Tag: shashi kapoor

  • ششی کپور 79 برس کی عمر میں چل بسے

    ششی کپور 79 برس کی عمر میں چل بسے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔اہل خانہ نے ششی کپور کی موت کی تصدیق کردی۔

    بالی ووڈ اداکار موہت مارواہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ششی کپور کے انتقال کی اطلاع دی، اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے پسندیدہ اداکار ششی کپور دنیا سے گزر گئے۔

    ششی کپور کی موت پر جہاں اُن کے مداح غمزدہ ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات بھی معروف اداکار کے بچھڑنے پر رنجیدہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ششی کپور 1938 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1941 یعنی صرف تین سال کی عمر سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا دیا تھا، آپ نے 1961 میں فلم دھرم پترا میں مرکزی کردار ادا کیا اور زندگی میں 160 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ششی کپور کو بھارتی حکومت نے پدما بھوشن کے ایوارڈ سے نوازا، بالی ووڈ اداکار نے جہاں متعدد فلموں میں کام کیا وہیں قائداعظم پر بننے والی فلم جناح میں بھی کردار ادا کیا۔

    بالی ووڈ اداکار نے امیتابھ بچن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا جنہوں نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، ششی کپور کی فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ بہت مشہور ہوا جو آج بھی کئی مواقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔

     

     

  • ششی کپوربھارتی سینما کے سب سے بڑا ایوارڈ کے حقدار قرار

    ششی کپوربھارتی سینما کے سب سے بڑا ایوارڈ کے حقدار قرار

    ممبئی: بھارتی حکومت نے ناموراداکار اورپروڈیوسر ششی کپورکو بھارتی سینما کا سب سے بڑا’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ششی کپور سے پہلے ان کے والد پرتھوی راج کپوراوربڑے بھائی راج کپورکوبھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے۔

    اداکار کے طور پر ششی کپورکی مشہور فلموں میں’ستیم شوم سندرم‘، روٹی، کپڑا اور مکان‘، ’شرمیلی‘، ’دیوار‘، ’کبھی کبھی‘اور’سلسلہ‘شامل ہیں۔

    فلم دیوار میں ششی کپور کا ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘  آج بھی مقبول ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امتیابھ بچن نے اداکاری کی تھی اور دونوں کی جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔

    اداکاری کے ساتھ ساتھ ششی کپور نے کئی فلموں بھی بنائی جن میں ’جذبہ‘، ’كليگ‘، ’جشن‘اور’فاتح‘سرفہرست ہیں۔

    جذبہ کو سال 1978 کی بہترین ہندی فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔