Tag: Sharjeel Memon

  • متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے نوے متاثرین کو روزمرہ کے استعمال کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے کا چیک ادا کردیا گیا ہے۔ متاثرین کو کوائف اور تخمینے کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد امدادی رقم فراہم کردی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں آبادی کے تناسب سے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی کمی کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے فائر ٹینڈرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے،  خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن عدالت کے حکم امتناعی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی: ٹمبرمارکیٹ کی آگ پرقابو پالیا ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: ٹمبرمارکیٹ کی آگ پرقابو پالیا ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: پرانا حاجی کیمپ کے قریب سومرو گلی میں لکڑی کے گودام میں رات 1 بجے کے قریب لگنے والی آگ بالاخر بجھ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹمبرمارکیٹ اور قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام نے گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکرشہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کئے اورپوری رات آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

    دوسری جانب آگ سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ فائرٹینڈرکی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا، اگر فائر ٹینڈرز بروقت کارروائی کرتے تو اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا، گھنٹوں سے لگی آگ کے باعث کروڑوں کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گئی ہے۔

    چیف فائر آفسیر احتشام الدین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ فائر ٹئنڈر دیر سے پہنچے تھے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں اور آگ بجھانے میں مصروف تھیں لیکن آگ اتنے بڑے پیمانے پر لگی کہ ہماری گاڑیاں نہ ہونے کے برابر محسوس ہو رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جائیں گے۔

    ڈپٹی چیف فائر آفیسر سید امتیاز افضل کا کہنا ہے کہ پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گوداموں اوررہائشی عمارتوں پر لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہےجبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پرٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی کےحوالےسے تحقیقاتی کمیٹی کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی پرمشتمل ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کمیٹی فوری طور پر آگ سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والے نقصان کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کرے گی۔

  • سندھ حکومت پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن

    سندھ حکومت پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی جانب سے پریس کانفرنس میں سندھ حکومت پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے تمام معاملات کو بہتر انداز میں دیکھ رہے ہیں،تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں، ترجمان وزیر اعلی سندھ نے بھی اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

  • اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے، شرجیل میمن

    اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے، شرجیل میمن

    کراچی: وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف اپنی بدبودار گفتگو اور بدکلامی کوفوری بند کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال 100 چوہے کھاکر بلی حج کو چلی کی طرح ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں اس کاساتھ نہیں دیا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے جلوسوں اور میڈیا پر بازاری زبان استعمال کررہے ہیں، اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے

  • لاڑکانہ جلسےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،شرجیل میمن

    لاڑکانہ جلسےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کاکہناہےکہ لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کےجلسے میں آنےسےکسی کو نہیں روکاجارہا،جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈےکو بندکیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کاکہناہےکہ لاڑکانہ کےجلسے میں آنے سے کسی کو نہ روکا ہے نہ روکیں گے۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اورجلسہ گاہ کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔شہر کےکسی بھی حصے میں کیبل نشریات کو بندنہیں کرایاگیا۔حکومت کیخلاف بےبنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈےکو فوری طور پہ بندکیاجائے۔

    علاوہ ازیں  ایس ایس پی لارکانہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کیلئے دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پیپلزپارٹی کےجلسےکی تیاریاں زوروشور سےجاری

    کراچی میں پیپلزپارٹی کےجلسےکی تیاریاں زوروشور سےجاری

    کراچی: اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سےجاری ہیں ، اس سلسلہ میں پی پی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی جلسے کیلئے تیاریوں کاآغاز کردیا ہے ، پنڈال میں قرآن خوانی کی گئی اور بکروں کا صدقہ دیا گیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماءمزار قائد سےمتصل جلسہ گاہ پہنچے اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں  لاکھوں افراد شریک ہونگے، لیکن عوام کوکوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

    جبکہ پی پی رہنماءشیری رحمان نے بھی جلسہ گاہ کادورہ کیا اور انتظامات سے متعلق بریفنگ لی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھا یہ جلسہ جمہوری نظام کاتسلسل ہے۔شیری رحمان نے بتایاکہ سیکیورٹی پلان کو خفیہ رکھاگیاہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پرامن ماحول میں جلسہ کریں۔

  • مولانا مسعود کا قتل فرقہ وارانہ فساد کی سازش ہے،سیاسی ومذہبی رہنماء

    مولانا مسعود کا قتل فرقہ وارانہ فساد کی سازش ہے،سیاسی ومذہبی رہنماء

    کراچی: جامعہ بنوریہ کے معلم اورمفتی نعیم کے داماد مولانامسعودبیگ کے بہیمانہ قتل پرالطاف حسین سمیت دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہارِمذمت کیا ہے،مولانا مسعود بدھ کے روز ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

     کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھرعروج پر پہنچ گئی ہے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے جامعہ بنوریہ کے معلم مولانامسعودبیگ کےقتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    متحدہ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانامسعودکا قتل فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش کاحصہ ہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات فورسز کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ اُنہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مولانا مسعود کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مسعودکے قاتلوں کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا،مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے علما کے تسلسل سے ہونے والے قتل عام کا نوٹس لیا جائے۔

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ جمعیت علما ئےپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نےمولانا مسعود بیگ کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعلامہ اکبر کمیلی کے بعد مولانا مسعود بیگ کا قتل فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے۔

  • نوازشریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، شرجیل میمن

    نوازشریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے نوازشریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، وفاقی حکومت تیزی سے ناکامی کی طرف جاری ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشیدگی کی سیاست مسلم لیگ ن کی روایت بن گئی ہے،مسلم لیگ ن کسی بھی سیاسی جماعت کو برداشت نہیں کرنا چاہتی،ان کا کہنا تھا صوبوں میں دخل اندازی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،ماضی میں بھی ن لیگ نے اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کی اور سیاسی جماعتوں کونشانہ شرجیل میمن کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اپنا قبلہ درست کرے، لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں پورا ملک مبتلا ہے،الیکشن سے قبل کیے گئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں ۔