Tag: shawal

  • شمالی وزیرستان: ڈرون حملوں میں شدت،6 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: ڈرون حملوں میں شدت،6 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: ڈرون حملوں میں شدت آگئی ہے، تازہ ڈرون حملے میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے، کل سے ابتک تین حملوں میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں تیزی آگئی، آج ہونے والےدو ڈرون حملوں میں ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ مزید شدت پسند ہلاک ہوئے،  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی اکثریت غیر ملکی شدت پسندوں کی ہے۔

    کل سے ابتک حملوں میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، کل صبح تحصیل شوال کے علاقے منگورتی میں ڈرون حملے میں چودہ افراد ہلاک  ہوگئے تھے، افغانستان سے آپریٹ ہونے والے امریکی ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، علاقے میں ڈرون طیارے کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔

    امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے منگورتی میں ا یک گھر کونشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ  مقامی کمانڈر حبیب اللہ کا گھر ہے۔ جاسوس طیارے نے شدت پسند کمانڈر کے گھر پردو میزائل فائر کیے۔

    گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    ،

  • شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان :ڈرون طیارے کی پروازیں بدستور جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے منگورتی میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے،افغانستان سے آپریٹ ہونے والے امریکی ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مقامی کمانڈر حبیب اللہ کا گھر ہے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے طالبان کے کمانڈر کے گھر پر دومیزائل فائر کیے۔

    حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے فوری طور پر تصدیق نہ ہو سکی ۔ ڈرون طیاروں نے کافی دیر تک علاقے میں پروازیں کیں جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا، کمیٹی کو ملنے والی شہادتوں کے بعد کئے جانے والےفیصلے کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے،اور کل بروز منگل عید الفطر منائی جائے گی،اس فیصلے کی توثیق اجلاس میں موجود  تمام علماء کرام نے بھی کی ہے۔

    کمیٹی جس میں مفتی ابراہیم قادری قاری عبید اللہ قمر،مفتی عارف سعیدی،ذیشان حسین شاہ، مولانا محبوب علی، پیر شاہد علی شاہ جیلانی ،غلام مرتضیٰ، قاری حنیف جالندھری، علامہ افتخار حسین ودیگر موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چاندنظر آنے کی شہادتیں سکھر ، جیکب آباد ، خضدار ، پسنی جیوانی اور دیگر متعدد علاقوں سےموصول ہوئی ہیں۔