Tag: shehbaz sharif

  • نیب کا نوازشریف اورشہبازشریف کو بھی کلین چٹ دینے کا فیصلہ

    نیب کا نوازشریف اورشہبازشریف کو بھی کلین چٹ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیب نے نوازشریف اور شہبازشریف کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے تیس ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ خصوصی کمیٹی نے بھی کیسز بند کرنے سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب شریف برادران پر مہربان ہونے کو تیار ہوگیا، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقدمات نمٹانے کے لئے تیس ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے شریف برادران کو الزامات سے بری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ خصوصی کمیٹی نے نوازشریف اورشہبازشریف کےکیس بند کرنے کی سفارش کردی، حکام کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔

    تیس ستمبرتک کیس بند کردیئے جائیں گے یا پھر ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔ شریف برادران پررائے ونڈ روڈ کی تعمیر،ایف آئی اے میں بھرتیاں اوراختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

    نیب کی نوازشات صرف شریف خاندان پرہی نہیں قریبی رفقاء اور احباب پر بھی نظر کرم کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر بھی ریلیف پانے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر نیب پہلے ہی مہربانی کرچکا ہے، تیس ستمبرتک مقدمات نمٹانے والوں میں ایک سوتینتیس بااثر شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

     

  • کرکٹرحنیف محمد کا علاج سرکاری خرچ پرکیا جائے گا، وزیراعظم

    کرکٹرحنیف محمد کا علاج سرکاری خرچ پرکیا جائے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ان کے علاج کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ 

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں، اس ضمن میں اُن کے بیٹے نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی ۔

    وزیر اعظم نوازشریف نے لیجنڈ کرکٹر کے صاحبزادے شعیب محمد کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’ معروف کرکٹر کے علاج کا پورا خرچہ وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حنیف محمد کے علاج کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،وزیر اعظم نے حنیف محمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن جلد صحتیابی کے لیے دعا کی‘‘۔

    پڑھیں :     لٹل ماسٹر ’حنیف محمد‘ کی حالت تشویشناک اسپتال میں داخل

     دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹر کے صاحبزادے شعیب محمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حنیف محمد کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’’حنیف محمد نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ خادم اعلیٰ نے شعیب محمد کو یقین دلایا کہ ’’لیجنڈ کرکٹر کے علاج و معالجے میں آنے والے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی‘‘۔

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے بھی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے لٹل ماسٹر حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3915 رنز اسکور کئے جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 337 رنزکی انفرادی اننگ بھی شامل ہے۔

  • شہباز شریف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے پر اپنا نام تبدیل کرلیں، سعید غنی

    شہباز شریف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے پر اپنا نام تبدیل کرلیں، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے پر اپنا نام تبدیل کرلیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر طنز کے تیر برسادئیے،انہوں نے شہباز شریف پر تیر چلاتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام بدلنے کا دعویٰ کیا تھا اب ان کو چاہیئے وہ نام بدل لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، ملک میں وزیرقانون تو ہے مگر قانون نام کی چیز نہیں۔

    سینیٹرسعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار تو اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنی مرضی سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے، مخالفین کو زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پنجاب کاہر میگا پروجیکٹ کرپشن کی کہانی بیان کررہا ہے اور ہرکہانی میں چہرہ شہباز شریف کا ہے۔

     

  • شوگر ملز مالکان کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ جانے کو تیار ہوجائیں، شہباز شریف

    شوگر ملز مالکان کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ جانے کو تیار ہوجائیں، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلی شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا کسان دو سال میں بری طرح پٹ گیا ہے ، پنجاب میں ریسرچ کے ادارے تباہ ہو گئے ہیں ، شوگر ملز مالکان نے پندرہ دن کے اندر اندر کسانوں کے بقایا جات ادا نہ کیے تو جیل جانے کو تیار رہیں ۔

    لاہور میںکسان اتحاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ بھی بھارت سے درآمدات کے خلاف ہیں لیکن پاکستانی کسان محنت کر کے زیادہ سے زیادہ اجناس پیدا کریں تو کوئی سر پھرا ہی بھارت سے اجناس درآمد کریگا ۔

    شہباز شریف نے کہا وہ تسلیم کرتے ہیں کہ دو سال میں کسان بری طرح پٹ گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی ترقی بھی متاثر ہوئی ہے لیکن اب ہمیں ملکر ملک کو اس خسارے سے نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں ریسرچ کے لیے پانچ ارب روپے رکھے ہیں صوبے میں ریسرچ کے ادارے تباہ اور ناکارہ ہو گئے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

    شہباز شریف نے شوگر ملز مالکان کو پندرہ دن کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ انہیں جیلوں میں بند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں اور انصاف کا قتل کیا گیا لیکن انہوں نے پنجاب میں گنے کی قیمت ایک سو اسی روپے من سے نیچے نہیں آنے دی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملتان اور پنڈی والے نے کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے انہوں نے کہاکہ پنڈی خوبصورت لوگوں کا شہر ہے لیکن وہاں ایک گھٹیاشخص بھی پیدا ہوا ہے، اس جیسا انہوں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ، تقریب کے اختتام پر دعوت کے باوجود وزیر اعلی افطار کیے بغیر ہوٹل سے روانہ ہو گئے۔

  • وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    لندن : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے کوریڈور میں چہل قدمی بھی کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند دنوں میں گھر واپس آجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    مسلم لیگ میڈیا سیل سے جاری اعلامئے کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کے حوالے سے سرجنز مطمئن ہیں، اور میری بھی اب سے ملاقات ہوئی ہے،  وزیراعظم کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا ہے ، امید ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھرمنتقل ہو جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کروڑوں پاکستانی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ جنہو ں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے وزیر اعظم کو آج ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔ ماشاءاللہ وزیر اعظم تیزی سے روبصحت ہیں۔

     

  • وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    لندن : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کی ،جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،گزشتہ برسوں کی طرح صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فلاح عامہ کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔

    تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی عوام کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے بچائے جانے والے وسائل بھی فلاح عامہ کے منصوبوں پرصرف کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں اور عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کا عکاس ہونا چاہیئے اورآئندہ مالی برس ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے جن سے زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری سکیموں کو ترجیحاً مکمل کیا جائے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گااوران منصوبوں کی تکمیل سے 2018ء میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔

     

  • وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی مبارک باد دینے گیلانی ہاؤس پہنچے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علی حیدر گیلانی کے علاوہ علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی بھی موجود تھے۔  وزیر اعلی نے گیلانی خاندان کی عزم و ہمت کو سراہا۔

    ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    واضح رہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بعد گیلانی ہاؤس پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر وہ امریکی صدراتی امیدوار میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تو گیلانی خاندان کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

    پڑھیں : ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    دوسری جانب علی حیدر گیلانی کی بازیاپی پر سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا، جبکہ علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے تین سال کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس کی تفصیل جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی ‘‘۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    لاہور : شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی سے طویل غیر حاضری کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرارداد جمع کرادی۔ رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب نے صرف2اجلاسوں میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی اسمبلی سےطویل غیرحاضری متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    قرارداد میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے ساتھ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

    پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے رواں پارلیمانی سال کے دوران اب تک ہونے والے اسمبلی اجلاسوں میں صرف دو مرتبہ شرکت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر اسمبلی میں تشریف لائے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیرحاضری کے حوالے سے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں پوچھے جانے والے سوال پر بھی حکومتی جماعت نے سخت رویہ اختیار کیا تھا۔

     

  • پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے لاہور میں زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے اختتام تک گیس سے چلنے والے 3600 میگاواٹ کے منصوبے آپریشنل ہو جائیں گے۔

    زرعی کانفرنس 2016 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ 100 ارب روپے کا پیکج زرعی ترقیاتی منصوبوں اور سبسڈی پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ساڑھے 3 ہزار ارب روپے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے زیادہ کسی کا احتساب نہیں ہوا، ہمیں جلاؤ گھیراؤ اور ریلیوں کی سیاست میں الجھایا جا رہا ہے۔

    تقریب سے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور دیگر نے بھی اپنے خطابات میں حکومتی اقدامات کو زرعی شعبے میں ترقی کیلئے اہم قرار دیا۔

     

  • اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ریحام خان کوشہباز شریف سے محفوظ رکھے۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعاصم کے مقدمے میں انصاف ہوگا عدالتیں آزاد ہیں انہیں امید ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجاء کروں شاہ محمود قریشی سے اس حوالے پربات بھی کی ہے لیکن ان کے لیڈرسولوفلائٹ کےعادی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرعمران خان پارلیمنٹ میں بیٹھےسبھی لوگوں کو ڈاکواورلٹیرا سمجھتے ہیں تو وہ اور ان کی جماعت کے ممبران کیاہیں؟۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے کہاتھا کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا ڈیزل پر17 فیصد سے بڑھا کر ٹیکس 50 فیصد کیاگیا ہے کیا یہ خیانت نہیں ہے؟۔

    انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کو دورہ کریں گے اور ان کا پہلا جلسہ رحیم یار خان میں ہوگا۔

    شہبازشریف کی ریحام خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ریحام خان کو اللہ پاک شہباز شریف سےمحفوظ رکھے۔