Tag: Sharjah

  • لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    شارجہ : لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے پشاورزلمی کو چاررنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کامیدان لاہورقلندرزکے نام رہا، شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پندرھویں میچ میں آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    لاہورقلندرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹ پر ایک سو چونسٹھ رنزبنائے۔ کیمرون ڈیلپورٹ اورعمراکمل نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔

    ہدف کے تعاقب میں حفیظ اورتمیم اقبال نے اٹھائیس رنزکاجارحانہ آغازفراہم کیا۔ آفریدی اورسیمی بھی رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہوئے۔

    ڈیوڈملان نے بیالیس رنزکی اننگزکھیل کرلاہورقلندرزکے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ ڈیوڈملان کے آؤٹ ہوتے ہی لاہورقلندرزکے بولرزنے حریف ٹیم کو قابو میں کرلیا۔

    کیون کوپر اورڈیل پورٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہورقلندرزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ چاررنزسے جیت کرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

  • شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شارجہ : شاہد آفریدی کی پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی، پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔

    میچ میں پشاور زلمے کے تمیم اقبال کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار 80رنز کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ آفریدی کی ٹیم کے حق میں گیا۔ پشاور زلمی نےمیچ سات وکٹ سے جیت کراسلام آباد کوچوتھی شکست کا مزا چکھایا۔

    مصباح الحق کی واپسی بھی ٹیم کو وننگ ٹریک پرنہ لاسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پرایک سو باون رنزبنائے۔

    خالد لطیف انسٹھ اورمصباح الحق بتیس رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ وہاب ریاض اورمحمد اصغرنے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پروفیسر اورتمیم اقبال کی چھتیس رنزکی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔

    تمیم اقبال کی ناقابل شکست اسی رنز کی بدولت پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال نے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 80رنز بنا کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تمیم اقبال کی اننگز میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    دبئی: کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹیاں بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی،بوم بوم کی بڑی بیٹی نے کراچی کنگزکےکپتان کوفیورٹ کھلاڑی قراردیا۔

    آفریدی کی پشاورزلمی اورشعیب ملک کی کراچی کنگزکوسپورٹ کرنے بوم بوم کی بیٹاں بھی شارجہ پہنچ گئی، آفریدی وکٹ پرآئے توان کی بیٹیاں صرف بابا کی ٹیم کو نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی تھیں۔

    آفریدی کی بڑی بیٹی نے بتایاکہ بابا کے علاوہ ان کے فیورٹ پلیئر کراچی کنگزکے کپتان شعیب ملک ہیں، دوسری بیٹی نے سیلفی کنگ احمد شہزاد کو پسندیدہ کھلاڑی کہا۔

    آفریدی کی ننھی پریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کوخوب انجوائے کررہے ہیں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20میچ آج شارجہ میں ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20میچ آج شارجہ میں ہوگا

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ میں ہوگا، چھٹی پوزیشن پر تنزلی سے بچنے کیلئے پاکستان کو لازمی جیتنا ہوگا.

    پاکستان انگلینڈ کیخلاف ابتدائی دو میچز تو ہارگیا اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی، ورلڈ نمبر ٹو سے گرین شرٹس چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ باقی ہے۔

    انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش اور رینکنگ میں مزید تنزلی سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو شارجہ میں کھیلا جانے والا میچ لازمی جیتنا ہوگا، انگلش ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ یواے ای کی سرزمین پر مزید فتح کے جھنڈے گاڑے اور اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بنالے.

  • پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    شارجہ : انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شارجہ میں پاکستان کی ناکامی پر شکوک وشبہات ظاہر کردیئے۔ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑدی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس طرح انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلےیہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین رن آؤٹ نے ان کا شک اور بھی بڑھادیا۔ جس طرح کھلاڑیوں نے شاٹس کھیلے وہ پہلے نہیں دیکھے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیئں۔ گڑ بڑ کرنے والوں کو لگتا ہے کہ سب احمق ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم صرف دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے کئی یقینی مواقع ضائع کردیئے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اہم ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے جو کھلاڑی فارم میں نہیں ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کافیصلہ کیا جائے گا۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عرفان پچ کےخطرناک حصے سے دور رہنےکےلئےبہت پریکٹس کررہےہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

  • سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان وومنز ٹیم  کوایک اور شکست ،سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے۔

    بسمہ معروف نے چھالیس اور کپتان ثنا میر بیس رنز کی اننگز کھیل سکیں۔ جواب میں مطلوبہ ہدف سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    چماری اتاپتو نے چوالیس رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس  قبل سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان وومنز ٹیم نے کپتان ثناء میر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سری لنکن ٹیم کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کپتان ثنا میر کی ہیٹرک کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچپن رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے  والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ثنا میر نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    کپتان ثنا میر نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے سری لنکن ٹیم کو انہتر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ثنا میر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

  • ریٹائرڈ ہونے کے لئے صحیح وقت کا انتظار تھا، مصباح الحق

    ریٹائرڈ ہونے کے لئے صحیح وقت کا انتظار تھا، مصباح الحق

    کراچی: مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے تھے بس انہیں صحیح وقت کا انتظار تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے اور وہ اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سات روز قبل انہوں نے پی سی بی کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا تھا لیکن وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

     مصباح الحق نے کہا کہ اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی مشاورت سے انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان کوئی بھی ہو بورڈ کا اس پر اعتماد ہونا چاہئے، مصباح الحق ایک سو تریپن ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے چار ہزار چھ سو انہتر رنز بنائے ہیں۔

  • سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    شارجہ : سانحہ پشاور پر سینئیر بیٹسمین یونس خان نے آج ہونے والا چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کہتے ہیں شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

    پشاور میں ہونے والے المناک واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے پوری ٹیم کو افسردہ کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے چوتھے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ ادھر لاہور میں ہونے والاملالہ کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی پشاور واقعے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔