Tag: Shatrughan Sinha

  • سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

    سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا نے بلآخر اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریب میں بیٹوں کی غیر موجودگی سے متعلق جواب دیدیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اداکارہ کی شادی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوست شریک ہوئے، اس شادی میں اداکارہ کے والدین تو شریک ہوئے مگر ان کے دونوں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا اس تقریب سے غائب تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    شادی کے دوران ہی جب لو اور خوش سنہا کی غیر موجودگی سے متلعق سوال کیا گیا تو سنہا فیملی نے اس وقت کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم اب انٹرویو میں اداکار شتروگھن سنہا نے اس صورت حال پر بات کی ہے۔

    انٹرویو میں جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کی بین المذاہب شادی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا یقیناً میں اپنی بیٹی کی شاسی کی حمایت کرتا ہوں، میرے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،  یہ ان کی زندگی ہے۔

    شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ سناکشی اور ظہیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ایک دوسرے پر یقین رکھتے ہیں تو ہم ان کی شادی کی مخالفت کرنے والے کون ہوتے ہیں، بطور والد میرا فرض ہے کہ میں اس کا ساتھ دوں جو کہ ہمیشہ دیتا رہوں گا۔

    شتروگھن نے سوناکشی کے بھائیوں کا شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ دوسری طرف میں اپنے بیٹوں کا درد بھی سمجھتا ہوں، میں اپنے بیتوں سے اس بات پر شکایت نہیں کرسکتا وہ بھی صرف انسان ہیں لیکن شاید بھی اتنے سمجھدار نہیں ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں ان کے درد اور الجھن کو سمجھتا ہوں، ان کا ایک روایتی ردعمل تھا شاید، اگر میں ان کی عمر کا ہوتا، تو میرا بھی ایسا ہی ردعمل ہوتا، لیکن میں ایک بزرگ اور تجربہ کار ہوں اس لیے میرا ردعمل میرے بیٹوں کی طرح نہیں تھا۔

  • شتروگھن سنہا کا سوناکشی کی شادی سے لاعلم ہونے کا انکشاف

    شتروگھن سنہا کا سوناکشی کی شادی سے لاعلم ہونے کا انکشاف

    بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے لاعلم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جاری ہیں اور جوڑے کی شادی 23 جون کو ہوگی۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبر ملنے کے بعد اسٹار جوڑی کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مگر مداح اس بات کے انتظار میں رہے کہ سوناکشی سنہا اس خبر کی تصدیق کریں، مگر تاحال انہوں نے تصدیق نہیں کی۔

    سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں اس وقت دہلی میں ہوں اور سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا ہوں، مجھے بھی اتنا ہی پتا ہے جتنا میڈیا کو پتہ ہے۔

    شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کے نتائج کے بعد دہلی آگیا تھا اور میں نے اپنی بیٹی کی زندگی کے معاملات سے متعلق کسی سے بات نہیں کی۔

    شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا سوناکشی سنہا شادی کررہی ہیں؟ جس پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ بیٹی نے ابھی تک مجھے کچھ نہیں بتایا ہے۔

    سوناکشی کے ہونیوالے شوہر ظہیر اقبال کون ہیں؟

    انہوں نے مزید کہا کہ جب سوناکشی ہمیں اس حوالے سے بتائے گی تو میں اور میری اہلیہ اس کو اپنی دعاؤں سے نوازیں گے، انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دی کہ اس کو دنیا کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔

  • شتروگھن سنہا نے مودی کے اچھے دن ختم ہونے کی نوید سنا دی

    شتروگھن سنہا نے مودی کے اچھے دن ختم ہونے کی نوید سنا دی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار شترگھن سنہا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے دن ختم ہونے کی نوید سنا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سے سیاست دان بننے والے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے ایک بار پھر مودی پر تنقید کی ہے، پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لگتا ہے میرے دوست کے اچھے دن ختم ہو گئے ہیں۔

    سیاسی پارٹی ٹی ایم سی کے رہنما شترو گھن سنہا نے کہا کہ آج مسئلہ یہ نہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو بلکہ مسئلہ یہ ہونا چاہیے کہ کس کو وزیر اعظم بننے سے روکا جائے۔

    کانگریس پارٹی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راہول گاندھی ایک قابل لیڈر ہیں، لیکن ان کی قیادت میں حکومت بنانے کے سوال پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے قابل اعتماد قائد صرف ٹی ایم سی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی ہیں۔

    شتروگھن نے دعویٰ کیا کہ ممتا بینرجی اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات پر بحث ہونی چاہیے کہ کس کو وزیر اعظم کے طور پر واپس آنے سے روکا جائے۔

  • شتروگھن سنہا کی قائد اعظم کی تعریف، اپنے ہی بیان سے مکر گئے

    شتروگھن سنہا کی قائد اعظم کی تعریف، اپنے ہی بیان سے مکر گئے

    نئی دہلی : شترو گھن سنہا نے قائداعظم سے متعلق بیان بدل دیا، اداکار کا کہنا ہے کہ جو کچھ کہا سلپ آف ٹنگ تھا، مولانا آزاد کا نام لینا چاہ رہا تھا، قائداعظم منہ سے نکل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار اور سیاست دان شترو گھن سہنا نے یوٹرن لیتے ہوئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق اپنے بیان کو زبان کی پھسلن قرار دے دیا۔

    شتروگھن سہنا کا کہنا تھا کہ وہ مولانا آزاد کا نام لینا چاہ رہے تھے لیکن زبان پر بانی پاکستان محمد علی جناح کا نام آگیا تھا، شتروگھن سنہا نے ایک بیان کہا تھا کہ مہاتما گاندھی سے محمد علی جناح تک سب کانگریس خاندان کا حصہ ہیں۔

    ان کے اس بیان نے بھارت میں تنازع کھڑا کردیا تھا، جس کے بعد انہیں اپنے بیان کی وضاحت دینا پڑی۔

    اداکار سیاست دان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کہا وہ سلپ آف ٹنگ تھا میں مولانا آزاد کہنا چاہتا تھا لیکن زبان سے محمد علی جناح نکل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان محمد علی جناح کی بھی تعریف کی تھی اور کہنا تھا کہ بھارت آزادی میں ان سب کا کردار ہے۔