Tag: SHARUKH KHAN

  • مداحوں کےشاہ رخ خان سے بچکانہ سوالات

    مداحوں کےشاہ رخ خان سے بچکانہ سوالات

    شاہ رخ خان آج کل اپنے مداحوں سے بہت زیادہ تال میل رکھ رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی وجۂ تسمیہ ان کی آنے والی فلم ’’فین‘‘ہے۔

    بالی وڈ کے سپرسٹارنے سب سے پہلے تو فیس بک پرسیٹ سے لائیو ایکشن کے مناظر پبلش کیے تھے اوراس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پرمداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

    مداحوں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کے درمیان متحرک پا کر انتہائی دلچسپ سوالات کرنے شروع کردئے جن میں سے یہ سب سے دلچسپ تھا۔

     

     

    شاہ رخ خان نے انتہائی تحمل اور بردباری سے مداحوں کے بچکانہ سوالات کے جوابات دیتے رہے۔

    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’رئیس‘کا جب سے اعلان ہوا ہے تب سے ہی وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے خصوصاً جب سے رئیس اور سلمان خان کی سلطان کے ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں تب سے رئیس کے حوالے سے خبریں توجہ حاصل کررہی ہیں۔

     

    اس سوال و جواب کے سلسلے میں کنگ خان سے کچھ اور انتہائی دلچسپ سوال بھجی پوچھے گئے۔

    شاہ رخ خان کیونکہ سارا دن فارغ نہیں ہوتے لہذا جلد ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اورسائن آف کرگئے۔

  • شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    ممبئی: بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اورہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘کا پہلا ٹیزر ریلیزکردیا گیا۔

    ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ چیلیز کی پروڈکشن کے بینر تلے راہول ڈھولکیا اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    'Baniye ka dimaag aur Miyanbhai ki daring'! The wait is finally over! Watch #RaeesTeaser! Coming Eid 2016. Posted by Raees on Thursday, July 16, 2015

    اس فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گےجبکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان نہایت منفرد انداز کے کردارمیں نظر آرہے ہیں۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر فلم کے پوسٹر بھی ریلیز کردیے ہیں۔

    فلم رئیس آئندہ سال عید پرسنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔  

  • شارخ اورکاجول ایک بارپھراسکرین پرجلوہ گرہوں گے

    شارخ اورکاجول ایک بارپھراسکرین پرجلوہ گرہوں گے

    بالی وڈ: کنگ خان شاہ رخ خان اورکاجول ایک بار پھر اب روہت شیٹی کی فلم ’دل والے‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے نظرآئیں گے۔

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ کی اسکرین پرراج کرنے والی یہ جوڑی پانچ سال بعد اسکرین پر کھٹی جلوہ گرہوگی۔

    اس فلم میں شارخ اور کاجول کے ساتھ ساتھ ونود کھنہ، کبیر بیدی، جانی لیوراورنوجوان فنکار ورون دھون اور کریتی سانون بھی موجود ہیں۔

    اس فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے اور یہ فلم اس سال کرسمس پرریلیز ہوگی۔

    اب پتہ نہیں کاجول اور شاہ رخ 25 سال پہلے آنے والی ’دل والے دلھنیا لے جائیں‘ گے جیسی کیمسٹری دکھا پائیں گے یا نہیں۔ اس کے لئے انتظار کیجیے۔