Tag: Sharjeel Memon

  • سندھ حکومت کراچی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہے، شرجیل میمن

    سندھ حکومت کراچی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے شہریوں کو پانی کی کمی کے درپیش کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

    تفصییلات کے مطابق سندھ کےوزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ الزام تراشیوں کی سیاست کی بجائے تعمیری باتوں پر توجہ دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار خود یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ شہر کراچی میں پانی کی فراہمی طلب سے آدھی ہے۔

    سندھ کے وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو پانی پہنچانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ پانی کی عدم فراہمی اور دیگر شکایات دور کرنے کے لئے واٹر بورڈ میں مرکز شکایات قائم کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہے۔کمشنر کراچی کی سربراہی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ کے فور منصوبے اور دھابیجی سے شہر کو پانی کی فراہمی میں پینسٹھ ایم جی ڈی اضافے کے منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • پانی کے مصنوعی بحران کے ذمے دار قائم علی شاہ اور شرجیل میمن ہیں، فاروق ستار

    پانی کے مصنوعی بحران کے ذمے دار قائم علی شاہ اور شرجیل میمن ہیں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم نے پانی کے نام پر کراچی میں لسانی فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا۔متحدہ رہنماء کہتے ہیں کہ پانی کے مصنوعی بحران کے ذمے دار وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور شرجیل میمن ہیں۔

    ان خیالات کا ااظہار ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر متحدہ رہنمائوں نے پانی بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے اس کا ذمے دار حکومت سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن کو ٹھہرا دیا۔

    متحدہ رہنما کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایم ڈی واٹر بورڈ اور پانی کے مسئلےکوسیاسی ایجنڈے پر چلا رہی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ وزیر بلدیات گھوسٹ ملازمین اور شادی ہالز کو توڑنے جیسے ٹچے کام کرنے کے بجائے ہائیڈرنٹس مافیا اور پانی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کے لئے کام کرتے تو عوام کو ریلیف ملتا۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آر او پلانٹس کی آڑ میں دو سو فیصدکرپشن کی۔فاروق ستار نے واضح کر دیا کہ اگر صوبائی اسمبلی حقوق نہیں دے سکتی تو آئندہ اجلاسوں میں متحدہ اراکین اسمبلی احاطے میں اپنی اسمبلی لگائیں گے۔

  • محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ کےمحکمےمیں ملازم نکلتا ہے، فارغ کرنے کیلئے حتمی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تجاوزات اورشادی ہالوں کی اکھاڑپچھاڑکرتےکرتےوزیربلدیات شرجیل میمن نےبلدیہ میں بھی اکھاڑپچھاڑکااعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ میں ملازم ہوتاہے، ایم کیوایم پرالزام لگتا ہے کہ اس نے بلدیہ میں اپنے لوگوں کوبھرتی کرایا۔

    شرجیل میمن نے غیرقانونی تجاوزات کی ذمہ داری بھی سابقہ بلدیاتی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ان کے قبضہ مافیا اس قدر پروان چڑھا کہ ندی نالوں پربھی قبضےہوگئے۔

    وزیربلدیات نے اس عزم کا اظہارکیا کہ شہرکو قبضہ مافیا سے نجات دلاکرہی دم لینگے۔

  • تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، شرجیل میمن

    تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، شرجیل میمن

    کراچی : وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھرمیں تجاوزات کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔

    سندھ بھر میں اس مہم کے تحت سرکاری زمینوں، کھیلوں کے میدان، پارکس، رفاہی اور فلاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی شادی ہالز اور دیگر تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن سید وقار شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر میں60 فیصدتجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ملیر باقی ماندہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں،رواں ماہ کے آخر میں ملیر سمیت صوبے بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے قائد آبادفلائی اوور کے نیچے سے صرف20 فیصدتجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور پھر نامعلوم وجہ پر آپریشن روک دیا گیا،یہ آپریشن کب تک مکمل ہوجائے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ضلع ملیر میں 60 فیصد تک تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور باقی مانندہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے اس ضلع کے ڈی سی اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس میں ملیر کے ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنرز سمیت تمام متعلقہ حکام ان کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ”صاف سرسبز سندھ، پرامن سندھ“ کے بینر تلے 23 فروری سے شروع کی جانے والی مہم کے دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع میں یہ مہم تیزی سے جاری ہے اور جلد اس کے مثبت اثرات عوام کو نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں انہوں نے 50 سے زائد غیر شادی ہالز کو مسمار جبکہ درجنوں کو سیل کردیا ہے اور یہ تمام غیر قانونی تھے اور سرکاری زمینوں، کھیلوں کے میدان، پارکس اور رفاہی و فلاہی پلاتس پر قائم کئے گئے تھے۔

  • مخصوص شادی ہالز کیخلاف کارروائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    مخصوص شادی ہالز کیخلاف کارروائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورپارٹی سے وابستہ افرادکے شادی ہالز کومسمارکرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم سے وابستہ افرادکوخاص طورپر نشانہ بنارہے ہیں اوران شادی ہالزکوبھی مسمار کیا جارہا ہے جوگزشتہ 20سے 25سال حتیٰ کہ 30سال سے قانونی طورپرقائم ہیں۔

    بلدیہ سے باقاعدہ قانونی طورپر حاصل کئے گئے ہیں اور جن کاکرایہ باقاعدہ طور پر بلدیہ کواداکیاجاتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میںبے شمارشادی ہالزقائم ہیں جن میں مختلف اداروںکی جانب سے قائم کئے گئے ہالزبھی شامل ہیں لیکن صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں صرف ان شادی ہالزکوڈھونڈڈھونڈکرمسمارکیاجارہاہے جن کاکسی بھی طرح سے ایم کیوایم کے کسی ذمہ دار ، یا کارکن سے کوئی تعلق ہے ۔

    حتیٰ کہ پرائیویٹ پراپرٹیزپربنے ہوئے ہال تک کوگرایاجارہاہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کارروائی سراسرجانبدارانہ اور امتیازی طورپرکی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن کی ہدایت پرآج نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم کے سابق سینیٹربابرغوری کے فلورینس گارڈن کوبھی گرادیاگیا جس کیلئے جگہ 29سال قبل باقاعدہ قانونی طورپر حاصل کی گئی تھی اور اس شادی ہال کاہرسال باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کیاجاتاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کسی بھی جگہ کارروائی کیلئے پہلے سے کوئی نوٹس نہیں دیاجارہاہے بلکہ اچانک کارروائی کی جارہی ہے اور شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اورتقریبات کیلئے بکنگ کرانے والے شہریوں کے ساتھ بھی کھلی زیادتی کی جارہی ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں تجاوزات کی بھرمار ہے،سینکڑوںغیرقانونی بستیاں آبادہیں جومنشیات،اسلحہ ،جرائم پیشہ عناصر اورغیرقانونی اسلحہ کاگڑھ بنے ہوئے ہیں جہاں طالبان کاقبضہ ہے، اندرون سندھ بلدیاتی نظام تباہ وبرباد ہوچکاہے لیکن شرجیل میمن کویہ سب کچھ نظرنہیں آرہاہے، ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

    اہوں نے کہا کہ خاص طورپرایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوںکے شادی ہالزکونشانہ بنایا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی کی سڑکوںاورفٹ پاتھوںپر اربوںروپے کی رشوت لے کرسائن بورڈ اوربل بورڈزکاجنگل کس نے قائم کیاہے اور اس سے حاصل ہونے والی اربوں روپے کی رشوت کہاں جارہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر یہ انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اورجن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔

  • کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی: فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ایک اہم سیاسی شخصیت کا شادی لان مسمار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں غیر قانونی شادی ہالز کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے کراچی میں حیدری کے پاس فائیو اسٹار چورنگی پر قائم فلورنس شادی لان کو مسمار کردیا۔

    مذکورہ شادی لان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری کی ملکیت ہے، بلدیہ عظمیٰ حکام کے مطابق شادی لان کا پلاٹ فلاحی کاموں کیلئے دیا گیا تھا جسے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

  • عمران خان کو کراچی میں جلسے کا پورا حق ہے، شرجیل میمن

    عمران خان کو کراچی میں جلسے کا پورا حق ہے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو کراچی میں جلسہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں غیرقانونی شادی ہالز گرائے جانے کی مہم کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کراچی میں جلسہ کرنے کا پورا حق ہے۔

    عمران خان جتنی سیکورٹی چا ہیں گے اتنی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شرجیل میمن انے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلاول بھٹو چار اپریل کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے اس موقع پر شہری اداروں میں غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔

  • سندھ کے عوام سے کیا گیا ہروعدہ پورا کریں گے،شرجیل میمن

    سندھ کے عوام سے کیا گیا ہروعدہ پورا کریں گے،شرجیل میمن

    کراچی : وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے ہی دم لیں گے۔

    پورے صوبے کو سرسبز، صاف ستھرا اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہرا قدام کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ باغات، کے ایم سی کے زیر اہتمام فرئیر پارک میں منعقدہ فلاور شو کے افتتاح کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ عوام بھی پورے صوبے کو پھولوں اور پودوں سے بھر دیں تو نفرتوں کا بھی خاتمہ ہوگا اور محبتوں میں اضافہ ہوگا۔

    کراچی کے بعد اب سندھ کے دیگر اضلاع کا ہفتہ کے روز سے دورہ شروع کررہا ہوں اور دو روز تک میں سندھ کے دیگر اضلاع میں ”صاف اور سرسبز سندھ، پرامن سندھ“ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات کو آگے لے جارہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ نمائش ”صاف اور سرسبز سندھ، پرامن سندھ“ مہم کا حصہ ہے اور اسے کے ایم سی کے محکمہ باغات کی نرسری میں تیار کئے گئے پودوں سے لگائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نمائش تین روز کے لئے منعقد کی جانی تھی لیکن اس نمائش اور اس میں لگے پھولوں کو دیکھ کر میں نے اس نمائش کو ایک ہفتہ تک عوام کے لئے کھلی رکھنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ لوگوں میں اس کا شوق اور اس کے باعث محبتوں میں اضافہ ہو۔

    کے ایم سی کی ہیلپ لائن 1339 کو فعال کردیا گیا ہے وہاں واٹر بورڈ کی جانب سے 24 گھنٹے شکایتی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سب سے پہلے اس پر قانون سازی کی لیکن عدالتوں میں معاملہ جانے کے بعد یہ معاملہ تعطل کا شکار ہوا۔

    البتہ اب وفاق کی جانب سے آئین میں ترمیم کے بعد نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کرنی ہے اور جب یہ اپنا کام پورا کرلیں گی تو ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آج اس طرح کے افسرا ن اور گھوسٹ ملازمین بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور اس سے نبردآزما ہونے کے لئے ہم اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کراچی اور سندھ کے عوام کو ایک سال کے اندر اندر بڑی تبدیلیاں کرکے دکھائیں گے اور عوام اب تبدیلیاں دیکھیں گے۔

  • ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت بڑھ رہی ہے، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت بڑھ رہی ہے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت نارتھ ناظم آباد فتح باغ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں سندھ میں چھ لاکھ اور کراچی میں ایک لاکھ دس ہزار پودے لگائے جائیں گے،سندھ میں ٹی ایم اے اور کراچی میں کے ایم سی ،ڈی ایم سی سمیت اخراجات فنڈ اور رسیدوں سمیت تمام تر ڈاکو مینٹیشن ہیں وہ ویب سائٹ میں ڈالی جائے گی۔

    ایک ہفتے میں ویب سائٹ تیار ہوجائے گی گھوسٹ ملازمین کا چیپٹر بند ہوگیا ہے،بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    سندھ حکومت میں شمولیت کی ایم کیو ایم کو دعوت دی ہوئی ہے،سینیٹ انتخابات کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ صدر سمیت کئی سرکاری دفاتر بھی نالے پر بنے ہوئے ہیں،فٹ پاتھ پر لگے تمام بل بورڈز ہٹا رہے ہیں۔

    کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ایک کو کراچی کو اون کرنا ہوگا،اس موقع پر صوبائی وزیر ٹیکنالوجی مکیش کمار چاولہ اور کے ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔

  • سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے،شرجیل میمن

    سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نےکہا ہے کہ سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے،عوام کو بہتر معیار زندگی، بہتر صحت اور اچھی تعلیم کےثمرات جلد ملنا شروع ہوجائیں گے۔

    فرئیر پارک کراچی میں شجر کاری اورکلفٹن میں گرین بیلٹ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ کراچی کو گرین سٹی اور صوبے کو گرین صوبہ بنانےکی مہم ایک سال جاری رہے گی۔

    مہم کے دوسرے مرحلے میں کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں، ڈسپنسریوں اور اسکولوں کا نظام بہتر بنایا جائےگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ سندھ بینک میں محکمہ بلدیات کےپچھتر ہزار ملازمین کےاکاوٗنٹس کھلوانے کاسلسلہ شروع کردیا جائےگااوریکم اپریل سےصرف ان ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی، جن کے بائیو میٹرک اور فزییکل موجودگی میں اکاوٗنٹس کھلے ہوں گے۔