Tag: shehbaz shareef

  • مجھے خبر ملی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے: شیخ رشید

    مجھے خبر ملی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے: شیخ رشید

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے خبر ملی ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوں گے، ان کا مسئلہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار جہاں سے الیکشن لڑیں گے میں سامنےکھڑا ہوں گا، چوہدری نثار کا مسئلہ نواز شریف کے ساتھ ہے، وہ اس وقت شہباز شریف کی کلی پر سیاست کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو ادارے چلا رہے ہیں نیب چار سال سوتی رہی اب پورا ملبہ اوپر ہے، جج کے گھر پر ایک رات میں 2 فائر ہوسکتے ہیں تو یہ گولی کسی اور کو بھی لگ سکتی ہے، دشمنوں نے جمہوریت کو ہتھیار بنا کر استعمال کرنے کی کوشش کی تو نقصان ہوگا۔

    ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے‘ شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی فکری سوچ مفلوج ہوتی جارہی ہیں اور لوگوں کے مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں مسائل حل ہوں لیکن کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے، بے بسی کی انتہا یہ ہے کہ لوگ قبرستانوں کا خرچ بھی نہیں اٹھا سکتے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے یا 31 مئی کے بعد صورت حال واضح ہوجائے گی، پاکستان کی تاریخ کے 29 اپریل کے پی ٹی آئی کے جلسے سے بڑے اثرات آئیں گے، کراچی کے بارے میں لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پتنگ ابھی کٹی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کراچی کی پتنگ کٹی ہوئی ہے لیکن گانٹھ لگ سکتی ہے، کراچی کے لوگ اس وقت کشمکش کا شکار ہیں الیکشن کے وقت فیصلہ ہوگا، کراچی کے لوگ الیکشن میں بڑا اہم فیصلہ کریں گے۔

    نواز شریف جیل جائے گا اور مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا، شیخ رشید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کے لیے راستہ بنایا اور نواز شریف کو سعودی عرب سے شہباز شریف ہی لے کر آئے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور شاہد خاقان وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، رمضان پیکیج کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، رمضان پیکیج کی منظوری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان پیکیچ 2018 کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد کے پیش نظر شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی سمیت قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رمضان میں پنجاب میں 300 سے زائد سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں سے شہری سستے دوموں اشیا خرید سکیں گے، اور رمضان المبارک میں خصوصی ریلیف بھی فراہم کی جائے گی۔

    دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں میں دستیاب ہوں گی اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 500 اور 10 کلو کا تھیلہ 250 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 32 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے، جبکہ فری سحر وافطار کے لیے صوبے میں 2 ہزار دستر خوان لگائے جائیں گے جہاں روزے دار باآسان صحر وافطار کر سکیں گے۔

    حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہمارا مشن ہے، رمضان میں کسی بھی چیز کی قلت کی شکایت نہیں ہوگی، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چینی صدر کے دورے پر صرف شہباز شریف کیوں؟ الطاف حسین

    چینی صدر کے دورے پر صرف شہباز شریف کیوں؟ الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر چین کے صدر پاکستان کےدورے پر آئے تھے تو شہبازشریف کے سوا دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کدھر تھے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا صرف پنجاب کا؟

    انہوں نے سوال کیا کہ ان استقبال کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کس حیثیت سے موجود تھیں؟اس موقع پر دیگر تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ کیوں موجود نہیں تھے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے کہ جس سے چھوٹے صبوں میں احساس محرومی پیدا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کا استقبال جس شاندار انداز میں کیا گیا وہ لائق تحسین ہے۔

  • وزیراعظم نواز شریف سےوزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سےوزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اورانہیں لاہور احتجاج سے متعلق انتظامات پربریفنگ دی،شہباز شریف نے کہا کہ مظاہرین کو روکنے کے لیےطاقت کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کی دونوں رہنماؤں کےدرمیان پی ٹی آئی کےلاہور احتجاج سے متعلق بات چیت ہوئی ۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہڑتالیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لیےطاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا،سانحہ فیصل آباد پر قائم تین رکنی حکومتی کمیشن کی رپورٹ سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    لاہور: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

    انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں سے شہر اقتدار مفلوج ہونے کے بعد حکمرانوں نے مذاکرات کی راہ اختیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہباز شریف نےمستعفی ہونے کی پیشکش کردی، تووزیراعظم نوازشریف نے واضح پیغام دیدیا کہ اُن کے استعفے کا کوئی اپشن موجود نہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کئے جائیں گے، ملک کوبحرانی صورتحال سے نکالنے کےلیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے، حکومت پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بنانے پر بھی رضامند ہوگئی، اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونے والی خون ریزی پر بھی پنجاب حکومت کے ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کو قانونی نکات پر اعتماد میں لیا۔

  • پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتار کیا جائے،  وزیر اعلیٰ پنجاب

    پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتار کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث شر پسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف نے پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور مخالفین کی اشتعال انگیز باتوں پر کارکن ردعمل ظاہر نہ کریں۔

  • رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

    رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

    رائے ونڈ :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کے واقعات سے سیکورٹی اداروں اور لوگوں میں نفرت بڑھے گی ۔وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہداء اور عمران خان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

    وزیر اعظم نے پولیس اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنانےاورجان سےمارنےکےواقعات پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسےواقعات سےسیکیورٹی اداروں اور لوگوں میں نفرت بڑھےگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسےواقعات قابل مذمت ہیں سختی سےنوٹس لیں گے۔

  • فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیاں والا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شعیب ادریس اوراس کے ساتھیوں نے تھانے میں تشدد کر کے تین پولیس اہلکار زخمی کر دیئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    طاقت کا زور ، کرسی کا نشہ ایک بار پھر رکن اسمبلی شعیب ادریس پرچڑھا ۔زور بازو ایک مرتبہ اورپولیس اہلکاروں پرآزمایا ، فیصل آباد تھانہ کھرڑیاں والا کے  اے ایس آئی ریاست اور ساتھی نشانہ بنے، وہ بھی تھانے کی حدود میں ، قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایم پی اے شعیب ادریس کے قریبی عزیز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  گیا

    ملزمان تو نہ ملے مگر دو گن مین قابو کر لئے گئے ۔تو پھر طاقت کا نشہ اپنے عروج پر آیا اور رکن اسمبلی  اپنے ساتھیوں سمیت پولیس اسٹیشن پہنچے اور تلخ کلامی کے بعددھما چوکڑی شروع کی ، مکے اور لاتیں برسا دیں ایسا تشدد کہ اے ایس آئی کے تین دانت توڑ ڈالے

    ۔مذکورہ رکن اسمبلی کا یہ معمول ہے ،اسی لئے اس بار وزیراعلی شہباز شریف نے بھی چپ نہ سادھی اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    آپریشن متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے امداد کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے آج سے مالی امداد کا آغاز کیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ہرخاندان کے سربراہ کو سات ہزار روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

    شہباز شریف نے متاثرین میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قوم آئی ڈی پیز کیساتھ ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کاسکھ چین چھین لیاتھا، اس سے قبل گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات سےمسئلہ حل کرنےکی پوری کوشش کی، آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیاگیا،  سردار مہتاب نے مزید کہا کہ قبائلیوں نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں اہم کرداراداکیا،عوام قبائلیوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھیں گے