Tag: SHC order

  • کرپشن کیس  ،سندھ ہائی کورٹ کا شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کا حکم

    کرپشن کیس ،سندھ ہائی کورٹ کا شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ اور پی پی رہنما شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ، سماعت کے دوران عدالت نے شرجیل میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

    شرجیل میمن اور دیگرملزمان کمرہ عدالت میں موجود ہیں ، نیب کی درخواست پر شرجیل میمن کی گرفتاری میں نیب کی مدد کے لیے رینجرز سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے، نیب نے شرجیل میمن سے درخواست کی ہے کہ کمرہ عدالت سے باہر آجائیں۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر شرجیل میمن سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا جائیگا، عدالت کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا، کل شرجیل میمن کو پیش کرکے 14دن کا ریمانڈ حاصل کیاجائیگا۔


    مزید پڑھیں : شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد


    واضح رہے کہ کہ شرجیل میمن سمیت12ملزمان پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کاالزام ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات رہے ہیں اور ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت سندھ کا آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، گیارہ ستمبر کو فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پیر کو فاروق ایچ نائیک پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔

    یہ فیصلہ حکومت سندھ کی قانونی ماہرین نے مشاورت کے بعد کیا، پانچ قانونی ماہرین اعتزازاحسن،لطیف کھوسہ،فاروق ایچ نائیک،ضمیرگھمرواورشہادت اعوان نے سندھ ہائیکورٹ کے سوصفحات پر مشتمل فیصلے کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے چند نکات آئین وقانون کے مترادف ہیں اور صوبائی حکومت کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ضرورت نہیں، سندھ ہائیکورٹ فیصلے کے کئی نکات میں حکومت کی عملداری کو چیلنج کیا گیا، ایسے فیصلے سے سندھ حکومت کی عملداری متاثر ہوگی۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں برس یکم اپریل کو سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کےحوالے کرنے کے اسلام آباد کو خط لکھا جس میں آئی سندھ کے عہدے کے لیے عبدالمجید دستی، خادم حسین بھٹی اور غلام قادرتھیبو کے نام تجویز کیے گئے تھے۔


    اے ڈی خواجہ فارغ، عبدالمجید دستی عارضی آئی جی سندھ مقرر


    سندھ حکومت کی جانب سے 2 اپریل کو اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کرتے ہوئے سردار عبدالمجید کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔


    قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل


    بعدازاں عدالت نے آئی جی سندھ کی معطلی سے متعلق نوٹی فیکیشن کو معطل کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ اے ڈی خواجہ کو سندھ حکومت کی جانب سے غلام حیدر جمالی کی برطرفی کے بعد گزشتہ سال مارچ میں آئی سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔