Tag: shawal-moon

  • شوال کا چاند آج ںظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان سامنے آگیا

    شوال کا چاند آج ںظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، ہرسال عید کے چاند کے موقع پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتاہے، شہاب الدین پوپلزئی ہرسال عیدکےچاندکاالگ اعلان کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے، آئین کےتحت معاملات دیکھنےچاہئیں، مذہبی گروپوں کوجگہ دینے کے چکر میں لگےرہتےہیں، ایسےمیں فرقہ وارانہ گروپ اپنا حصہ مانگتے لگتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سےکچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میں آجائیں گے تو زمین سےچاندنظرنہیں آتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کےکیلنڈرمیں ایک منٹ بعدغروب کافرق ہوتووہ چاندنظرآنےکاکہتےہیں، اسلامی کیلنڈرجاری کررکھاہےلیکن یہ بات آئی کہ چاندکانظرآناضروری ہے، ہم نے رویت ایپ بنائی جس پرچاندکی اس وقت سمت کاپتہ چل جائےگا،فوادچوہدری

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 22 مئی کی رات10:39پرشوال کےچاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج 7بجکر36منٹ پرغروب آفتاب ہے،7سے 36منٹ کے بعد لیکر چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،جیونی، پسنی میں چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج متعلقہ علاقوں کے شہری8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ علاقوں میں 20 گھنٹے کا چاند ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ دنیاکےتمام اسلامی ممالک کل عید منارہے ہیں، سعودی عرب،ترکی،انڈونیشیاسمیت دیگرممالک میں کل عید ہے، ہمارے کیلنڈر کے  مطابق بھی کل پاکستان میں عید ہوگی، سعودی عرب میں رویت کوختم کیاگیا اور اب اپنے کیلنڈر پر عہد مناتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس بارسعودی عرب اورپاکستان میں عیدایک ساتھ کیوں ہورہی ہے، سعودی عرب میں ایک منٹ بعدچاندغروب ہوتا ہے تو اس پر عید کااعلان ہوجاتاہے اور ہمارےیہاں کہاجاتاہےچاند38منٹ کا ہوگا تو عید ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی پوپلزئی کل عیدمنائیں گے،پشاور میں آج چاند دکھنے کا کوئی امکان نہیں، کوئی زبردستی نہیں،کسی سے زبردستی عید کا چاند نہیں منوا سکتے، ہم نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں، وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا اس کے مطابق عمل کیاجائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں پوری مسلم دنیاکی طرح پاکستان میں بھی ایک دن عید ہو، سائنس کے مطابق کل رات شوال کے چاند کا ارتقا ہوچکاہے، آنیوالے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے، آئندہ مسئلہ یہ ہوگا کہ چاندپرموجودلوگ عید کیسے منائیں گے۔

  • پاکستان میں کل عید الفطر  ہوگی یا نہیں؟  رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی

    پاکستان میں کل عید الفطر ہوگی یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی

    کراچی : پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔

    چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں، ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پرشوال کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

    دوسری جانب موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں گزشتہ روزشوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق آج تیسواں روزہ ہے جبکہ عید الفطر کل منائی جائے گی جبکہ متحدہ عرب امارات حکومت نے بھی عید الفطر اتوار کو منانے کا اعلان کیا ہے ۔