Tag: Sharjeel Memon

  • اتنا ہی پانی آئے گا جتنا بیراج برداشت کرسکتے ہیں، شرجیل میمن

    اتنا ہی پانی آئے گا جتنا بیراج برداشت کرسکتے ہیں، شرجیل میمن

    کراچی : سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ سندھ میں سیلاب کا پانی اتنا ہی آئے گا جتنا بیراج برداشت کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ صدر آصف زرداری، اور بلاول بھٹو خود سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ گدو بیراج 12لاکھ کیوسک تک سیلابی ریلہ برداشت کرسکتا ہے جبکہ سکھربیراج9لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلہ برداشت کرسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ کوٹری بیراج6لاکھ کیوسک سے زائد بہاؤ برداشت کرسکتا ہے، توقع ہے کہ سندھ میں اتنا ہی سیلاب کا پانی آئے گا جتنا یہاں کے بیراج برداشت کرسکتے ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ دریا کے کنارے آبادیوں سے لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوچکی ہے، کچے کےعلاقے کی آبادی 16لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، کچے میں زیادہ پانی آیا تو لوگوں کو وہاں سے منتقل کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں 500کیمپس قائم کردیے گئے ہیں، مویشیوں کے لیے بھی 300سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

    حکومت کی مشنری اس وقت پوری طرح فعال اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے، سندھ حکومت کی پوری توجہ انسانی جانوں کو بچانے پر ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اپنے گھر چھوڑ کر امدادی کیمپوں میں رہیں، کچے کےعلاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں کا انخلا ہوگیا ہے۔

    سینئیر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومت کے ساتھ ہمدردی ہے، عوام سے اپیل ہے سیلاب والے علاقوں سے نکل جائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ تمام محکمے، بشمول پی ڈی ایم اے، سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار اور الرٹ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں، جن میں ایک ہزار 657دیہات، 167 یونین کونسلیں اور 2 لاکھ 73 ہزار خاندان شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے کل 15 اضلاع واقع ہیں، 551 ریلیف کیمپس کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں فعال کیا جاسکے۔

  • شہر کے نالے بالکل صاف تھے بارش کا پانی نکل رہا تھا، شرجیل میمن

    شہر کے نالے بالکل صاف تھے بارش کا پانی نکل رہا تھا، شرجیل میمن

    کراچی(21 اگست 2025): سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہر کے نالے بالکل صاف تھے بارش کا پانی نکل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کلائمیٹ چینج کی بات ہورہی ہے، ملک کے چاروں صوبوں میں بارشوں کی صورتحال ہے اور کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3        سو سے زائدا موات ہوئی ہیں جس پر افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے آئندہ کی حکومت عملی ترتیب دینی ہے، ایک سیاسی جماعت کو عوام نے مسترد کیا ،ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا کیوں کہ ایم کیو ایم کو پتہ تھا ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی اس لئے ہمت ہی نہیں تھی الیکشن لڑنے کی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی پوری مشینری، وزیراعلیٰ، میئر سمیت پوری انتظامیہ سڑکوں پر تھی، کوئی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں تو انہیں دور کرنا چاہیے، شہر کے نالے بالکل صاف تھے، بارش کا پانی نکل رہا تھا، ہمیں لانگ ٹرم پالیسی بنانی پڑے گی کیونکہ اب روٹین کی بارشیں نہیں ہو رہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بارش کے باعث چند گھنٹے بہت پریشان اور تکلیف دہ تھے، بارش کے بعد سڑکوں کی حالت بری ہوگئی، روڈ کٹنگ اور بارش کے بعد بڑا چیلنج سڑکوں کی تعمیر ہے، سڑک دھنس جانے یا روڈ کٹنگ ہو، جہاں جس کی کوتاہی ہوگی بخشا نہیں جائے گا۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہر ٹاؤن انتظامیہ نے اپنے علاقوں میں کام کیا ہے کسی پر الزام نہیں لگاؤنگا، جہاں پانی جمع ہے وہاں واٹر باؤزرز سے نکاسی کی جارہی ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا سخت کرنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

    ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا سخت کرنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز سے زیادہ مسئلہ ڈرائیورز کا ہے، گاڑی کبھی خود آکر کسی کو نہیں لگتی، ڈرائیورکو لائسنس کیسے ملا مسئلہ یہ ہے۔

    وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بہت آسان ہے، جسے بہت سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جو ایس او پیز بنی ہیں اسی کو پاکستان میں بھی فالوکرنا چاہیے، قانون میں گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لازمی ہے لیکن ہم نہیں کراتے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ یکم دسمبر سے نیا مکینزم ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ شروع کردیا ہے، انسانی قیمتی جان سے زیادہ آپ کی اور ہماری تکالیف نہیں ہیں۔

    یہاں سے لوگ بیرون ممالک جاتے ہیں تو وہاں قوانین کی پاسداری کررہے ہوتے ہیں، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، بڑاکنسٹرکشن مٹیریل ڈمپرزکے ذریعے ہی آتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چیزیں خراب نہیں ہیں لیکن ہم خود کو ٹھیک کرسکتے ہیں، ڈمپرز ڈرائیورز رفتار کی حد کی پابندی کریں، خراب سڑکوں کوکے ایم سی انتظامیہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی، شرجیل میمن

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں قوانین کو لاگو بھاری جرمانوں کے ذریعے کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اشارے پر ٹریفک پولیس والوں کے پاس کتنی گاڑیاں روکی جاتی ہیں۔

  • صوبائی وزیر شرجیل میمن ایم کیو ایم پر برس پڑے

    صوبائی وزیر شرجیل میمن ایم کیو ایم پر برس پڑے

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی سندھ ہے اور کراچی سندھ رہے گا، کسی کے باپ میں دم نہیں کہ ہمیں یہاں رہنے سے روکے۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ایوان میں تعصب سے بھری گفتگو ہوگی تو جواب دینا بنتا ہے، جس نے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب دیکھا اور کوشش کی وہ لندن میں لاک ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی جماعت میں کوئی ایشوز ہیں تو اس پر ہم کیا کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی ہدایت ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے؟ ایم کیوایم نے بائیکاٹ اپنی مرضی سے کیا، اب مینڈیٹ کی بات کررہے ہو۔

    کراچی میں امن و امان کی صورتحال پربات کی گئی، میں مانتا ہوں کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہے لیکن اب کراچی میں بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، گاڑیاں نہیں جلتیں، یہاں اب دہشت گردی نہیں ہوتی، بھتہ نہیں لیا جاتا۔ جاوید حنیف اپنی جماعت کا نزلہ اسمبلی میں نہ گرائیں، ہمارا کام ہے کراچی کے لوگوں کے لئے خدمت کرنا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا واحد شہر ہوگا جہاں پنک ٹیکسی بھی شروع ہوگی، سونامی وارننگ آئی ہماری قیادت اور منتخب نمائندے میدان میں تھے، گزشتہ سیلاب اور کورونا میں سندھ حکومت نے تمام لوگوں کو ریلیف دیا۔

    کسی کو احساس ہے کہ سیلاب میں 21لاکھ مکانات گرے ،ہم بنانے جارہے ہیں، گوگل سرچ کریں، پوری دنیا میں اتنی تعداد میں کسی نے گھر نہیں بنائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کے سینٹر بنائے گئے عوام کا پیسہ عوام کے پر خرچ کیا، لاکھوں افراد کو بارش میں پکا پکایا کھانا پہنچایا گیا، لوگوں کی زمینیں تباہ ہوگئیں،5ہزار روپے فی ایکڑ کسانوں کو دیے، اس میں ورلڈبینک کی مدد شامل ہے مگر یہ قرضہ سندھ حکومت نے اتارنا ہے۔

  • بی آر ٹی منصوبے پورے سندھ میں شروع کیے جائیں گے: شرجیل میمن

    بی آر ٹی منصوبے پورے سندھ میں شروع کیے جائیں گے: شرجیل میمن

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی، اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے عوامی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، عوام کی سہولیات میں اضافے کے لیے مزید گاڑیاں خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

    کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

    کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرانک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کردیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے بتایا کہ کراچی میں مزید ای وی بسیں پہنچ چکی ہیں، 30اپریل کو ملیر میں ای وی بس کی نئی سروس شروع کررہے ہیں، الآصف مارکیٹ سے ٹینک چوک تک ای وی بس کا نیا روٹ شروع کیا جارہا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے ٹینک چوک اور وہاں سے نمائش تک نیا روٹ شروع کیا جارہا ہے، ڈیزل مہنگا ہونے سے کابینہ میں ٹرانسپورٹ کرائے میں اضافے کی تجویز آئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کرائے میں اضافے کی تجویزکو مسترد کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بس آپریٹر کا بوجھ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان میں عوام کو ریلیف فراہم کررہےہیں، سندھ حکومت آٹے کی خریداری کی مد میں عوام کو سبسڈی دے رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 29 لاکھ سے زائد لوگ پیسے نکال چکے ہیں، 29لاکھ 36ہزار سے زائد لوگوں کو پیسے فراہم کیے گئے، آٹے کی خریداری کی مد میں فی کس 2ہزار روپے فراہم کیے جارہے ہیں،اب تک 5ارب 87کروڑ سے زائد کی رقم فراہم کرچکےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 50ہزارسے کم آمدنی والے افراد کو آٹے پر سبسڈی فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعےلوگوں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

  • ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پولیس اور محکمہ ایکسائز آج اور کل سے بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہے ہیں قانون سے بڑا کوئی نہیں، یہ سب کیلئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، کریک ڈاؤن شروع ہونے جارہا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو پریشانی ہو۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہری اپنا اسلحہ جو لائسنس یافتہ ہو اسے گاڑی میں چھپا کر لے جاسکتے ہیں، انہوں نے متعلاقہ حکام کو ہدایت کی کہ نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    اس کےعلاوہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، حکومت نہیں چاہتی ہے کسی کو پریشانی ہو، کوئی سفارش یا اثرورسوخ کام نہیں آئے گا۔

  • کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت

    کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت

    کراچی : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و چیئرمین ٹرانس کراچی شرجیل میمن نے ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے21ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی اور بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ کام کی رفتار مزید تیز ہوسکے۔

    شرجیل میمن نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبے کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

    انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں خود سائٹ پر جاکر بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا معائنہ کرنے کیلئے دورہ کروں گا۔

    اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی نے بیفنگ دی کہ ٹیپوسلطان سوسائٹی پر انڈرپاس کی تعمیر کیلئے کھدائی مکمل ہوچکی ہے جبکہ ہائیڈرنٹ ریس کورس انڈر پاس کی کھدائی پر کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کیلئے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے اپریل2022 میں شروع کیا گیا تھا۔

    اس منصوبہ کا ٹریک ملیر میں ماڈل کالونی اور یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، اس کا توسیعی روڈ اور نمائش چورنگی پر محیط میری ویدر ٹاور کے درمیان 26 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

  • بارش سے اربوں کا نقصان: سندھ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی

    بارش سے اربوں کا نقصان: سندھ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی

    حیدر آباد: رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت برساتی تباہ کاریوں سے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی، زرعی قرضوں پر سود کی معافی دی جائے گی اور انہیں ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مون سون میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، جولائی کے مہینے میں 308 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مون سون 2022 نے تمام 30 اضلاع کو شدید متاثر کیا، سندھ اونچے درجے کے دریائی سیلاب کی زد میں ہے۔ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے زائد سیلابی ریلہ گڈو اور سکھر سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے، بارشوں سے 402 اموات ہوئیں جبکہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں سے 860 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا، تقریباً 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے جن کی لاگت 450 ارب روپے ہے، 11 ہزار 734 مویشی ہلاک ہوئے ان کی مالیت 903.96 ملین روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت برساتی تباہ کاریوں سے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی، مکانات کے نقصانات اور فصلوں کے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔ زرعی قرضوں پر سود کی معافی دی جائے گی اور انہیں ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قرض قسطوں کی ادائیگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے اقدامات کریں گے۔

  • شرجیل میمن  نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    کراچی : رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا ، قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں شرجیل میمن کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔

    تقریب میں شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا ، قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نےشرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا۔

    تقریب میں صوبائی وزرا،مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریزشریک ہوئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پرمبارکباد دی۔

    واضح رہے شرجیل میمن کوکرپشن کے الزام پر کابینہ سے ہٹایا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا اور شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے سندھ کابینہ میں وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے ، ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے۔

    ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

    ایم کیوایم 3وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے اور پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مند ہے۔