Tag: shawal

  • عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    اسلام آباد : عیدالفطر کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، رویت ہلال کی دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    چاند نظر آنے یا آنے کے حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست اور باآسانی دیکھا جاسکے گا، 30مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بھی تصدیق کی تھی کہ شوال کا چاند 29مارچ بروز ہفتہ کو عرب اور اسلامی دنیا کے تمام خطوں میں نظر آنا ناممکن ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج سے  پہلے ڈوب جائے گا اور کنکشن غروب آفتاب کے بعد ہوگا۔

    مذکورہ فلکیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو ہلال عید کا مشاہدہ کرنا چاہے وہ آنکھ سے ہو، دوربینوں سے یا کسی اور ذریعے سے، وہ ناممکن ہو جائے گا۔

    جن ممالک کو شوال کے آغاز کی تصدیق کے لیے حقیقی نظارے کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے رمضان المبارک 30 دن تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔

    کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کی بنیاد پر 30 مارچ بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    ڈی آئی خان: شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ عسکری و دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق تینوں جوان شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں پاکستانی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    نمازِ جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف و دیگر حکام نے شرکت کی، شہدا کی میتوں کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پانچ دہشت گردوں کا ہلاک کردیا تھا۔

    سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کار بھی شہید ہوئے، جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔

    شوال: سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملہ، پانچ دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید


    خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں پر تواتر کے ساتھ دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں، دوسری طرف پاک فوج سرحد پر دراندازی اور حملے روکنے کے لیے باڑ بھی لگا رہی ہے۔

    گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا، انھوں نے بھی واضح طور پر کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمد کو روکنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شوال: سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملہ، پانچ دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید

    شوال: سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملہ، پانچ دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ان دہشت گرد حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان شہید نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے کئی حملے کئے، سیکیورٹی فورسزنے جرات و مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے بہادری سے ناکام بنائے۔ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف نے  واضح کیا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی آمد روکنے کے لئے ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر آئی تھی، جس کی بعد میں تصدیق ہوگئی۔


    ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صارف رہے گا اور شوال کے چاند کی پیدائش آج صبح 7 بج کر 31 منٹ پر ہوچکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام رویت کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہوگی اس لیے اُسے آسانی سے دیکھا جاسکے گا، چاند کی عمر 30 گھنٹوں سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منبیب الرحمان کی سربراہی میں کل منعقد کیا جائے گا جہاں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے آج اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔

  • آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    شوال : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف جاری فوجی آپریشن کےدوران گزشتہ رات اکیس دہشت گرد وں کوہلاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کےٹوئیٹرپیغام کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایوی ایشن اورایئرفورس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

    زمینی فوج دہشت گردوں کی تلاش میں ان کےتعاقب میں ہے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران رات میں اکیس دہشت گردوں کو ٹھکانےلگایاگیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق پاک افغان سرحد کےساتھ اہم پہاڑوں،گھاٹیوں اور ان میں راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ وادی شوال کودہشت گردوں سے پاک کرنےکی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

  • ضربِ عضب: افغان سرحد کے نزدیک میجراسماعیل شہید

    ضربِ عضب: افغان سرحد کے نزدیک میجراسماعیل شہید

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کے میجراسماعیل آپریشن ضربِ عضب میں دشمن سے دادِ شجاعت لیتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے میجراسماعیل شدت پسندوں کے خلاف ایک فیصلہ کن کاروائی میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    دہشت گردوں کے خلاف یہ کاروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں افغان بارڈر کے نزدیک کی گئی تھی۔

    میجر اسماعیل کا تعلق پاک فوج36 فرنٹئیر فورس سے تھا ، آپ خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور سے تعلق رکھتے تھے۔

    میجر اسماعیل نے پسماندگان میں زوجہ اور دو سال کی کمسن بیٹی چھوڑی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملےمیں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئےامریکی ڈرون نے شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔

    سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شدت پسندوں کیخلاف کارروائی: شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور اہلکار شہید

    شدت پسندوں کیخلاف کارروائی: شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور اہلکار شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوگئے،جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔

    ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیاں جاری، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شوال میں شدت پسند سے سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جلد مقاصد کے حصول کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

     اورکزئی ایجنسی میں بھی سیکیورٹی فورسزنے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں شرپسندوں کے دوٹھکانے تباہ کرکے دو شدت پسند گرفتار کرلیا گیا۔

     آئی ایس پی آرکےمطابق گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے ایک گاڑی اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

  • آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف اورایئر چیف سہیل امان کے درمیان ملاقات

    راولپنڈی: ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مختلف پہلووٗں کا جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں سربراہوں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلؤں پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران شوال میں جاری آپریشن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    انہوں مزید کہاکہ پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن میں تعاون جاری رہے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ شوال سمیت دور دراز علاقوں میں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

  • ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان ائیرفورس کے سربراہ سہیل امان نے آپریشن ضرب عضب میں فرنٹ سے لیڈ کرکے اور دہشت
    گردوں کے ٹھکانےتباہ کرکے ائیرفورس کے جوانوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اپنے شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔

    سہیل امان نے آپریشن ضربِ عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس سے لڑاکا طیاروں کی ایک فارمیشن میں پرواز کی۔

    اس فضائی حملے کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو تباہ ہوئے۔ائیر چیف نے فضائی اورزمینی عملے سے ملاقات بھی کی اوران کی ملکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے پُرجوش عزم اور حوصلے کی داد دی۔

    پاک فضائیہ کے عظیم جنگجوہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 ء کی جنگ میں ایک مؤثر کردار ادا کیا تھا اور اب آپریشن ضربِ عضب میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ایک ناقابل تسخیر اورمؤثر قوت ثابت ہوگی۔