Tag: shehbaz sharif

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل : شہبازشریف کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل : شہبازشریف کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کو احتساب عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے شہبازشریف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

    نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

    سماعت کے آغاز پرکمرہ عدالت میں رش زیادہ ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے شہبازشریف اور وکلا کو اپنے چیمبرمیں بلالیا اورسماعت شروع کی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا میں کیس کی سماعت کھلی عدالت میں چاہتا ہوں جس پر معزز جج کورٹ روم میں آگئے جہاں سماعت ہوئی۔

    شہبازشریف کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے احتساب عدالت میں کہا کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، ملک وقوم کی ترقی کے لیے کام کیا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ لوٹنے والوں سے وصولی کرکے قومی خزانے کونقصان سے بچایا۔

    امجد پرویز نے کہا کہ چوہدری لطیف اینٹی کرپشن کے ایک کیس میں مفرور ہے، ایک کیس میں90 کروڑروپے چوہدری لطیف سے وصول کیے گئے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کورنگے ہاتھوں پکڑا لیکن نیب نے ان کوچھوڑدیا، آپ جانتے ہیں لٹیرے کیسے آپس میں مل جاتے ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں الزامات سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوزکیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کےغیرقانونی اقدامات سے خزانے کو نقصان پہنچا، انہوں نے آشیانہ اسکیم کا کنٹریکٹ غیرقانونی طریقے سے دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازشریف سے مزید تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

    احتساب عدالت نے شہبازشریف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    شہبازشریف کو سماعت کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت سے روانہ کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج احتساب عدالت لے جانے سے پہلے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا۔

    سابق وزیراعلیٰ کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، عدالت کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی احتساب عدالت پہنچے اور انہیں عدالت کے اندرجانے کے اجازت دی گئی۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب، خواجہ احمد حسان، سمیع اللہ خان، سائرہ افضل تارڑ سمیت دیگر بھی احتساب عدالت کے باہرموجود تھے۔

    احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع تھے جن کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کی گئی۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

    نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکے دینے پرگرفتارکیا گیا۔

  • شریفوں کی کرپشن ڈھکی چھپی نہیں، شہبازشریف کو بہت پہلے گرفتار ہوجانا چاہیے تھا: پاکستان عوامی تحریک

    شریفوں کی کرپشن ڈھکی چھپی نہیں، شہبازشریف کو بہت پہلے گرفتار ہوجانا چاہیے تھا: پاکستان عوامی تحریک

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ ہم اب شہباز شریف کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے منتظر ہیں.

    ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بہت پہلے گرفتار کر لیا جانا چاہیے تھا.

    خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ شریفوں کی کرپشن کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، احد چیمہ اور فوادحسن فواد شہباز شریف کےفرنٹ مین ہیں.

    سیکریٹری جنرل پی اے ٹی نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے، اب ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتاریوں کے منتظر ہیں.


    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا


    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

    شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی.

  • شہبازشریف کوآشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکیا، ان پرغیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں: نیب

    شہبازشریف کوآشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکیا، ان پرغیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں: نیب

    اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق صدرمسلم لیگ ن  شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتارکیا گیا.

    ترجمان نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان پر غیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں.

    ترجمان نیب کے مطابق شہبازشریف کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے. واضح رہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی ایم این اےکی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کو اطلاع دینا ضروری ہے۔

    آشیانہ اسکینڈل میں شہبازشریف کی گرفتاری تیسری بڑی کارروائی ہے. نیب اس سے قبل احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکرچکی ہے.


    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں ایل ڈی اےکےمتعددافسران کوبھی گرفتارکیاجاچکا ہے، نیب نےآشیانہ اسکینڈل کی تحقیقات رواں سال کےآغازمیں شروع کی تھی.

    نیب ذرایع کے مطابق آشیانہ اسکینڈل میں نیب کی جانب سےمزیدگرفتاریوں کاامکان ہے.

    یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.

  • مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح حنیف عباسی کو رات11 بجے سزا سنائی گئی،  اسی طرح عجلت میں آج شہبازشریف کی گرفتاری ہوئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جاسکتی.

    انھوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا.

    سابق وزیر قانون کو کہنا تھا کہ اقتدارمیں رہتے شہبازشریف نے کمپنی کیس میں کرپشن کی نشان دہی کی تھی، آج سیاسی انتقام پرمبنی کارروائی کی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  یہ کہانی اپنےانجام کو پہنچےگی، یہ اقدامات حکومت کو بچا نہیں سکیں گے.

    پارٹی کا ردعمل

    بعد ازاں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپیکرکی اجازت کےبغیرشہبازشریف کو گرفتار کیا گیا۔

    ن لیگ کے مطابق نیب کےاستعمال کی بدقسمت تاریخ ایک بارپھر دہرائی جارہی ہے، ضمنی الیکشن پرنظراندازہونےکے لئےشہبازشریف کوگرفتار کیا گیا،  آزادانہ غیرجانب دارانہ الیکشن مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتےہیں۔


    مزید پڑھیں: کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر  اور  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

    شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی.

    ادھر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور بیورو کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے.

  • کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آج شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

    نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکےدینےپرگرفتارکیاگیا ہے، کل انہیں  عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق آشیانہ اسکینڈل میں ملوث ملزم فواد حسن فواد شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کی بنا پرانہیں گرفتار کیا گیا۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے صابر شاکر کے مطابق یہ معاملہ انتخابات سے پہلے سے چل رہاہے، الیکشن کے سبب معاملات کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف جب بھی پیشی پر آتے تھے ان کا رویہ انتہائی جارحانہ ہوا کرتا تھا۔

     شہباز شریف کی گاڑی واپس بھجوادی گئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی نیب کے دفتر پہنچ گئی ہے۔ شہباز شریف کے اپوزیشن لیڈر ہونے کے سبب اسپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دینا ضروری ہے، جس کے لیے رابطہ کیا جارہا ہے۔

    آشیانہ اسکینڈل کا پس منظر


    رواں سال 21 فروری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز سنہ 2012 میں ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔

    صاف پانی کیس 


    خیال رہے کہ نیب آشیانہ کیس کی طرح صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں بھی تفتیش کررہی تھی۔ نیب کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا اور ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کیے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں پنجاب صاف پانی کیس میں ملوث ملزم سابق چیف ایگزیکٹیوآفسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے تھے اور انہوں نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ذمہ دار شہباز شریف کو قراردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ شہباز شریف کے احکامات پر لوکل کمپنیوں کے بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو بلایا گیا اورشہبازشریف کی میٹنگ سے پہلے حمزہ شہباز کو ٹھیکوں سے متعلق بریفنگ دینے کا کہا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سمیت 4 افسران اور 2 بورڈ ممبران نے بھی صاف پانی کمپنی کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔

     خیال رہے کہ 25 جون کو نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں قمر الاسلام اورکمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو گرفتار کیا تھا ،  جس کے بعد ان سے تفتیش جاری تھی جس کے دوران وسیم اجمل نے وعدہ معاف گواہ بننے پر حامی بھری تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ آئندہ سماعت پر تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پروزیراعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    نیب حوالات


    آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اس وقت نیب حوالات میں ہیں، وہ آج کی رات وہیں گزاریں گے۔  شہبازشریف کوگھرسےکھانا، دوائیں،میٹرس پہنچادیا گیا۔

     شہبازشریف کو صبح نیب کی عدالت پیش کیا جائے گا،  جہاں سے شہبازشریف کاجسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف

    پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف

    لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی اصول پرچلیں گے، حکومت گرانےکی بات نہیں کرتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج فضل الرحمان سے دھاندلی پرتشکیل دی گئی کمیٹی پربات ہوئی، اپوزیشن کااجلاس جلدبلایا جائے گا.

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والی پالیسیوں پر بھرپورمزاحمت کی ہے،  حکومت نے 70 ارب سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے.

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیاہے،  ہماری حکومت نے 122 ارب خرچ کرکے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقےکے ساتھ ظلم ہے، نوازشریف دور میں گیس سےہزاروں میگاواٹ کےپلانٹ لگائے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان میں مہذب طریقے سے واک آؤٹ بھی کریں گے، پارلیمنٹ کاتقدس پامال نہیں ہونےدیں گے،  پی اے سی چیئرمین ہمیشہ اپوزیشن لیڈررہاہے، روایت توڑ ی گئی تویہ پارلیمنٹ پرحملہ تصورہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ رانامشہود کے بیان کا حقائق سےکوئی تعلق نہیں، مجبوراً ان کی ممبر شپ کو معطل کرنا پڑا.

    قوم نوازشریف سے رہنمائی چاہتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے وجود میں آئی، لیکن ملکی خوش حالی کے تمام منصوبوں کی حمایت کی جائے گی.

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم نوازشریف سے رہنمائی چاہتی ہے، بہت جلد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا جعلی حکومت سے واسطہ پڑا ہوا ہے، حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسندی کی طرف جانا ہے، حکومت کے مثبت اقدامات پر تعاون جاری رہے گا، اگر حکومت مثبت قدم اٹھائےگی توتعاون کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اچھےنعرےدیکھے، مگرخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوئے، اپوزیشن کو لڑانے کے لئے خوبصورت چال چلی جارہی ہے.

  • کیا ن لیگ کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ درست نہیں؟ شہباز شریف

    کیا ن لیگ کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ درست نہیں؟ شہباز شریف

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی تقریر میں سچ کا فقدان ہے۔ کیا ن لیگ کا 2018 کے الیکشن تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ درست نہیں تھا؟

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر میں سچ کا فقدان ہے۔ سچ اور مفروضوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے لوڈ شیڈنگ کی بات کی لیکن کچھ بتایا نہیں، ’کیا ن لیگ کا 2018 کے الیکشن تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ درست نہیں تھا؟ وعدہ کیا تھا کہ 2018 تک اندھیرے ختم ہوجائیں گے یہ سچ ہے یا نہیں‘؟

    شہباز شریف نے کہا کہ مسکرانا تائید ہے یا کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے، کہا گیا تھا کہ پختونخواہ سمیت پورے ملک کو بجلی مہیا کریں گے۔ اس بیان اور اعلان پر تکیہ کرتے تو پاکستان آج اندھیروں میں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں پانچ سال میں منفی 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔ ہم نے اپنے منصوبوں کے ذریعے 160 ارب روپے بچائے۔ ہم نے آمر کے دور میں شروع ہونے والے منصوبے بھی مکمل کروائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ 18 سال میں مکمل نہ ہوا، ’وزیر خزانہ اس منصوبے کا آڈٹ کروانے کا اعلان کرتے، ایسا اعلان ہوتا تو پورا ایوان ان کی تائید کرتا‘۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے درمیان فاصلے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

  • شہبازشریف نے رضاکارانہ 55لاکھ کا  چیک جمع کراکر مثال قائم کردی،چیف جسٹس

    شہبازشریف نے رضاکارانہ 55لاکھ کا چیک جمع کراکر مثال قائم کردی،چیف جسٹس

    اسلام آباد: دوران الیکشن ذاتی اشتہاری مہم سے متعلق کیس میں‌ شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک عدالت میں جمع کرادیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکر مثال قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پینچ نے دوران الیکشن ذاتی اشتہاری مہم سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک عدالت میں جمع کرادیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کا چیک ڈیم فنڈ میں جائے گا یا حکومتی خزانے میں ؟ جس پر ایڈووکیٹ شاہد حامد نے کہا چیک حکومت پنجاب کےخزانے میں جائے گا، ڈیم کے لیے ن لیگ حکومت نے 122ارب مختص کیے تھے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا رقم تو قومی خزانے سےتھی ذاتی حیثیت میں نہیں، شاہد حامد اینڈ کمپنی کی جانب سے ڈیم فنڈ میں کوئی چندہ نہیں آیا۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بتایا گیا سندھ اور کے پی میں بھی ذاتی اشتہاری مہم سرکاری خرچ پر چلائی گئی، پٹیشنربھی معلومات دینا چاہیے تو دے سکتا ہے، مزید کوئی معلومات ہوں تو عدالت میں جمع کرائیں۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا شہباز شریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکر مثال قائم کردی، باقی رہنمابھی اس پر عمل کریں، تاریخی کلمات کے ساتھ شہبازشریف کیخلاف نوٹس نمٹایا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم

    دوران سماعت چیف سیکریٹری سندھ اور کے پی کے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دن میں جواب طلب کرلیا اور سماعت 10دن کے لئے ملتوی کردی۔

    یاد رہے مارچ میں چیف جسٹس نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

  • اپوزیشن جماعتوں‌ میں فاصلہ کم ہونے لگا، شہبازشریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات

    اپوزیشن جماعتوں‌ میں فاصلہ کم ہونے لگا، شہبازشریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں منی بجٹ پرحکمت عملی زیر بحث آئی۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ہونے والی اس ملاقات میں‌ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کےساتھ بجٹ اور الیکشن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی پر بات چیت کی.

    ملاقات میں‌ دھاندلی سےمتعلق کمیٹی کے لئے ناموں پرمشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تجربہ کار افراد کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا جائے.


    مزید پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان


    خورشیدشاہ کے مطابق حکومت نے کل انتخابی دھاندلی کمیٹی سے متعلق اجلاس بلایا ہے، وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کا دعویٰ کیا، انھیں اجلاس میں آنا چاہیے. وزرا کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوں گے، ضمنی انتخابات سے متعلق بھی اپوزیشن لیڈر سے بات چیت ہوئی ہے، سیاسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فائدہ مند ہوتا ہے.

  • ن لیگ نے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    ن لیگ نے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    لاہور: آج شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا.

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم ن شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والے اس اجلاس میں ن لیگ نےمنی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا.

    مسلم لیگ ن نے قیمتوں میں اضافے کو رد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا عندیہ دے دیا.

    شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کیا. اجلاس میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی.

    دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے ن لیگ کی کمیٹی

    ن لیگ نےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے،  کمیٹی چار  اراکین پرمشتمل ہوگی۔

    ترجمان مسلم لیگ ن  کے مطابق کمیٹی میںاحسن اقبال، مرتضی ٰجاوید، راناثنااللہ، راناتنویر شامل ہوں، کمیٹی ان اراکین کا بھی پتا چلائےگی، جنھوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالے۔


    عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ


    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سےوابستہ امیدیں دم توڑگئی ہیں، حکومت نےعوام پرمہنگائی کابم گرادیا.

    واضح رہے کہ آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے بھی منی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہےعمران خان غریبوں پرٹیکس لگانےآئےہیں، گیس، پٹرول پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالاجارہا ہے، ابھی چالیس دن ہوئے ہیں آگےدیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے.