Tag: shehbaz gill

  • شہبازگل رہا، سیاسی مخالفین سے بدلہ نہ لینے کا اعلان

    شہبازگل رہا، سیاسی مخالفین سے بدلہ نہ لینے کا اعلان

    مظفرگڑھ: مسلح گارڈز کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رات گئے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھ شہباز گِل کو عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا،رہائی کے بعد شہباز گِل کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگوں اور عطا تارڑ کے سارے وٹ نکال دوں، مگر عطا اللّٰہ تارڑ کو معاف کرتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

    اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے لکھا کہ تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی، فرعون کو بھی یہ لگتا تھا کہ اسکی طاقت دائمی ہے، اور وقت کے فرعونوں کا بھی خیال یہی تھا مگرریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ نے انکی رعونت خاک میں ملا دی۔

    شہبازگل نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیرنوٹس دیئے میرے خلاف جھوٹا پرچہ کاٹا گیا،مجھےایسی جگہ پررکھا گیا جہاں کرمنلزکو رکھا جاتا ہے، عون عباس پبی کو مجھ سے ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

  • ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن نہیں جانے دیا جارہا، شہباز گل

    ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن نہیں جانے دیا جارہا، شہباز گل

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کے دو پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن44اور46پراپنی مرضی سے پولنگ شروع کردی گئی۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق منظم دھاندلی کے تحت دونوں حلقوں میں 10سے15ہزار جعلی ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

    مظفرگڑھ کا ڈی سی او شریف خاندان کا غلام ہے، ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی پھرسائیڈ کردی گئی، جب وقت بدلے گا تو قانون کے مطابق حساب لیں گے۔

    ڈی سی او مظفرگڑھ کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے، قانونی طور پر پولنگ شروع ہونے پر تمام پولنگ ایجنٹ کو خالی بیلٹ باکس دکھائے جاتے ہیں جبکہ وہاں سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔

    پولنگ اسٹیشن44اور46پر اپنی مرضی سے پولنگ شروع کردی گئی، ہمیں نہیں پتہ وہاں پر پولنگ شروع ہوئی تو پہلے ہی کتنےووٹ ڈلے ہوئے تھے۔

    معظم جتوئی کے دونوں حلقوں میں یہ کارروائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی دونوں حلقوں میں 15سے 20ہزار ووٹوں سے جیت رہی ہے، ن لیگ کےانتخابی کیمپ میں کوئی حرکت نہیں۔

    پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ پوری طرح سے متحرک ہے، عمران خان اسٹیٹس کو کےخلاف تنہا جنگ کررہا ہے، ان کو پولنگ اسٹیشن کے اندر مرضی کا ماحول مل رہا ہے۔

    احسن اقبال نے چور چور کہنے والی خاتون سے انتظامیہ کے ذریعے معافی منگوائی، پی پی 273میں بھی پولنگ ایجنٹس کوباہرنکالاجارہاہے، ہمارےپولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن نہیں جانے دیا جارہا،
    عوام نے آواز نہیں اٹھائی تو پاکستان نے سری لنکا بن جانا ہے۔

    پاکستان قومی غیرت کے لیے کھڑا نہ ہوا تو پاکستان کا وہی حال ہوگا جو لیبیا کا کیا گیا، تگڑی فوج بھی تبھی کام کرسکتی ہے جب معیشت مضبوط ہو۔

    معیشت چور تو دے نہیں سکتے، مظفرگڑھ میں ٹیمیں موجود ہیں، عوام کا مینڈیٹ نہ ماننے پر1971میں پاکستان کا نقصان ہوا، دھاندلی مت کرائیں مصنوعی نظام زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالاجارہا ہے، کیا فائدہ قانون نافذ کرنے والوں کی موجودگی کا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر فیصلےکیے جارہےہیں، جنہوں نے ملک کا نقصان کیا ان کی اولادیں اپنا تعارف نہیں کرا پاتیں، ہم پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، آج گھر میں بیٹھے تو پاکستان کا نقصان ہوجائے گا۔

    عمران خان نے جو غیرت اور عزت دی اسے آج بحال ہونے دیں، اپنے ووٹ کو آج چوری نہ ہونے دیں، پنجاب اور مظفرگڑھ کے عوام آج ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

  • قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، شہباز گل

    قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، شہباز گل

    لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں قومی سلامتی کے خلاف بیانیے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی، کل فیصلہ کریں گے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ہونا چاہئے، جو کچھ پی ڈی ایم کے جلسے میں کیا گیا وزیراعظم کے نوٹس میں آچکا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک دشمن بیانیے کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ ملک دشمنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نورانی صاحب کے صاحبزادے نے بہت نامناسب، احمقانہ بات کی، یہ دراصل آئین کی سریح خلاف ورزی ہے، اب حکومت کو اس پر جواب دینا پڑے گا، عمران خان اورپوری قوم اپنے چپے چپے کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ 11 چوروں کا ٹولہ ملا ہوا ہے، یہ مل کر بھی حکومت کو ہلا نہیں سکتے، وزیراعظم اور متعلقہ وزیر کل فیصلہ کریں گے کہ کیا ہونا چاہئے۔

    شہباز گل نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پی ڈی ایم 50 جلسے اور کرے، یہ اپنے جلسوں میں ملک دشمن بیانیے کا حصہ نہ بنیں، وزیراعظم اور پوری قوم غم وغصے کا اظہارکررہے ہیں۔

    اس سے قبل شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے ریاست توڑنے کی بات کی، ان لوگوں نے سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے، ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی بھارتی زبان بولنے لگے

  • ’’مریم نواز صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب یہ نہیں بولتیں‘‘

    ’’مریم نواز صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب یہ نہیں بولتیں‘‘

    لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب یہ نہیں بولتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی کرپشن بچانے کے لیے والد، دادا، بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکار کیا تھا۔

    شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محاورہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہے پاؤں باندھ کر جھوٹ بولنا روز جھوٹ بولنا، روز پکڑے جانا، پکڑے جانے پر شرمندہ بھی نہ ہونا۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ ’شہباز گل نے یہ کہا ہے کہ ’مریم نواز کی ضمانت اس لیے ہوئی تھی کہ والد صاحب کی دیکھ بھال کرسکیں۔‘

    مریم نواز نے جواب میں شہباز گل کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یہ کون صاحب ہیں میں انہیں نہیں جانتی۔‘

    یاد رہے کہ دو روز قبل شہباز گل کا کہنا تھا کہ گڑگڑاکر این آراو مانگا جارہا تھا جو نہیں ملا، کہا گیا ان کی بیٹی کا نوازشریف کی تیمارداری کےلیےجانا ضروری ہے، اشرافیہ اورعوام کے لئے قانون کی روش بدلنی پڑے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا خواتین کی عزت کی بات ہے توجیلوں میں خواتین کیوں ہیں؟ مریم نواز کو ملک کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے چھوڑا ہے تو دیگرخواتین کو بھی چھوڑیں، دہشت گردی میں ملوث خواتین بند رکھیں دیگرکو چھوڑیں، یہ وہ دہرے معیار ہیں جن پرچل کر یہ بادشاہ بنتے ہیں۔

  • صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس شخص کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا

    صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس شخص کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت موجود سادہ لباس شخص کون تھا، اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے وقت موجود سادہ لباس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ تھا جسے ایک نجی چینل نےادارے کا اہلکار بتایا۔

    واقعے کی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صفدر اعوان کو باعزت طریقے سے لے جایا گیا جبکہ انھوں نے پولیس موبائل میں بیٹھنے سے پہلے نعرے بازی بھی کی۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایک چینل پر خبر چلی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے، یہ سب مل کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں، سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ کتنا جھوٹ اور بولیں گے۔’

     

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کے روز نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر 19 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

  • ’’نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرا رہے ہیں‘‘

    ’’نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرا رہے ہیں‘‘

    فیصل آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا، وہ بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ نواز شریف واپس آکر گناہوں کا کفارہ ادا کریں، میاں صاحب بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرانے لگے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ مجھے شروع سے علم تھا نواز شریف بیمار نہیں، ایک بار وہ بھاگ کر جدہ گئے تھے، جھوٹ بولتے رہے، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر سمندر میں پھینکا گیا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے عارضی سبسڈی دے کر ملک دیوالیہ کیا، شریف خاندان نے شوگر ملز لگا کر کپاس کی فصل کو تباہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنی کیلیے درخواستیں دائر

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت میں حاضری سے استثنی کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی، میڈیکل سرٹیفکیٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر ہے۔

    گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس حالت میں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عون چوہدری کو بھی مشیرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو صوبے میں گورننس اور پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسدکھوکھرکوکابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ  کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ملک اسدکھوکھرپی پی 168 سےایم پی اےمنتخب ہوئے تھے اور ان کےقلمدان کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بلدیات کی منسٹری دی جاسکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے سابق ترجمان شہباز گل لیڈر شپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور کئی انگریزی روزناموں کے لیے لکھتے ہیں ، اس کے علاوہ تدریس کے سلسلے سے بھی وابستہ ہیں۔

  • حافظ سعید کی گرفتاری اندرونی معاملہ ہے، شہباز گل

    حافظ سعید کی گرفتاری اندرونی معاملہ ہے، شہباز گل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہے، نیشنل ایکشن پلان ملک بھرمیں جاری ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری میں کوئی بیرونی تعلق شامل نہیں بلکہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے حافظ سعید پر مقدمات ہیں اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔

    حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے مزید معلومات فراہم کرنے کے سوال پر ان کا یہ کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری ہے، مزید انفارمیشن شیئرنہیں کرسکتا۔

    کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نیشنل ایکشن کے تحت گرفتار

    یا درہے کہ آج صبح کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ  کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    حافظ سعید نے پہلے لشکر ِ طیبہ کے نام سے اپنی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی جب اس پر پابندی لگی تو انہوں نے جماعت الدعوۃ کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔