیس برآمد ہوا جس میں 17 لاکھ درہم کی رقم موجود تھی، گاڑی سے رقم برآمد ہونے پر نصیر اللہ نے قریبی پولیس اسٹیشن اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے ہمراہ اصل مالک کی  تلاش شروع کی۔

    پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی رقم ایک تاجر کی تھی جو مشرقی ایشیائی ملک سے شارجہ ائیرپورٹ آیا اور وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا تاہم مسافر کو چھوڑ کر واپس آتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کی نظر بریف کیس پر پڑی جس اُس نے فوری طور پر اپنے دفتر (ٹیکسی آفس) اطلاع کی ۔آفس اسٹاف نے مقامی پولیس کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور اُن کے ہمراہ بریف کیس کے مالک کو تلاش کیا۔

    ڈائریکٹر برائے ٹرانسپورٹ شارجہ عبدالعزیز الجرواں نے واقعے پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی نیک نیتی پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’دولا کی طرح کے لوگوں کا ٹیکسی ڈرائیور ہونا ہم سب کے لیے مسرت کا باعث ہے‘‘۔

    بعد ازاں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستانی ڈرائیور نصیر اللہ کو اُن کی ایمان داری پر اسناد کو کیش انعام سے نوازا۔ اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں الجرواں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ہمیشہ ایمان دار اور مخلص لوگوں کی قدر کرتے ہیں، ہمارے درمیاں اتنے مخلص لوگ موجود ہیں یہ ہماری خوش نصیبی ہے تاہم ڈرائیورز کی تربیت اور ایما نداری کی مثالیں قائم کرنے کے لیے یہ واقعہ بہت اہم ہے جسے اجاگر کیا جائے۔

  • پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    شارجہ : پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزکو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ آفریدی کی پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پرپھرسرفہرست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سترھواں میچ میں شاہدآفریدی کی پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزسے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    آفریدی کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔ احمد شہزاد اوراسدشفیق کی جوڑی نےچالیس رنزکاطوفانی آغازفراہم کیا۔

    احمدشہزاد کے آؤٹ ہوتے بلےبازوں کی لائن لگ گئی۔ بوم بوم کی جادوئی گیندوں نے بیٹسمینوں کے ہوش اڑادیئے۔ آفریدی نے صرف سات رنزدے کرپانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گرانٹ ایلیٹ اورذوالفقاربابر نے ترسٹھ رنزجوڑکردسویں وکٹ کاریکارڈ قائم کیا۔ ایک سو تئیس رنزکے تعاقب میں پروفیسراورڈیوڈ ملان نے بولرزپرخوب ہاتھ صاف کیے۔

    حفیظ چھتیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈملان کی نصف سنچری کی بدولت پشاورزلمی نے ہدف دو وکٹ پرپوراکرکے پی ایس ایل میں پانچویں کامیابی حاصل کی۔