Tag: shehbaz sharif

  • پاورڈولپمنٹ کمپنی کیس: نیب نے شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

    پاورڈولپمنٹ کمپنی کیس: نیب نے شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

    لاہور : نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا، قومی احتساب بیورو نے پنجاب پاور ڈولپمنٹ کمپنی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 20اگست کو بلا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کو نیب لاہور نے پاور ڈولپمنٹ کمپنی کیس میں تحقیقات کیلیے 20 اگست کوطلب کرلیا ہے جب کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔

    نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔ اس کے علاوہ نیب پشاور نے امیر مقام کو آج طلب کرلیا ہے۔ لیگی رہنما پر آمدن سے زائد اثاثے بنانےکا الزام ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر کیخلاف بھی انکوائری ہوگی۔واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ جولائی میں

    مزید پڑھیں: پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل، شہبازشریف نے نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

    شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا، جس کے احکامات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہوا میں اڑا دیئے تھے، سابق وزیر اعلیٰ پر بے ضابطگیوں اور میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا الزام ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں چار جولائی کو بھی شہبازشریف نیب لاہور آفس میں پیشی بھگت چکے ہیں، دو گھنٹے کے سوال جواب کے باوجود نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کا لائحہ عمل تیار، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

    ن لیگ کا لائحہ عمل تیار، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن نے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کر لیا، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا کردار ادا کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر جہاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے جارہے ہیں، وہی مستقبل کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

    انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی اپنے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرلیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، جہاں انھیں اپنی پارٹی کے 60 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگی۔

    ن لیگ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی سے بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    البتہ اگر ن لیگ پنجاب میں صوبائی حکومت نہیں بنا سکی، تو سعدرفیق اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں 120، ن لیگ نے 129 نشستیں حاصل کی ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بھی پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


    حمزہ شہباز کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے

    شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے انتخابات میں‌ دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیال تھا کہ ووٹرز کو آزادانہ اظہاررائے کا موقع دیا جائے گا، مگر ایسا نہیں‌ ہوا.

    شہباز شریف نے کہا کہ اپنی زندگی میں ایسی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، ملک بھرسے شکایات ملی ہیں کہ فارم45 نہیں دیا گیا.

    ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے، حالاں کہ 13 جولائی کے بعد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولنگ کاوقت بڑھانےکی درخواست کی تھی، مگر نہیں مانی گئی، لوگ فارم 45 کے لئے ترس گئے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، لاہورکےکسی حلقے کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، خیال تھا کہ ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائےکا موقع دیاجائےگا. البتہ ایسا نہیں‌ ہوا.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں‌ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں‌ کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں‌ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے.


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آج کا دن پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، شہباز شریف

    آج کا دن پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، شہباز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے لوگ گھروں سے باہر نکلیں ، ووٹ کاسٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، لوگ گھروں سے باہرنکلیں، ووٹ کاسٹ کریں۔

    بعد ازاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا میں نےابھی اپنا ووٹ کاسٹ کیاہے، سب باہر نکلیں اور پاکستانی ترقی وخوشحالی کے لئے ووٹ ڈالیں۔

    ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ الیکشن ملک میں امن اور استحکام لائے گا۔


    مزید پڑھیں :  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نیب کے دباؤ سے ہمارے الیکٹ ایبلز ٹوٹ گئے: شہباز شریف

    نیب کے دباؤ سے ہمارے الیکٹ ایبلز ٹوٹ گئے: شہباز شریف

    پشاور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کے دباؤ سے ہمارے الیکٹ ایبلز ٹوٹ گئے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیئں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بلور ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کی شہادت پر بلور خاندان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

    شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بلور خاندان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے ساتھ ہر پاکستانی شہری نے جدوجہد کی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں امن لانے کے لیے ہمیں اپنے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے، نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریاں کی تھی اور ریلی بھی نکالی۔ نگراں حکومت نے بلاوجہ سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا۔ نگراں حکومت کے اقدامات تحریک انصاف کے مطالبات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں نگراں حکومت پی ٹی آئی 2 ہے۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس پر صرف کاغذی کارروائی کی جاتی ہے، نیب صرف مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کارروائی کرتی ہے، ’ہماری پیشیاں ہو رہی ہیں اور وہ کیک پیسٹریاں کھا رہے ہیں‘۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے گزشتہ چار پانچ روز کے تمام جلسے فلاپ ہوئے، نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان کی خاطر واپس آئے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کے دباؤ سے ہمارے الیکٹ ایبلز ٹوٹ گئے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیئں، ووٹ کا احترام کیا جائے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ’نگراں حکومت تحریک انصاف کی ہے ن لیگ کو دیوار سے لگا رہی ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی نگراں وزیراعظم سے جیل میں نواز شریف کو سہولیات دینے کی درخواست

    شہبازشریف کی نگراں وزیراعظم سے جیل میں نواز شریف کو سہولیات دینے کی درخواست

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک سے جیل میں نواز شریف کو سہولتیں دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف دل کے مریض ہیں،ذاتی معالج سے معائنہ یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھا، جس میں نوازشریف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا کہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف دل کے مریض ہیں،ذاتی معالج سے معائنہ یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اڈیالہ جیل میں قید ہیں،  جہاں مجرم نوازشریف کو عارضی قیدی نمبر3421 اور مریم نواز کو عارضی قیدی نمبر 3422 الاٹ کردیا گیا ہے۔

    جیل ذرائع کے مطابق دیگر سہولیات میں سونے کے لیے بیڈ، ٹی وی، اخبار، روم کولر اور گھر کا کھانا ملے گا، جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جہاں تینوں کے کمرے الگ الگ مگر ملاقات ہوسکے گی۔


    مزید پڑھیں : اڈیالہ جیل : نوازشریف اورمریم کو بی کلاس اور قیدی نمبرز الاٹ


    جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بی کلاس میں اےسی میسر نہیں جبکہ پنکھے کی سہولت موجود ہے، کپڑوں کا سوٹ کیس بھی نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے کردیا گیا۔

    دو روز قبل نواز شریف اور مریم نواز سے شریف خاندان کے افراد نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں نوازشریف کی والدہ، شہباز شریف، حمزہ شہباز اوردیگر افراد شامل تھے۔

    یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔ْ

    واضح رہے احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

    فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جونئیر شہباز شریف نے کمیشن کیلئے ملتان میٹرو بنائی، عمران خان

    جونئیر شہباز شریف نے کمیشن کیلئے ملتان میٹرو بنائی، عمران خان

    جھنگ : سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جونئیر شہباز شریف نے کمیشن کیلئے ملتان میٹرو بنائی، شہبازشریف نے ظلم کی انتہا کردی، ملک نیچے جانے کی وجہ صرف کرپشن ہے۔

    یہ بات انہوں نے جھنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ ایک فیصل آبادی لیڈر نے بیان دیا ہے کہ نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے، کپتان نے رانا ثناءاللہ کو ان کا نام لیے بغیر احمق اور گدھا قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جھنگ کے فیصلے بھی لاہور سے ہوتےہیں، انہیں کیا پتہ کہ جھنگ کے کیا مسائل ہیں، شہباز شریف نےملتان میں 60ارب روپے کی میٹرو بنادی، ملتان میں میٹرو خالی چل رہی ہے، نقصان ہورہاہے، میٹرو سے شریف خاندان کو کمیشن کے پیسے ملنے تھے۔

    ملتان والے اب بھی کہہ رہےہیں کہ انہیں میٹروکی ضرورت نہیں، یہ لوگ پنجاب ڈیولپمنٹ بجٹ کا آدھاحصہ صرف لاہور پرلگا دیتے ہیں، شہبازشریف نےپولیس سے870افراد کوقتل کرایا۔

    عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک کی جمہوریت ہم سےآگےنکل گئی ہیں، ایسا کہیں نہیں ہوتا وزیر اعظم کہے کہ میں نے آپ کو اسپتال دیا، اس طرح کا طرز عمل جمہوریت میں نہیں بادشاہت میں ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کوکامیابی ملی توبہترین بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے، مغربی ممالک میں بلدیاتی نظام ہم سے بہترہے، تبھی وہ آگے ہیں، بلدیاتی اداروں تک اختیارات جانے چاہئیں، جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں، تیسری دنیا کے ممالک میں وزیراعظم بادشاہ بن جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کا فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی ہے، کئی خامیاں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ مجموعی طور پر دس ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور قوم مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا.

    سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے قوم کے سپوت کو جو سزا سنائی گئی، وہ اس کے حق دار نہیں‌ تھے، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، جنھیں فراموش ہیں کیا جانا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ ناانصافی ہے، احتساب عدالت میں برسوں سے مقدمات پڑے ہیں.


    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب کارروائیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے امید ہے الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنادیا آج بھی عوام کی عدالت ن لیگ کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہبات پیدا کردئیے ہیں، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئند نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہئے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا، عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخواست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    یاد رہے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کو نیب لاہور نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا ، ترجمان نیب کا کہنا تھا قمرالاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے جبکہ خوردبرد کے الزام میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے: شہباز شریف

    کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے: شہباز شریف

    کراچی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے رینجرز کو ذمے داریاں سونپی گئیں، رینجرز نے احسن طریقے سے کراچی میں امن قائم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے امن کا تسلسل جاری رکھنا ہے۔ 5 سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ الیکشن جیت کر پانی کی قلت پر قابو پائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔

    شہباز شریف  کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے پائیدار منصوبہ بندی کرنی ہے۔ قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آنے والی حکومت کو بھاشا ڈیم لازمی بنانا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔