Tag: sheerin jinnah colony

  • شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : شیریں جناح آئل ٹرمینل پر پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف دکاندار سڑک پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں جناح شاپ کیپر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر منور حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ٹرمینل منتقلی کا حکم نامہ آنے کے بعد سے پولیس نے ٹرمینل کے ساتھ واقع دکانداروں کو بھی پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔

    کبھی سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں کبھی دکان کھولنے ہی نہیں دیتے۔ آئل ٹرمینل منتقلی پر تحفظات کے حوالے سے کمشنر کراچی نے دو روز قبل اجلاس بلایا اس میں بھی دکانداروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہمارے ساتھ یہ غیروں والا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس، وزیرِ بلدیات اور کمشنر کراچی آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنانے پر توجہ دیں اور پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔

    اس موقع پر آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عبداللہ ہمدرد کا کہنا تھا کہ آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنایا جائے اور پولیس دکانداروں کو شفافیت کے ساتھ زمینیں الاٹ ہونے تک پریشان نہ کرے۔

  • رینجرز نے شیریں جناح کالونی کا محاصرہ کرلیا، 10مشتبہ افراد گرفتار

    رینجرز نے شیریں جناح کالونی کا محاصرہ کرلیا، 10مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : شیریں جناح کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے آج صبح شیریں جناح کالونی کا گھیراؤ کیا اور علاقےکےداخلی و خارجی راستےبندکرکے مخصوص مکانات کی تلاشی لی گئی۔

    رینجرزذرائع کےمطابق آپریشن جرائم پیشہ اورکالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیاآ۔

    پریشن تین گھنٹےتک جاری رہا اس دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو علاقے میں داخلےکی اجازت نہیں دی گئی۔

    علاقےکی سرچنگ کےبعددس مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا، ادھرقانون نافذ کرنے والے ادارے نےہجرت کالونی میں کارروائی کرتےہوئے گینگ وارکےاہم کمانڈر ایاز زہری کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کےمطابق ملزم کاتعلق وسیع اللہ لاکھوگروپ سےہے۔ ملزم کے قبضےسےاسلحہ برآمدکرلیا۔ ملزم بھتہ خوری اغواءبرائےتاوان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔