Tag: she

  • آدم خور جوڑا انسان کا دل و دماغ بھون کر کھاگئے

    آدم خور جوڑا انسان کا دل و دماغ بھون کر کھاگئے

    ماسکو: روس میں 12 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی جس کے بارے میں بعد میں انکشاف ہوا کہ اس نے آدم خور ساتھی کے ساتھ ملکر ایک نوجوان کو قتل کر کے مبینہ طور پر اس کا دل بھون کر کھا لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے لڑکے کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اس کا دل و دماغ بھون کر کھانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 12 سالہ آدم خور لڑکی نے اپنے مبینہ طور پر ہم کلاسیوں کو بتایا کہ اس نے انسان کا گوشت اور دیگر حصّے پکاکر کھائے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی لڑکی جو آدم خوری اور بچوں کے ساتھ نامناسب افعال کی انجام دہی کے ہائی پروفائل مقدمے میں نامزد ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے ہم کلاسیوں کے سامنے انسانی دماغ کھانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ملزم آرکیڈی زورو جس نے 12 سالہ آدرم خور لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا، جنسی زیادتی، قتل اور آدم خوری کے الزام میں مقدمات کا سامنا کررہا تھا لیکن دوران ٹرائل ہلاک ہوگیا۔

    لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ دل بہت لذیز تھا لیکن انسانی دماغ کی لذت کا تو کوئی جواب ہی نہیں۔۔۔۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچوں نے اپنے والدین سے انسانی دماغ کی لذت سے متعلق سوال تو والدین نے اسکول پرنسپل کے سامنے احتجاج کیا اور آدم خور لڑکی اسکول سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزم آرکیڈی زورو نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 12 سالہ آدم خور لڑکی کو والدین کی اجازت کے بغیر سینٹ پیٹرزبرگ کی سیاحت پر بھی لے گیا تھا اور دوران سفر اس کے ساتھ نامناسب فعل بھی انجام دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے آکیڈی زورو کی موت کے بعد لڑکی کو بچوں کی جیل منتقل کردیا تھا۔

  • اے ایس ایف کی خاتون اہلکار نے گناہ نہیں کیا، وارننگ دی جاسکتی تھی: ماریہ واسطی

    اے ایس ایف کی خاتون اہلکار نے گناہ نہیں کیا، وارننگ دی جاسکتی تھی: ماریہ واسطی

    کراچی : معروف اداکارہ ماریہ واسطی اور اینکرپرسن ماریہ میمن نے اے ایس ایف کی خاتون اہلکار کو سزا ہونے پر کہا ہے کہ ’خاتون اہلکار سے کوتاہی ہوئی ہے جرم نہیں جس پر 2 برس کی سروس ضبط کی گئی، خاتون اہلکار کو  وارننگ دی جاسکتی تھی‘۔

    اداکارہ ماریہ واسطی نے اے آر وائی نیوز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اہلکار کو دی جانے والی سزا بہت سخت ہے، اگر کسی قسم کا کوڈ آف کنڈکٹ ہے تو یہ اہلکاروں کو پہلے بتانا چاہیے یا پھر کنٹریٹ میں تحریر ہونا چاہیے۔

    ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ موجود نہیں تو اسے وارننگ دی جاسکتی تھی، اس طرح سے خاتون اہلکار کا کریئر تباہ کرنا یا 2 سال کے لیے معطل کردینا بہت سخت سزا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں شامل ہونا چاہیے کہ اہلکار مذکورہ امور انجام دے سکتے ہیں اور فلاں کام کی انجام دہی پر پابندی ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر ماریہ میمن اے ایس ایف اقدامات تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مذکورہ خاتون اہلکار نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے بہت بڑا گناہ کیا ہے جس پر اتنی بڑی سزا  دی گئی؟

    ماریہ میمن کا کہنا تھا کہ  اگر خاتون اہلکار  منشیات یا انسانی اسمگلروں کی سہولت کار ہوتی، رشوت خوری کرتی یا بدعنوانی کرتی تو شاید ادارہ اسے سپورٹ کرتا اور اس کے خلاف اس طرح سے کارروائی بھی نہیں ہوتی۔

    اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’خاتون اہلکار سے یونیفارم میں گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کرکے کوتاہی ہوئی ہے جس پر اسے وارننگ دی جاسکتی تھی لیکن اس طرح سے  2 سال کی سروس ضبط کرنا انتہائی سخت سزا ہے‘۔

    نیوز اینکر کے سوال پر ماریہ میمن نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے جو قوانین موجود ہیں ان پر عمل ہونا اچھی بات ہے لیکن پھر جو بڑی بھیڑیں ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کریں، اس لڑکی سے تو صرف کوتاہی ہوئی ہے‘۔

    یاد رہے کہ اے ایس ایف کی خاتون اہلکار نے گذشتہ روز رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد اے ایس ایف حکام نے خاتون اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 2 برس کی سروس ضبط کرلی۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اہلکار کو 2 برس تک نہ ہی انکریمنٹ دیا جائے اور نہ دیگر مراعات ملیں گی، جبکہ خاتون اہلکار نے اپنی کوتاہی پر اے ایس ایف حکام سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    اے ایس ایف حکام کی جانب سے اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    دوسری جانب اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون کی ویڈیو ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، خاتون اہلکار کے خلاف ڈیڑھ ماہ پہلے محکمہ جاتی کارروائی ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کا نوٹس لیا گیا ہے، تفتیش کر رہے ہیں جو ذمہ دار ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔