Tag: Shaukat Ali Yousafzai

  • قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں: شوکت یوسفزئی

    قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں: شوکت یوسفزئی

    پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ بلاول کا بیان شدید قابل مذمت ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارہوئے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال نہ کرے، یہ کرپشن کا معاملہ ہے.

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، قوم کو سمجھ آ چکی ہے، اپوزیشن تحریک تحریک کیوں کررہی تھی.

    مزید پڑھیں: خواہش ہے کہ افغان مہاجرین اب عزت کے ساتھ واپس چلے جائیں، شوکت یوسفزئی

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، مریم نوازفکرنہ کریں، چوروں کو چن چن کرہی گرفتار کیا جائے گا.

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں چورچورکہنے والے اب جیل میں ملیں گے، تحریکوں سے نہیں ڈرتے، احتساب کا عمل ہر صورت جاری رہے گا.

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج آصف علی زرداری کی ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا.

  • پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے، شوکت یوسفزئی

    پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے ملک محفوظ ہوا، پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا، تیس چالیس سال پہلے حکمران نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں قبائل کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں قرضہ بہت بڑھ گیا ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ نواز او زرداری نے کیا ہے اس کا تخمینہ ادا کررہے ہیں، انہی مشکلات کے باوجود ہم حل کرنے پر لگے ہیں۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی عزت کم ہو گئی ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تیس چالیس سال پہلے حکمران نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے ملک محفوظ ہوا، پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔

  • موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شوکت یوسفزئی

    موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شوکت یوسفزئی

    کوئٹہ : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو  دیوالیہ ہونے سے بچالیا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نیب کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پریس کلب پہنچنے پر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراطلاعات نے پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

    اپنی گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کو30ہزار ارب روپے کاخسارہ ورثے میں ملا تھا، موجودہ حکومت نے انتھک محنت اور کامیاب حکمت عملی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، حکومت کو مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خارجہ محاذ پر قومی مؤقف اور بیانیے کو اجاگر کیا گیا، ملکی معیشت پر بھرپور توجہ دی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور آج سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کی اسلام آباد سے گرفتاری سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کو سندھ کے خلاف سازش قرار دینا قطعی غلط ہے، احتساب کا عمل ملک بھر میں جاری رہے گا، ہم نیب کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

  • پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ، پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی پھر جیت گئے

    پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ، پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی پھر جیت گئے

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں الیکشن کمیشن کے حکم پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس میں تحریکِ انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی ایک بار پھر کام یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے صوبائی حلقے شانگلہ 23 میں ری پولنگ مکمل ہوگئی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔

    شانگلہ پی کے 23 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی نے 39290 ووٹ لے کر کام یاب ہوگئے ہیں۔

    غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریکِ انصاف کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رشاد خان 22545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    شانگلہ کے انتخابی حلقے میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، غیر حتمی نتیجہ آتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا اور خوب آتش بازی کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پی کے 23 شانگلہ وَن میں ضمنی انتخاب آج ہوگا


    واضح رہے کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فی صد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے شانگلہ پی کے 23 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

    عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے شوکت یوسف زئی 17 ہزار 399 ووٹ لے کر کام یاب ہوگئے تھے جب کہ ن لیگ کے رشاد خان 15 ہزار 533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔