Tag: shawwal moon

  • محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا

    محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردئیے اور کہا چانددیکھنےکےدوران آج ملک بھرمیں موسم ابر آلود رہے گا،کل 3بج کر2 منٹ پر چاند کی پیدائش شروع ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی محکمہ موسمیات نے آج منگل کو شوال کا چاند نظرآنے کا قوی امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے، 7 بج کر 19 منٹ پر سورج غروب ہوگا اور چاند کی عمر 28 گھنٹے 42 منٹ ہوگی۔

    خیال رہے عید الفطرکاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پرعید الفطرکاچاند نظرآنےیانہ آنےکااعلان کرے گی۔

    مزید پڑھیں : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    یاد رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھاآج آخری روزہ ہے ،  3بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے،  لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، کراچی اورگوادر کی ساحلی پٹی پر بغیر دوربین کے بھی عید کا چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا میٹ کی 66سائٹس رویت ہلال کےلیےکھولی جائیں گی، کچھ سائٹس انتہائی جدید کچھ بنیادی ہیں ، یقینی بنائیں گےعوام خود چاند دیکھیں  ، عوام چندلوگوں کے بجائے ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔

  • ماہ شوال: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

    ماہ شوال: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

    کراچی : رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا کل تیسواں روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں ماہ شوال  1439 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کراچی کے علاوہ دیگر صوبائی اور ضلعی علاقوں میں رویت ہلال کی کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ دفاتر میں منعقد ہوا جہاں علماء کرام کی موجودگی میں شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے اور موصول ہونے والی شہادتوں کو مرکزی کابینہ کی طرف بھیجا گیا۔

    مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ماہرین فلکیات، نیو افسران سمیت وزارت مذہبی امور کے نمائندے اور رویت ہلال کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال کے رویت کی کوئی قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا کل تیسواں روزہ ہوگا اور  پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

    اس سے قبل ریسرچ ہلال کونسل نے چاند نظر آنے کے کم امکانات ظاہر کیے تھے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شوال کےچاندکی پیدائش14جون رات 12بجے ہوئی اور  شام تک اس کی عمر 19گھنٹے 3منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود اور صاف ہے جس میں چاند آسانی کے ساتھ دیکھا جاسکے گا، غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا دورانیہ 39 منٹ تک کا تھا۔

    اجلاس سے قبل مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، وقت ختم ہونے کے بعد میں ہی پورے ملک کے لیے اعلان کروں گا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بندکمرےمیں ہوگا،چاندکی رویت سےمتعلق اندازوں اورمفروضوں پر کوئی کان نہ دھرے ، تمام شہادتیں بھی بندکمرےمیں لی جائیں گی اور کسی کو کوئی خبرلیک کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مفتی منیب کا مزید کہنا تھاکہ شرعی اعتباز سے شہادتوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، میں مولوی ہوں نجومی نہیں جو ابھی سے چاند کا بتا دوں۔

    ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زونل کمیٹیوں کی جانب سے شہادتیں نہ ملنے کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی پہنچائی گئی جبکہ کراچی میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

    خلیجی ممالک، انڈونیشیاء ، جاپان، امریکا سمیت مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں کل مسلمان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائیں گے علاوہ ازیں پڑوسی ملک بھارت میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد وہاں عید 16 جون کو منائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا، برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

    اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

    چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش رات پونے ایک بجے ہوچکی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر19گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب کے بعد 30 سے 40 منٹ چاند دیکھنے کا وقت ہوگا، ساحلی پٹی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان زیادہ ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا جبکہ بھارت ، برطانیہ، امریکا ،یورپ اور کینیڈا میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    دنیا بھر میں مسلمان عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں ہیں، ایک طرف شاپنگ تو دوسری جانب عید کی مناسبت سے روائتی میٹھے بھی تیار کئے جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے، محکمہ موسمیات

    شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : ماہرین موسمیات نے چاند منگل کو نظر آنے اور بدھ کو عید الفطر ہونے کی پیش گوئی کی ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے، غروب آفتاب تک چاندکی عمر ستائیس گھنٹے ہو جائے گی۔غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کی مدت چھتیس سے چالیس منٹ ہوگی۔

    محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں چاندنظر آنے کا امکان ہے۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہورمیں ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں عید کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا،وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوگا۔

    دوسری جانب دوسری جانب سعوی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں چاند نظر نہیں آیا، اس لئے وہاں عید الفطر کل ہوگی۔