Tag: Shashi Tharoor

  • بھارت: فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ٹی وی چینل کو لیک کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

    بھارت: فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ٹی وی چینل کو لیک کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

    ممبئی: بھارتی بد نام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کے معاملے پر لوک سبھا میں انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس پر انڈین نیشنل کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیک چیٹس میں 3 قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا۔

    انھوں نے کہا فوجی راز کاروباری مقاصد کے لیے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات بہت ضروری ہیں، ششی تھرور نے مطالبہ کیا کہ تحقیق کی جائے کہ کیسے ایک قوم پرست چالیس جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے ’ہم پاگلوں کی طرح جیت گئے۔‘

    ششی تھرور نے مطالبے میں کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کے لیے دھوکا دہی کی گئی۔

    گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارتی قومی سلامتی کے ادارے کی عزت بھی ڈبو دی، چیٹ نے کئی راز فاش کر دیے

    دریں اثنا، بھارت کے بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف آج ممبئی میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    ادھر بھارت کی خطے میں بدامنی پھیلانے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوئی ہے، افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کے لیے گریٹ ڈبل گیم کا پردہ چاک ہو گیا ہے، کنگز کالج لندن کے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب مائی اینیمیز اینیمی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مداخلت، اور جموں و کشمیر میں دہشت گرد گروپس کو کھڑا کرنے کی کوشش کی، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی چال چلی گئی، افغان طالبان کو جال میں پھانسنے کی کوششوں کا بھی کتاب میں ذکر کیا گیا، کتاب میں ’بلوچ اینڈ پشتون کارڈ‘ کا پورا ایک باب شامل کیا گیا ہے۔

  • ایدھی فاؤنڈیشن کا نریندرمودی کی امداد قبول کرنے سے انکار

    ایدھی فاؤنڈیشن کا نریندرمودی کی امداد قبول کرنے سے انکار

    کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے گیتا کی بحافظت بھارت واپسی کے موقع پراعلان کردہ امدادی رقم قبول کرنے سے انکارکردیا۔

    ایدھی فاوٗنڈیشن کے روح رواں ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے فرزند فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم کی پالیسی کے مطابق کسی بھی حکومت سے امداد لینے پرپابندی ہے اور ایدھی جلد ہی میڈیا پر اس حوالے سے اپنا موقف جاری کرے گی۔


    واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے 12 سال قبل ہندوستان سے ٹرین کے ذریعے غلطی سے پاکستان میں داخل ہونے والی سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہندوستانی لڑکی گیتا کی واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا.

    بھارت کے سابق وزیراور کانگریس رہنما ششی تھرور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بلقیس ایدھی کو حقیقی زندگی کا بجرنگی بھائی
    جان قراردیا ہے۔

  • سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا

    سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا

    ممبئی: بھارتی وزیر ششی تھرور کی بیوی سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق سنندا پشکر کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے انہیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا ۔گزشتہ سال ہوٹل کے کمرے میں مردہ پانے والی سنندا پشکر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔دہلی پولیس کا کہنا مجرم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،دہلی پولیس چیف کےمطابق سنندا کے اعضا مزید ٹیسٹس کیلئے بیرون ملک روانہ کیے جائیں گے، بھارتی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت کو ڈاکٹروں نے مشکوک قرار دیا تھا۔

     سننداپشکر سترہ جنوری دوہزارچودہ کو لیلاپیلس کے کمرہ نمبر تین سو پینتالیس میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، واقعے کے تقریباً ایک سال کے بعد میڈیکل بورڈ نے تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیاکہ سننداپشکر کی موت غیرفطری تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیاگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل سنندا بالکل نارمل تھیں اورانہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔

  • سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی،رپورٹ

    سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی،رپورٹ

    دہلی : کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرِششی تھرورکی اہلیہ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنندا پشکرکی موت زہر کے باعث ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل سنندا بالکل نارمل تھیں اورانہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سنندا کی موت زہرجسم میں داخل ہونے کے باعث ہوئی، واقعے کے فوری بعد سنندا کی موت کو خودکشی قراردیا گیا تھا، اس سے قبل بھی سنندا کی ایک میڈیکل رپورٹ جاری ہوچکی ہے اوراس میں پہلی بار زہر کا شبہ ظاہرکیا گیا تھا۔

    سنندا کے کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے رپورٹ مسترد کردی ہے، سنندا اٹھارہ جنوری کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔