Tag: shebaz sharif

  • پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا

    پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن قبل نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو امتحان میں ڈالتے ہوئے اپنی جماعت کی خیر خواہ خاتون کو اہم حکومتی عہدے پر فائز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے ، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان  کی تاریخ میں پہلی بارہ کسی خاتون وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے، سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان دو روزعہدے سے مستعفی ہوئےتھے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے 27 مئی کی سہ پہر اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کیا تھا جس میں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ اورآئندہ روز یریعنی 28 مئی سے بطور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں کے روبرو پیش نہیں ہوں گے

    عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئین قانون میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی، جنوری 2014 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈوو کیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دی ہے، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ حامدکی تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش ہے،عاصمہ حامد کےوالدشاہدحامداورچچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں جس کے سبب وہ انتخابی عمل پر اثر ہوسکتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نوازلیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی

    نوازلیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی

    لندن : نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہورہی ہے، شریف برادران کے حامیوں کی رائے الگ الگ ہے، ایک جانب مایوسی جبکہ دوسری طرف خوش فہمی عروج پر ہے، مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نوازکیمپ اورشہباز کیمپ کے اختلافات پر مبنی رپورٹ شائع کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران میں اختلافات کی خلیج گہری ہوتی جارہی ہے،دونوں کے کیمپوں کی رائے الگ الگ ہے۔

    رائے اور سیاسی حکمت عملی کے لحاظ سے مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، نواز اور شہباز شریف کے قریب سمجھے جانے والوں کی سوچ میں فرق بہت واضح دکھائی دے رہا ہے۔

    نواز شریف کے قریبی ساتھی موجودہ حالات میں مایوس دکھائی دیتے ہیں انہیں آئندہ عام انتخابات ہونے کا بھی یقین نہیں ہے بلکہ وہ تو مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا ہونا بھی غیر یقینی قراردے رہے ہیں۔

    دوسری جانب شہباز شریف کیمپ میں ان کے آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بننے کا یقین ظاہرکیا جارہا ہے، شہباز شریف سے قریب سمجھے جانے والے بعض رہنماؤں کاخیال ہے کہ نواز شریف نا اہل نہ بھی ہوتے تو بھی 2018 کے انتخابات میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار شہباز شریف ہی کو بننا تھا۔


    مزید پڑھیں: پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع


    شہبازشریف کیمپ کے لوگوں کو یقین ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور ان کے ہمنواؤں کو بس اتنا ملے گا کہ ان کی سیاست اور ساکھ بنی رہے گی لیکن شریفوں کو جیل بھجوانے کےقصے پرانے ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ملک بھرمیں مردم شماری کا آغاز، آصف باجوہ نے افتتاح کیا

    ملک بھرمیں مردم شماری کا آغاز، آصف باجوہ نے افتتاح کیا

    کراچی / لاہور / پشاور/ کوئٹہ / گلگت بلتستان : ملک بھر کی آبادی کے درست تعین کیلئے انیس سال بعد خانہ و مردم شماری کاآغاز ہوگیا۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے ضلع اٹک اور شہباز شریف نے لاہور میں مردم شماری کا افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف شماریات آصف باجوہ نےضلع اٹک سے چھٹی مردم شماری کا افتتاح کردیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےاپنی رہائش گاہ کی خانہ شماری خود کرکے لاہورماڈل ٹاؤن میں مردم شماری کا افتتاح کیا، صوبہ پنجاب کواسی ہزاربلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہرشمار کنندہ کے ساتھ ایک اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے گا۔

    کراچی سمیت سندھ کےچھ اضلاع میں مردم شماری کا آغاز وقت مقررہ پر ہوا۔ عملے کو سینٹرز سے بلاک تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا، سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چودہ ہزارچار سو چورانوے بلاک بنائے گئے ہیں۔

    پشاورکےتیرہ اضلاع قبائلی ایجنسی اورکزئی میں بھی خانہ شماری سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔ عملے نے گھر گھر جاکر معلومات لینا شروع کردی۔ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر دوہزار دوسو تریسٹھ بلاک بنائے گئے ہیں۔

    کوئٹہ میں مردم شماری کیلئے پہلے مرحلےمیں بلوچستان کے پندرہ اضلاع کو چھ سوانتیس بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عملے کےچھ ہزارنو سو ترپن افراد کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار پانچ سو بتیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں مردم شماری متنازع ہونے کا خدشہ

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع میں بسنے والوں کی بھی گنتی کا آغازہوگیا ہے۔ انیس سال بعد ہونے والی مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو چھ ماہ قید اورپچاس ہزار روپے جرمانے یا پھر دونوں سزاؤں کو ایک ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • قیمتوں اور کرایوں میں نمایاں کمی ہوئی، شہبازشریف

    قیمتوں اور کرایوں میں نمایاں کمی ہوئی، شہبازشریف

    لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورکرایوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کے روز شہباز شریف نے لاہور میں پرائز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ آیا پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے یا نہیں۔

    ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس امرپراطمینان کا اظہارکیاکہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے فوائد عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اے آروائی نیوزکے نمائندے کے مطابق صورتحال حکومتی دعوے کے برعکس ہے اورروزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں تاحال کمی نہیں آئی ہے۔

    اجلاس کے دوران شہباز شریف نے پرائزکنٹرول حکام کو ہدایت کی کہ منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد کی جی ٹین اور آب پارہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور دوکانداروں سے مختلف اشیاء کی قیمتیں دریافت کی تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ میں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوئے ہیں اور حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں لگ بھگ 43 روپے کی کمی کی گئی ہے۔