Tag: Shaukat Khanum

  • کینسر اسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم

    کینسر اسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کینسر کا اسپتال کسی بھی ملک میں نعمت ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر کی بیماری تمام بیماریوں سےالگ ہے، جس کا علاج کافی مہنگا ہے، جب کسی شخص میں اس مہلک مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو اسے موت کا زیادہ خوف ہوتاہے کیونکہ دل کے امراض کے بعد زیادہ ترلوگ کینسر سے مرتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چالیس سال پہلے پاکستان میں کینسر اسپتال بنانےکا ارادہ کیاتھا، لوگ مجھےکہتے تھےکہ اسپتال توبنالیں گے چلائیں گےکیسے؟ میرا ایک ہی جواب ہوتا تھا، جو لوگ اسپتال بنانے میں مدد کررہےہیں وہی اسپتال بھی چلائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم بنایاتو فیصلہ کیاتھا کہ 70فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوگا، فیصلے پر من وعن عمل کیا، پاکستانی عوام نےاب تک63ارب روپےشوکت خانم کوفنڈز دیئے جن میں سے 63 ارب روپے مریضوں پر خرچ کئے جاچکے، اتنی بڑی خطیر رقم غریبوں کے علاج پر خرچ کرنا معجزہ ہے۔

  • امید ہے عوام ماہ صیام میں غریب مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں گے: وزیر اعظم

    امید ہے عوام ماہ صیام میں غریب مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے شوکت خانم اسپتال کے غریب مریضوں کے لیے عطیات دیے جائیں گے، لاہور کے بعد پشاور میں شوکت خانم کھلنے سے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔ ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کی تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے، 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسے چلا رہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ افطار ڈنر میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی۔

  • شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف حکومت سے جواب طلب

    شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف حکومت سے جواب طلب

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائیکورٹ نے شوکت خانم اسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کی درخواست پر سماعت کی جس میں شوکت خانم اسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    شوکت خانم اسپتال کے وکیل نے کہا کہ شوکت خانم ایک ٹرسٹ کے تحت چلایا جارہا ہے اور اس میں کوئی منافع نہیں کمایا جاتا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارے کو ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے مگر قانونی رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر نے سیاسی بنیادوں پر اسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوا دیے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست پر مزید کارروائی 29 جنوری کو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔