Tag: Sharjeel Memon

  • سادہ لباس اہلکاروں‌ نے مجھے گرفتار نہیں اغواء کیا، شرجیل میمن

    سادہ لباس اہلکاروں‌ نے مجھے گرفتار نہیں اغواء کیا، شرجیل میمن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث سابق وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت کے بعد بیرونِ ملک روانہ ہوا، عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے ملک واپس آیا تو گزشتہ رات ائیرپورٹ سے  اغوا کیا گیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے رہنماء اور سابق وزیر نے کہا کہ بیرون ملک روانگی کے دو ماہ بعد ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کیا گیا، شاید نیب اورایف آئی اےکومعلوم ہی نہیں تھامیں ملک میں نہیں ہوں کیونکہ ای سی ایل میں نام اُس شخص کا ڈالا جاتا ہے جو ملک میں ہو۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے سنے بغیر ریفرنس دائر کیا گیا اور 2 سے تین ماہ بعد اچانک ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کردیا گیا، نیب یا کسی اور ادارے سے صفائی دینے کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی کسی نے مجھے طلب کیا۔

    پی پی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وزارت کے دوران ہی طبیعت ناساز ہوئی اور ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اجازت لے کر علاج کے غرض سے بیرونِ ملک روانہ ہوا، ڈاکٹر کی اجازت کے بعد سفر کر کے وطن واپس پہنچا۔

    پڑھیں: ’’ پیپلزپارٹی کےرہنماشرجیل میمن کی گرفتاری کےبعدرہائی ‘‘

    سابق صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری ہونے کے بعد گزشتہ روز جہاز سے اترتے ہی 8 سے 10 سادہ لباس اہلکاروں نے تعارف کرائے بغیر مجھے اغوا کرلیا اور ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں بیٹھا کر نیب کے افسران کے سامنے پیش کردیا تاہم کورٹ آرڈر دکھانے کے بعد انہوں نے مجھے جانے کی اجازت دی، سادہ لباس اہلکاروں سے اُن کی شناخت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بدتمیزی کی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرواؤں گا کیونکہ میرا مقصد کسی سے لڑنا نہیں اپنے مقدمات کا سامنا کرنا ہے تاہم اگر کسی کو مجھے گرفتار کرنا ہے تو ابھی آکر کرلے یا پھر نیب مجھے بتادے روز اُن کے دفتر جاکر سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔

    مزید پڑھیں: ’’ شرجیل میمن عدالت کے فیصلے کی پاسداری کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ ‘‘

     پی پی ایم کے پی اے نے مطالبہ کیا کہ پاناما کیس، پی آئی اے ریفرنس میں نوازشریف اور ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ثابت کیا جائے کہ پورے ملک کے لیے ایک ہی قانون ہے اور نیب صرف سندھ اور پی پی کے لیے نہیں بنائی گئی بلکہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں بھی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

    وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کی کل کی مہمان نوازی پر اُن کا مشکور ہوں کیونکہ کل میرے ساتھ جو رویہ برتا گیا وہ بہت ہی تکلیف دہ تھا، نیب نے پنجاب میں کارروائیاں شروع کیں تو وزیراعظم نے تقریر کر کے انہیں ڈرایا جس کے بعد وہاں کارروائیاں روک دی گئیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نیب ریفرنس میں میرے خلاف کسی سے رقم لینے یا براہ راست کرپشن کا الزام نہیں، عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں صرف دستخط کا ذکر کیا گیا ہے، میں عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس پہنچا اور کہتا ہوں کہ اگر کہیں قصور وار ہوں تو سزا دی جائے کسی سے رحم کی اپیل نہیں کروں گا۔

  • شرجیل میمن عدالت کے فیصلے کی پاسداری کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

    شرجیل میمن عدالت کے فیصلے کی پاسداری کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

    خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرےگی‘ وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار اور شرجیل میمن کا معاملہ الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ فاروق ستار بھی شرجیل میمن کی طرح ضمانت لےلیں یا عدالت میں پیش ہوں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

    تعلیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ کے دوران 2ہزار بند اسکولوں کو کھولاگیا ہے، مزید اسکول بھی بند ہیں، انہیں کھلوانے کی کوشش کررہےہیں۔

    شرجیل میمن کی گرفتاری


    یاد رہے کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرحراست میں لیاتھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیاگیا۔

    شرجیل میمن کے ساتھ اس موقع پران کے ہمراہ سندھ حکومت کے تین وزراامداد پتافی، مکیش چاؤلہ، فیاض بٹ بھی موجودتھے۔سابق صوبائی وزیرکواحتساب بیوروہیڈکوارٹرراولپنڈی میں رکھاگیاتھا۔

    ڈاکٹرفاروق ستار کی گرفتاری


    یاد رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار شادی کو ایک تقریب میں شرکت سے واپسی پر پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیاتھا‘ بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

  • پیپلزپارٹی کےرہنماشرجیل میمن کی گرفتاری کےبعدرہائی

    پیپلزپارٹی کےرہنماشرجیل میمن کی گرفتاری کےبعدرہائی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن رات گئے دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو نیب کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا۔

    شرجیل میمن کے ساتھ اس موقع پران کے ہمراہ سندھ حکومت کے تین وزراامداد پتافی، مکیش چاؤلہ، فیاض بٹ بھی موجودتھے۔سابق صوبائی وزیرکواحتساب بیوروہیڈکوارٹرراولپنڈی میں رکھاگیا۔

    نیب نےڈیڑھ گھنٹے سے زائد سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گچھ کی۔اس دوران شرجیل میمن نےاپنی ضمانتی دستاویزات پیش کیں جن کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق ہونے کےبعد نیب نے انہیں رہا کردیا۔

    خیال رہےکہ شرجیل میمن کے وکلا نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی تھی اور انہیں 20 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا تھا جس کی وجہ سے وہ کراچی کے بجائے اسلام آباد پہنچے۔

    دوسری جانب شرجیل میمن کےساتھ اسلام آبادایئرپورٹ آنےوالےفیاض بٹ کی اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ شرجیل میمن کوقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گرفتارکیا۔

    فیاض بٹ کاکہناتھاکہ جہازسےاترتےہی ہمارےساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ سادہ لباس اہلکار شرجیل میمن کو اپنے ساتھ لےگئے۔انہوں نےکہاکہ شرجیل میمن پرصرف ایک مقدمہ ہےجس کی ضمانت کرارکھی ہے۔

    ادھرپیپلز پارٹی کےصوبائی وزیر امداد پتافی نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور ان کے پاس ضمانت کے کاغذات تھے لیکن انہیں حراست میں لیے جانے کے دوران اس بات کا بھی خیال نہیں رکھاگیا۔

    شرجیل میمن نے رہائی کےبعد اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ آج میڈیاکوتمام صورت حال سےآگاہ کروں گا جبکہ پیرکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھاکہ عدالت میں پیش ہونےکےبعدکراچی آنےکاپلان دوں گا۔انہوں نےکہاکہ مقدمات کاسامناکرنےپاکستان آیاہوں۔

    شرجیل میمن نیب ہیڈکوارٹرراولپنڈی سےرہائی کےبعد امدادپتافی،فیاض بٹ اورمکیش چاؤلہ کے ہمراہ سند ھ ہاؤس روانہ ہوگئے۔

    واضح رہےکہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات رہے ہیں اور ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

  • احتساب عدالت کا شرجیل میمن  کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

    احتساب عدالت کا شرجیل میمن کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

    کراچی: احتساب عدالت نےسابق وزیرشرجیل میمن اوردیگرسات افراد کواشتہاری قرار دیتے ہوئےملزمان کوگرفتار کرکے7مارچ کو پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوئی،عدالت نےسابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی عدم پیشی پراظہار برہمی کرتےہوئےانہیں اشتہاری قراردینےکاحکم برقرار رکھاہے۔

    احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزم انیتابلوچ کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔

    شرجیل میمن کے وکیل نے دوران سماعت عدالت میں کہاکہ میرے موکل کی ضمانت پرہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نہیں روکی جاسکتی ہے،ثابت کریں گے شرجیل میمن کی درخواست عدالت کوگمراہ کررہی ہے۔

    واضح رہےکہ احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرمفرور ملزموں کو7مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دیاہے۔

  • شرجیل میمن کے وکیل نے حفاظتی ضمانت سےمتعلق حکم نامہ جمع کرا دیا

    شرجیل میمن کے وکیل نے حفاظتی ضمانت سےمتعلق حکم نامہ جمع کرا دیا

    کراچی: احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے وکیل نے حفاظتی ضمانت سےمتعلق حکم نامہ جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت کی کاروائی 11 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی.

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وکیل صفائی نے اپنے موکل کی حفاظتی ضمانت سے متعلق حکم نامہ جمع کروایا جس کے بعد عدالت نے 11 فروری تک ملتوی کردی۔


    *نیب نےعدالت میں شرجیل میمن کے الزامات کا جواب دے دیا


    نیب ریفرنس میں نامزد  دیگر ملزمان میں‌ شامل انعام اکبر، سید منیر و دیگر ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، تاہم صرف شرجیل میمن کے وکیل نے حفاظتی ضمانت سےمتعلق حکم نامہ جمع کرا دیا۔


    *دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل


    اس موقع پر سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن  کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صوبائی وزیر ناسازی طعبیت کے باعث بیرون ملک مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں.

    واضح رہے عدالت نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں‌ اشتہاری ملزم قرار دینا تھا تاہم ان کے وکیل کی جانب سے حفاظتی ضمانت سےمتعلق حکم نامہ جمع کرانے پر سماعت 11 فروری تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔

  • دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    دبئی: سابق وزیر بلدیا سندھ شرجیل انعام میمن طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیربلدیات سندھ اور پی پی کے رہنماء شرجیل انعام میمن طبیعت ناساز ہونے کے باعث دبئی کے اسپتال میں داخل ہوگئےجہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان ‘‘


    شرجیل میمن کی طبیعت ناسازی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: ’’ پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان ‘‘


    خیال رہے شرجیل انعام میمن گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں انہوں نے وطن واپسی کا بھی اعلان کررکھا ہے جبکہ وہ کرپشن کے مقدمے میں نیب کو بھی مطلوب بھی ہیں۔ شرجیل میمن نے گزشتہ دنوں وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئےعدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

    دوسری جانب پی پی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کو دل میں تکلیف کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

  • صوبے کی بات کرنے والے پہلے اپنی پارٹی سنبھالیں، پی پی رہنما

    صوبے کی بات کرنے والے پہلے اپنی پارٹی سنبھالیں، پی پی رہنما

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں لندن قیادت پر تنقید کی مگر اُس پر ردعمل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیا گیا جو انتہائی حیران کُن ہے، صوبے کی بات کرنے والے پہلے اپنی پارٹی تو سنبھال لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت اور ریلی پر تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ پاکستان کو ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’خدا کے واسطے اب سندھ میں لسانی سیاست کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے، اردو اور سندھی بولنے والے بھائی ہیں اُن کے درمیان تفرقے نہ پیدا کیے جائیں‘‘۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں لندن والوں کو مخاطب کیا مگر اُس کا جواب پاکستانی قیادت کی جانب سے دیے جانے انتہائی حیران کُن عمل ہے، انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے آپ اپنی جماعت سنبھالیں پھر صوبے کی بات کریے گا‘‘۔

    پڑھیں:  سندھ کے وڈیروں نے آج بھی سندھی کوغلام بنایا ہوا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

     پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے ایم کیو ایم کی قیادت کےبیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’بلاول بھٹو نے مرسوں مرسوں سندھ نا ڈیسوں کا نعرہ لگایا ہے جو اس سندھ کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے، سندھ کے عوام تقسیم نہیں چاہتے‘‘۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ’’عوام جانتے ہیں کہ آپ نے اس شہر کو برباد کردیا ہے، سیاست میں مخالف کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے اُسی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمیز سے جواب دیں ورنہ ہم بھی اپنی قیادت کا دفاع کرنا اور ہر بدتمیزی بے ہودگی کا جواب دینا جانتے ہیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی لسانیت کی سیاست نہیں کی ، ہم صوبے کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں مگر ہماری اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے‘‘۔

    علاوہ ازیں سابق وزیر اطلاعات و نشریات و وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’فاروق ستار کو بلاول بھٹو کی کامیاب ریلی ہضم نہیں ہورہی، ایم کیو ایم نے کراچی کو بوری بند لاشوں کا کلچر دیا تاہم اب اس شہر کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔

  • پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

    پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے وطن واپسی کا اعلان کردیا اور کہاہے کہ وہ وطن آکر تمام مقدمات کا سامنا کریں گے ،مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے دبئی سے لائیو بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ماہ اکتوبر میں ہی وطن واپس آکر نہ صرف مقدمات کا سامنا کروں گا بلکہ بےبنیاد مقدمات سے بری بھی ہوجاؤں گا، پہلے بھی مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے امید ہے یہ بھی جھوٹےثابت ہوں گے۔

    پلی بارگین کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بارگین وہ کرے جس نے کرپشن کی ہو، میں نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ کررہا ہوں، اپنا دفاع بھرپور طریقے سے کرسکتا ہوں، میں نے کہیں بھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اسی لیے مقدمات کا سامنا کرنے آرہا ہوں، ای سی ایل میں میرا نام بلاوجہ ڈالا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ممکن ہے مجھے انصاف نہ ملے میں بیمار ہوں، میرا علاج ہورہا ہے اس کے باوجود پاکستان آرہا ہوں چونکہ سیاسی ورکر ہوں اس لیے مقدمات کا سامنا ضرور کروں گا۔

    ایک سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میری واپسی سے متعلق پارٹی شریک چیرمین آصف زرداری سے بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ریفرنس کے میرا نام ایک سال سے ای سی ایل میں ہے تو جن کے خلاف ریفرنس موجود ہے تو ان کا نام کیوں ای سی ایل میں نہیں ہے، اپنے دفاع کے لیے ٹرائل کورٹ بھی جائوں گا۔

    واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں اور عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا ہوا ہے۔

  • سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    کراچی :صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ کسی بھی آبپاشی عملداروں کو جرات نہیں ہے کہ وہ بند کوتوڑ سکیں۔ سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور اولڈ توری بند کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کر دئیے، بند کا کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی صلاح کار نے ٹوری بند کے حوالے سے جوڈیشل رپورٹ نہیں پڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوری بند ٹوٹنے کے انکشاف کررہا ہے ۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پچاس ارب روپے کی کرپشن کی بات کی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس سے آسانی سے پانی گزر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نے کہا کہ شینک بندمضبوط ہے جس پر پاک آرمی کے جوان کام کر رہے ہیں ۔

  • سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    کراچی : حکومت سندھ نے وزراء کی اکھاڑپچھاڑ کردی۔ نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ بیورو کریسی میں بھی ردو بدل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھے میں بیوروکریسی کےساتھ ساتھ وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ بھی ہو گئی، سینیئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے تعلیم کا عہدہ واپس لے لیا گیا اب یہ عہدہ سندھ کے تجربہ کار وزیر میر ہزار خان بجارانی سنبھالیں گے۔

    شرجیل میمن کے ہاتھ سے اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا اور اب یہ  قلمدان نثار کھوڑو کو دیا گیا ہے جس کے ساتھ ان کو آبپاشی کا محکمہ بھی سنبھالنا ہوگا ۔

    شرجیل میمن محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ بھال اور تعمیرات کا شعبہ سنبھالیں گے، مکیش کمار چاؤلہ کو عوامی صحت اور دیہی ترقی کا قلمدان ملا ہے۔

    سندھ کابینہ کو ایک نیا چہرہ ملا ہے، ناصرشاہ کو محکمہ بلدیات عطا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔

    شیعب احمد صدیقی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی کااضافی چارج لے کرمحمدوسیم کو ملے گا  اور جبکہ اعجازمیمن کوورکس اینڈسروسزکاسیکریٹری مقررکیاجارہاہے۔

    سیدممتازشاہ کوچیئرمین اینٹی کرپشن لگایا دیا گیا ہے ،۔نئے عہدیداروں کی حلف برداری گورنرہاؤس میں ہونےکاامکان ہے۔