Tag: Sharmeen Obaid

  • شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

    شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

    نیویارک : شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نام ایک اور عالمی اعزاز، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ فلم ایمی ایوارڈ بھی لے اڑی، نیویارک میں اڑتیسواں ایمی ایوارڈ کا میلہ سجا۔

    دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو بہترین ڈاکومینٹری فلم قرار دیا گیا۔

    شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔

    اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

    سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر شرمین عبید نے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کیں ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرمین کو مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب حکومت نے شرمین عبید چنائے کو عورتوں پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کا سفیر مقرر کردیا

    پنجاب حکومت نے شرمین عبید چنائے کو عورتوں پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کا سفیر مقرر کردیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو عورتوں پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کا سفیر مقرر کر دیا ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ نامور فلمساز شرمین عبید چنائے اور روبینا شاہین کو پنجاب میں وی اے ڈبلیو مراکز کا ’’ایمبسیڈر‘‘ مقرر کر دیا گیا ہے، لاہورمیں ہونیوالی ایک پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پنجاب حکومت سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عالمی شہرت یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو خواتین کے حوالے سے خدمات پر خواتین پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

    post-1

    انھوں نے کہا کہ ان کے علاوہ روبینا شاہین کو بھی ان مراکز کا سفیر مقرر کیا گیا، پنجاب میں خواتین پر مظالم کی روک تھام کے پہلے مرکز کا افتتاح سات مارچ کو ملتان میں ہوگا، ان مراکز کے ذریعے پنجاب کی خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    سلمان صوفی نے کہا کہ شرمین عبید چنائے اور روبینہ شاہین کو ’’وی اے ڈبلیو سی ایمبسیڈر‘‘ مقرر کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول پر خواتین پر ذہنی، جسمانی اور معاشی تشدد کے خاتمے کے رحجان کو فروغ دینا ہے۔ خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی جیسے سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

    یو این ویمن پاکستان کے کنٹری نمائندہ جمشید قاضی نے شرمین عبید چنائے اور روبینہ شاہین کی وی اے ڈبلیو سی گڈ ول ایمبسیڈر تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شرمین عبید چنائے اور روبینہ شاہین خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کریں گی۔