Tag: sharmeela farooqi

  • نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد: نیب نے شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا، خط کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عثمان فاروقی ،انیسہ افاروقی ور،شرمیلافاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئےاہل نہیں ہیں، زرائع کے مطابق احتساب عدالت نے دوہزار گیارہ میں کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی تھی، نیب ذرائع کا کہنا ہے شرمیلا فاروقی پلی بارگین کی وجہ سے اکیس سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتیں۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

    واضح رہے کہ شرمیلافاروقی پچھلے چھ سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ، معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے ہیں۔

  • شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل ہیں، نیب نے چیئرمین سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی، قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں۔

    پری بارگیننگ میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود شرمیلا فاروقی وزیراعلیٰ کی مشیر پھر رکن سندھ اسمبلی اور پھر صوبائی وزیر رہیں۔ لیکن نیب خاموش رہا، پھر اچانک نیب جاگ اٹھا۔ 3 جون کو چیئرمین سیکریٹریٹ کو شرمیلا فاروقی کی نااہلی کا خط لکھ دیا۔

    خط کے مطابق پلی بار گیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو اکیس سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا، اسٹیل مل ریفرنس نمبر تین میں شرمیلا فاروقی اور ان کے اہل خانہ کودو ہزار ایک میں پلی بارگیننگ کی اکیس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

     

  • ذوالفقارمرزا اپنی زبان کو لگام دیں، پی پی خواتین اراکین اسمبلی

    ذوالفقارمرزا اپنی زبان کو لگام دیں، پی پی خواتین اراکین اسمبلی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان نے ذوالفقار مرزا کو احسان فراموش قرار دے دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی نازیبا زبان کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    مردانگی مونچھیں رکھنے سے نہیں خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے۔ مرزا جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔مانگ کرکپڑے پہنےوالا شخص اپنے محسنوں پرکیچڑ اچھال رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے پیپلز پارٹی کی قیادت پر پے در پے الزامات کے بعد جیالیاں بھی طیش میں آگئیں ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی اراکین اسمبلی سابق وزیرداخلہ سندھ پربرس پڑیں،پیپلزپارٹی کی ارکان اسمبلی ذوالفقارمرزاکے لئے چوڑیاں بھی لائیں تھیں۔

    سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ذوالفقار مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسان مونچھوں سےمرد نہیں بنتا،اس کیلئے خواتین کی عزت بھی کرنا پڑتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافارقی بھی قیادت پر الزامات سےسیخ پا نظر آئیں اورکہا کہ ذوالفقارمرزا زبان کو لگام دیں۔

    آصف علی زرداری نہ ہوتے تومرزاصاحب کے تن پہ کپڑابھی نہ ہوتا، خواتین کے بارے میں بیہودہ گفتگو پر منہ توڑ جواب دینا جانتی ہیں لیکن ذوالفقار مرزا کی سطح تک نہیں گریں گی، روبینہ قائم خانی نے ذوالفقار مرزا کو چوڑیوں کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو سندھ کا سپوت کہنے والے ذوالفقار مرزا غیرت کا مظاہرہ کریں۔

    انہوں نے  کہا کہ تمام رہنماء اور کارکن پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں۔ لیاری کا جلسہ ذوالفقار مرزا کے منہ پر طمانچہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی رہنما فریال تالپورکےخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔

    شمیم ممتاز نے کہا کہ ذوالفقارمرزا آستین کےوہ سانپ ہیں جنہیں آصف زرداری دودھ پلاتے رہے،پیپلز پارٹی کی خواتین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا، شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی طرح ایک پرندہ ہیں جس تھالی میں کھاتے ہیں، اسی میں چھید کرتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی نے ایسے لوگوں کی سرپرستی کرکے غلطی کی،اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے مرد ارکان نے بھی ذوالفقار مرزا کے خلاف پریس کانفرنس کرچکےہیں۔

  • شرمیلا فاروقی شادی کے دن سندھ اسمبلی جا پہنچیں

    شرمیلا فاروقی شادی کے دن سندھ اسمبلی جا پہنچیں

    کراچی : شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے دن ساری مصروفیت چھوڑ کر مہندی والے ہاتھوں سے ووٹ کاسٹ کرنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی شرمیلہ فاروقی زندگی کے حسین دن مصروفیات اور ہلہ گلہ چھوڑ کر شادی کے روز سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے  سندھ اسمبلی جا پہنچیں۔

    شرمیلا کا کہنا ہے کہ شادی کی خوشی ہے لیکن پارٹی انکی ترجیح ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ شادی کے دن ووٹ کاسٹ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے شاید کوئی نہ توڑ سکے۔

    انکا کہنا تھا کہ شادی کا دن ویسے لڑکیوں کے لئے بہت خاص ہوتا ہے لیکن اگر وہ ایک سیاسی شخصیت ہو تو ساری خوشیاں اپنی جگہ اپنا قیمتی ووٹ ضائع کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی یہ بات سچ ہے شرمیلا نے ثابت کر دیا۔