Tag: shehbaz sharif

  • شہبازشریف آج ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے

    شہبازشریف آج ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں اورمنصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے 20 فٹ چوڑا، 40 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور پنڈال میں مسلم لیگ ن کے قائدین کے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں آج صحت، تعلیم سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کروں گا اورچائلڈپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھوں گا۔

    خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سینیٹ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔


    شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب


    یاد رہے کہ 13 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوئے تھے ، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوگئے، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔

    شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے دستخط موجود تھے، مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہبازشریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 21 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدربنایا گیا تھا۔


    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو لاہور میں راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلےلوگ چھپ کرخدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سےتشہیر کرتے ہیں‘ چیف جسٹس

    پہلےلوگ چھپ کرخدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سےتشہیر کرتے ہیں‘ چیف جسٹس

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے لیپ ٹاپ اسکیم، ہیلتھ کارڈز پرشہبازشریف کی تصاویرشائع کرنے پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے؟۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لیپ ٹاپ اسکیم،ہیلتھ کارڈزپرشہبازشریف کی تصاویرشائع کرنے پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پیسہ عوام کا اور تصاویر وزیراعلیٰ پنجاب کی کیوں لگائی جا رہی ہیں۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے جواب دیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم اورہیلتھ کارڈ وزیراعلی پنجاب کی کاوش ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال کیا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ اسکیم پرکتنے اخراجات آئے ہیں ؟۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیرکرے عوام کے ٹیکس سے نہیں، چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے؟۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پہلے لوگ چھپ کرخدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتےہیں، انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب سے کہا کہ شہبازشریف سے دونوں معاملات پروضاحت لے کررپورٹ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

    لاہور: امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، حکومت، عوام اور پاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا کہ گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اور یہاں بہت ترقی دیکھی اور اب آ کر اس ترقی میں مزید اضافہ دیکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

    امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، عوام اورپاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کا خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہروقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان کےعوام سعودی عرب کے تعاون کو بھلا نہیں سکتے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عوام دوست پالیسیوں کا قدر دان ہوں۔


    اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، امامِ کعبہ


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نماز جمعہ کے خطبے میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا تھا کہ اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، رسول اللہﷺ کی زندگی مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

  • شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھتے ہی فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا: عمران خان

    شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھتے ہی فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خود کو بچانے کے لئے شریفوں کا جھوٹ تراشنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹویٹر پر فیصل سبحان سے متعلق اہم دستاویز جاری کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس فقط خود کو بچانے کی کوشش ہے.

    ٹی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ  فیصل سبحان کا وجود نہیں، دستاویز واضح طور پر بتارہی ہیں کہ چینی حکام نے ہوٹل میں فیصل سبحان سے تفتیش کی، چینی حکام نے کمپنی کی معلومات کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا تھا.

    عمران خان کا مزید کہا تھا کہ شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھنے کی دیرتھی کہ فیصل سبحان غائب کردیا گیا، اب قوم دیکھے اور خود فیصلہ کرے کہ جھوٹ کون بول رہا ہے،کرپشن کی تحقیقات کرنےوالےچینی جھوٹےہیں یا شہبازشریف؟


    عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف


    انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بتائیں فیصل سبحان کےوجود سےانکارمیں ڈیڑھ سال کیسے لگا، وہ اب تک کیوں خاموش رہے.  شریفوں کے جھوٹ تراشنے کا مقصد خود کو بچانا ہے۔

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں فیصل سبحان سے متعلق اپنے الزامات ثابت کرنے کا چیلینج کیا تھا. ان کا کہا تھا کہ سپرپیم کورٹ الزامات پرفل بینچ بنا دے، قصوروار ٹھہرا، تو قوم سے معافی مانگ کر گھرچلا جاؤں گا.


    شہبازشریف کا غصہ بتا رہا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں: جہانگیر ترین


    قبل ازیں‌ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • شہبازشریف کا غصہ بتا رہا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں: جہانگیر ترین

    شہبازشریف کا غصہ بتا رہا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں: جہانگیر ترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف نے شدید غصے میں پریس کانفرنس کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےغصےسے لگ رہاتھا کہ وہ پریشان ہیں اور کسی چیز میں پکڑے گئے ہیں.

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ چینی ادارے نے فیصل سبحان سے انٹرویو لیا تھا، اگر فیصل سبحان نہیں ہے، تو انٹرویو کیسے ہوا، فیصل سبحان کے انٹرویو کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا گیا ہے. فیصل سبحان نے بیان دیا کہ معاہدہ کرنے والے کمپنی کے اصل مالکان شریف خاندان ہے.

    انھوں‌ نے عمران خان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ فیصل سبحان شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، پیراگون تعمیرانی کمپنی میں ندیم ضیا کو چھپا دیا گیا ہے، نیب ایک ہفتے سے ندیم ضیا کے لیے چھاپے مارر ہی ہے.


    حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے: عمران خان


    انھوں‌ نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں. شہباز شریف نے 9 ہزار ارب کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا ہے، نیب شہباز شریف کو بلائے اور فیصل سبحان کا پوچھے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں فیصل سبحان سے متعلق اپنے الزامات ثابت کرنے کا چیلینج کیا تھا. ان کا کہا تھا کہ سپرپیم کورٹ الزامات پرفل بینچ بنا دے، قصوروار ٹھہرا، تو قوم سے معافی مانگ کر گھرچلا جاؤں گا.


    عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف


    واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا گیا۔

    ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں‌ خود عدالتوں‌ میں‌ گیا، کسی اور کو کیوں‌ بچائوں‌ گا، عمران خان 48 گھنٹوں میں‌ ثبوت پیش کریں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف

    عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پرفل بینچ بنادیں، قصوروار ٹھہرا، تو قوم سے معافی مانگ کر گھرچلا جاؤں گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچویں بار مجھ پر الزامات لگائے ہیں.عمران خان کوچیلنج دیتاہوں، سبحان سےمتعلق 48 گھنٹےمیں ثبوت لے آئیں.

    ان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں، احدچیمہ کو پاور پراجیکٹ کیس میں بلایا اورآشیانہ پرگرفتارکرلیا. ہم نے شفافیت یقینی بنانےکی ہرممکن کوشش کی، جھوٹےالزامات پرنیب میں پیشی بھگت کرآیا،عدالت عظمیٰ سے حکم آئے اورحاضرنہ ہوں یہ توسوچ بھی نہیں سکتا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  اگر عمران خان کی طرح الزامات لگاتے رہیں گے، تو قیامت تک محکوم رہیں گے۔ میراجرم ثابت کردیں گھرچلاجاؤں گا، مجھے جھوٹےالزامات پرنیب نے بلایا، میں نےحکم عدولی نہیں کی، میں نیب میں پیش ہوگیا، تو پھر کسی اور کو کیوں بچاؤں گا.


    حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے: عمران خان


    انھوں‌ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے کے پی کےعوام کا وقت ضائع کیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میٹرو لگانے کا گناہ نہیں کروں گا، مگر آج خود لگا رہے ہیں۔ انھیں‌ جھوٹ بولنے کی عادت ہے.

    واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا گیا۔


    جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا، ساتھ ہی انھوں نے اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    اس الزام کے جواب میں‌ پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کا کردار مشکوک ہے، جس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کرکے جعلی کمپنی بنائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    پتوکی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وزارت تو چھین لی گئی، مگرعوام میں موجود محبت نہیں چھین سکتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پتوکی میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پورے پاکستان کی شان اور سیاست کا عظیم ستون ہے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے.

    مسلم لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا، اللہ جب تک چاہے گا، نوازشریف ہمیشہ ن لیگ کے قائد رہیں گے، نوازشریف کی لیڈرشپ میں کام کریں گے.

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، آج وہا ں کچراہے، ٹوٹی ہوئی بسیں چلتی ہیں، کراچی والوں ن لیگ کو ووٹ دوگے تو کراچی کو لاہور بنادیں گے۔

    اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    شبہاز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو مبارک ہو، ساڑھے چار سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے، اورنج لائن منصوبہ چلے گا تو آپ کے ساتھ اس کی سیر کروں گا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے، پورے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، پتوکی کےعوام سے کہنا چاہتا ہوں، چار ماہ بعد الیکشن آنے والے ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔


    آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اداروں کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ شہبازشریف کا چور سوئچ  احد چیمہ کے پاس ہے، اسی وجہ سے اس گرفتاری پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد اپنے مالی جرائم کے تحفظ کے لیے شہبازشریف نے بیوروکریٹس کو اکسایا، بیوروکریٹس کی یہ ہڑتال ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ دو روز سروسز کلب میں وزرا بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے، اس پورے معاملے میں خاموشی اور ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس  کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11 دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

    واقعے کے بعد صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئی، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی، جب کہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر کے افسران نے شدید احتجاج کیا۔

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، یہاں گینگ وارکی گنجائش نہیں، شہبازشریف کے کہنے پر غلط  کام کرنے والے بغاوت میں پیش پیش ہیں، شریف برادران اداروں کے خلاف ایک پیج پرہیں۔

    خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے ، جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔