Tag: Shashank Manohar

  • آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    دبئی : آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کرکٹ بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اچھادن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے، امید کرتا ہوں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی۔

    ششانک منوہر نے دونوں ٹیموں اورپی سی بی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پاکستان کا اپنے ملک میں کھیلنا لازمی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تاریخی مقابلہ آج ہوگا


    یاد رہے کہ پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    ہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہرعہدے سے مستعفی

    آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہرعہدے سے مستعفی

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چئیرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ سے مبینہ اختلافات کے بعد ششانک منوہر نے آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ششانک منوہر صرف آٹھ ماہ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

    آئی سی سی نے ششانک منوہر کے مستفی ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بدھ کے روز منوہر کا استعفی موصول ہوا ہے۔ ششانک منوہر گزشتہ سال مئی میں بلا مقابلہ آئی سی سی کے چئیرمین منتخب ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کے سبب عہدہ چھوڑا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منافع کی تقسیم کے معاملے پر بی سی سی آئی اور ششانک منوہر میں ٹھن گئی تھی۔ جو ان کے عہدہ چھوڑنے کا سبب بتایا جارہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 59 سالہ ششانک منوہر گذشتہ سال مئی میں دو سال کی مدت کے لیے اس عہدے کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

    وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔ ششانک منوہر نے ایک بیان میں مستعفی ہونے کی وجہ کو ذاتی وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئی سی سی مستقبل میں اونچا مقام حاصل کرے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ششانک منوہر سنہ 2008 سے 2011 تک بی سی سی آئی کے صدر رہے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد انہیں ایک بار پھر اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

  • ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا

    ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا

    نئی دہلی : بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا.

    بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر لٹکا دیا، بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ایک مرتبہ پھر پرانا مؤقف اپنایا اور گیند حکومتی کورٹ میں ڈال دی۔

    بھارتی بورڈ کے صدر نے کہا کہ پاک بھارت سیریز پر دروازے بند نہیں ہوئے، دسمبرمیں بھارتی ٹیم فری ہوگی، اس لئے سیریز ہو بھی سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا۔

    ششانک منوہر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی، حکومت کی اجازت ملنے تک ہم کچھ نہیں کرسکتے،اجازت نہیں ملی تو سیریز نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ چیئرمین پی سی بی بھارتی بورڈ کی دعوت پر بھارت گئے تھے کہ شیوسینا کے غندوں نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ شہریارخان کے خلاف نعرے بازی کی ،جس کے بعد پاک بھارت کرکٹ مذاکرت منسوخ ہوگئے تھے۔