Tag: shaukat khanum hospital

  • عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

    عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

    لاہور: عمران خان کو صحت بہتر ہونے پر شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انھیں شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    چار رکنی میڈیکل بورڈ نے آج پھر عمران خان کا طبی معائنہ کیا، شوگر اور بلڈ پریشر لیول نارمل تھے، ڈاکٹروں کے مطابق پاؤں کے زخم میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

    شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عمران خان کے جسم میں گولی کے چار ٹکڑے تھے، دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے ہیں، جب کہ بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔

    شوکت خانم اسپتال کا عمران خان کو گولی لگنے پر وضاحتی بیان جاری

    شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا کہ جب عمران خان اسپتال پہنچے تھے تو اس وقت وہ مکمل طور پر ہوش میں تھے۔

    عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

  • ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں خود ٹکےکی بھلائی کاکام نہیں کیاتو مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے بھلائی کےاداروں کومتنازع نہ بنائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور جائیداد ڈکلیئر کی ہیں، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنےتک ہے۔

    خیال رہے مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے اثاثوں اورشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی سے متعلق بیان دیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراطلاعات نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

    ان کا کہنا تھا کہ ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • لاہور: کرکٹر محمد عامر کا فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ

    لاہور: کرکٹر محمد عامر کا فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ

    لاہور: کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹرز بحالی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کاکسی سے کوئی تنازع نہیں،ٹیم میں جلد واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

    محمد عامر نے بحالی پروگرام کے سلسلے میں فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں میں خون کا عطیہ دیا، عامر نے بچوں میں اپنے آٹوگراف والے بیٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پابندی کے پانچ سال بہت مشکل سے گزارے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اچھی کرکٹ کھیل کر بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، مشکل وقت میں سب نے سپورٹ کیا، وہ کرکٹرز بحالی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • پورے ملک میں سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے، عمران خان

    پورے ملک میں سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے، عمران خان

    لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست سے قوم کو جگایا، آج پورے ملک میں ان کی وجہ سے سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم اسپتال کے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ تبدیلی پہلے فرد میں آتی ہے پھر ملک میں، انہیں فخر ہے کہ ان کی کوششوں سے پاکستان لوگ جاگے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت سےجوخوشی ملتی ہے، پیسہ کمانے سے نہیں ملتی، تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رفاعی کاموں میں خوشی ملتی ہے ورنہ آج وہ بھی کرکٹ میں پیسے کما رہے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی صحت کے لئے سب کو دعا کرنی چاہیے وہ بڑے آدمی ہیں، عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال عید سے پہلے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بھی شروع ہو جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہن تبدیل ہو رہے ہیں اب بہت سی اہم شخصیات بھی اسپتال اور اسکول بنا کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران ساڑھے نو کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہوا۔ محمد عامر

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہوا۔ محمد عامر

    لاہور : فاسٹ بولر محمد عامرنےکہا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے ٹیم کا توازن خراب ہوا اور  نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے سے  مورال کم ہوا۔

      تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے ٹیم کا توازن خراب ہوا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر کے عالمی دن کے موقع  پر لاہور میں شوکت خانم اسپتال کا دورہ کےدوران کیا ۔ محمد عامرنے اسپتال میں بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔

    اس موقع پر محمد عامر نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلےنیوزی لینڈ کے خلاف میچ اہم تھے۔ ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہواہے ۔