Tag: shawal attack

  • شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شوال : شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کوند غر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیرہ شدت پسند ہلاک اور بائیس ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف گھیراتنگ کر رکھا ہے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے۔

    جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں زیادہ تر دہشت گرد ہلاک اور کچھ فرار ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکہ کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی وزیرستان میں ایک گھر پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس حملے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شوال : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ متعدد کارروائیوں میں سینکڑوں دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے احکامات کے بعد سے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    واضح رہے کہ شوال کو دہشت گردوں کو کا گڑھ سمجھاجاتا تھا لیکن پاک فوج نے ایک ہفتے میں ہی شوال کو دہشتگردوں کے قبضہ سے چھڑا کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیاہے او ر اب ان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔

  • شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: شمال وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹرینگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیا، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضایہ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی آرمی ایوی ایشن گن شپ ہیلی کاپٹرز نے کی۔

    شوال سرحدی علاقہ ہے، جہاں بڑے رقبے پر جنگلات ہیں، اس علاقے کو دہشت گرد کو اپنے آخری گڑھ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

    شوال کے علاقے گربز میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ میں گیارہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئی، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، جس سے مزید شدت پسند کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔